#2471

مصنف : قاری محمد طاہر الرحیمی

مشاہدات : 6484

رسالہ کاتبان وحی

  • صفحات: 104
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2080 (PKR)
(منگل 07 اپریل 2015ء) ناشر : مسجد سراجاں حسین آگاہی ملتان

اسلام آخری مذہب ہے، قیامت تک دوسرا کوئی مذہب نازل ہونے والا نہیں ہے، اس دین کی حفاظت و صیانت کا سہرا صحابہٴ کرام  کے سر ہے، صحابہ کی برگزیدہ جماعت نے اسلام کی بقا اور اس کے تحفظ کے لیے جان و مال کو قربان کیا، انھیں کے خونِ جگر سے سینچے ہوئے درخت کا پھل آج ہم سب کھا رہے ہیں، انہوں نے دین کو اس کی صحیح صورت میں محفوظ رکھنے کا جتن کیا، ان کی زندگی کا ہر گوشہ اسلام کی صحت و سلامتی کی کسوٹی ہے، جو لوگ صحابہٴ کرام سے جتنا قریب ہیں، وہ دین سے اتنا ہی قریب ہیں، اور جو لوگ جتنا اس جماعت سے دورہوں گے؛ ان کی باتیں اُن کا نظریہ، اُن کا عقیدہ اور اُن کا عمل اتنا ہی دین سے منحرف ہوگا۔ قرآن و سنت کی حفاظت میں صحابہٴ کرام نے جس طرح اپنے حیرت انگیز خداداد حافظے کو کام میں لائے اسی طرح دوسرے وسائل اختیار کرنے سے بھی انہوں نے دریغ نہیں کیا، انہوں نے آیات و احادیث کی حفاظت لکھ کر بھی کی ہے، بہت سے صحابہٴ کرامﷺ نے قرآن مجید لکھ کر اپنے پاس محفوظ کر  رکھا تھا،  اسی سے تلاوت کیاکرتے تھے، بہت سے صحابہٴ کرام نے چند سورتیں یا چند آیتیں لکھ رکھی تھیں، احادیث کا لکھا ہوا ذخیرہ بھی بہت سے صحابہٴ کرام کے پاس محفوظ تھا، کثرت سے آیات و احادیث یادکرنے اور لکھنے کی روایات سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے اندر وحی اور دین کی حفاظت کا جذبہ کتنا زیادہ تھا، اُس دور میں جب کہ لکھنے پڑھنے کے وسائل آج کی طرح بہت وافر نہ تھے، پھر بھی انہوں نے بڑی دلچسپی سے کتابت سیکھی اور سکھائی،بعض اہلِ فن کو خدمتِ نبوی میں رہ کر ”وحی الٰہی“ کی کتابت کا شرف بھی حاصل ہوا۔ان کاتبین وحی کا تذکرہ تاریخ  اور اسماء الرجال کی کتابوں  میں موجود ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ رسالہ کاتبان وحی ‘‘ محمد طاہر رحیمی   کی کی کاوش ہے۔ جس میں  انہو ں نے  انتہائی محنت و کاوش ا ور بہت ہی جستجو اور تلاش کے بعد وحی کے لکھنے والے 56 صحابہ کرام   کے اسماء گرامی اور ان کے مختصر حالات جمع کیے  ہیں ۔اپنے موضوع پر یہ  قابل داد محنت ہے ۔اللہ تعالیٰ  مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے اہل اسلام کے لیے  نافع بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حضرات کاتبان وحی علی صاحبہ الصلوات والتسلیمات

 

1

جدول پنجاہ شش کاتبان صحابہ کرام ؓ اجمعین

 

20

حضرات کاتبان رسول اللہ ﷺ

 

23

حضرات کاتبان جامعین

 

74

حضرات کاتبان مصاحف

 

82

حضرات کاتبان حدیث

 

87

حضرات کاتبان محض

 

95

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25584
  • اس ہفتے کے قارئین 218846
  • اس ماہ کے قارئین 1247011
  • کل قارئین96898855

موضوعاتی فہرست