ریاض الصالحین۔جلد1

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
یحیٰ بن شرف النووی
حافظ صلاح الدین یوسف
حافظ عبد السّلام بھٹوی
دار السلام، لاہور
758
15160.00 (PKR)

"ریاض الصالحین" ساتویں صدی ہجری کے امام نووی ؒ کی ایسی تالیف ہے جسے حسن قبول حاصل ہے۔ عبادات سے لے کر معاملات تک اور معاشرت سے لے کر سیاسیات تک، زندگی کے تمام اہم شعبوں کے لیے قرآن و حدیث سے جس طرح رہنمائی  مہیا فرمائی گئی ہے، اس نے اسے اسلامی لٹریچر میں ایک نمایاں اور ممتاز مقام عطا کیا ہے اور اسی وجہ سے اسے ہر طبقے میں یکساں مقبولیت حاصل ہے۔ یہ ایک بہترین تبلیغی نصاب ہے جو قرآنی آیات اور صحیح احادیث سے مزین ہے اور ضعیف و موضوع روایات اور من گھڑت قصے کہانیوں سے پاک، جو اس لائق ہے کہ عوام اسے حرز جاں اور آویزۂ گوش بنائیں۔ یہ ایک ضابطہ حیات ہے جس کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے شب و روز کے معمولات مرتب کر سکتا ہے اور ایک ایسا آئینہ ہے جس کو سامنے رکھ کر اپنے اخلاق و کردار کی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔

اس کتاب کی اسی اہمیت کی وجہ سے اردو میں اس کے متعدد تراجم ہوئے ہیں۔ لیکن عوام ان سے پوری طرح فیض یاب نہیں ہو سکتے کیوں کہ محدود علم اور غور و فہم کی کم استعداد  کی بناء پر بہت سے مقامات ان کے لئے الجھن کا سبب بنتے ہیں۔ لہٰذا اس عظیم الشان کتاب میں ترجمے کے ساتھ مختصر تشریح اور فوائد کا بھی اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ ایک تو حدیث کا صحیح مفہوم واضح ہو جائے۔ دوسرے، پیدا ہو سکنے والے اشکالات کا ازالہ ہو جائے اور تیسرے حدیث سے جو اسباق اور فوائد حاصل ہوتے ہیں، وہ نمایاں اور اجاگر ہو کر سامنے آجائیں۔ چنانچہ ہر حدیث کے بعد فوائد کا اس میں اضافہ ہے اور اسی طرح بہت سے مقامات پر فوائد آیات بھی۔ دوسری امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس میں تخریج کے عنوان سے ہر حدیث کا مکمل حوالہ نقل کر دیا گیا ہے۔

اس کتاب کی اکثر احادیث صحیح بخاری و صحیح مسلم کی ہیں، اس لیے صحت کے اعتبار سے وہ مستند ترین ہیں۔ تاہم کچھ روایات سنن اربعہ (ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ) اور کچھ مؤطا امام مالک ، مستدرک حاکم اور بیہقی وغیرہ کی بھی ہیں۔ ان میں بعض روایات سنداً ضیف ہیں ۔ اس کتاب میں ایسی روایات کے ضعف کو واضح کر دیا گیا ہے۔ ضعف کے علل و اسباب تو بیان نہیں کئے گئے ہیں تاہم اس کا حکم بیان کر دیا گیا ہے اور اس میں زیادہ تر اعتماد شیخ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کی تحقیق پر کیا گیا ہے۔

 

ریاض الصالحین مترجم (جلد اول)

 

 

 

 

 

عرض ناشر

 

15

مولانا حافظ عبدالسلام بھٹوی کی رائے گرامی

 

17

عرض مترجم

 

19

مؤلف کتاب امام نووی ؒ کے مختصر حالات

 

23

مقدمہ کتاب، از مؤلف

 

27

باب۱:  تمام ظاہری اور باطنی اعمال، اقوال اور احوال میں اخلاص اور حسن نیت ضروری ہے

 

33

باب۲: توبہ کا بیان

 

45

باب۳:  صبر کا بیان

 

67

باب۴:  سچائی کا بیان

 

93

باب۵:  مراقبے (یعنی اللہ کی طرف دھیان دینے) کا بیان

 

97

باب۶:  تقوٰی کا بیان

 

106

باب۷:  یقین اور توکل کا بیان

 

110

باب۸:  استقامت کا بیان

 

120

باب۹:  اللہ تعالیٰ کی عظیم مخلوقات میں غوروفکر کرنے، دنیا کے فنا ہونے، آخرت کی ہولناکیوں اور دنیا وآخرت کے تمام امور کا بیان

 

121

باب۱۰:  نیکیوں کی طرف جلدی کرنے کا بیان

 

122

باب۱۱:  مجاہدے کا بیان

 

128

باب۱۲:  آخری عمر میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے  کی ترغیب دینے کا بیان

 

140

باب۱۳:  اس بات کے بیان میں کہ نیکی اور بھلائی کے راستے بہت ہیں

 

145

باب۱۴:  طاعت (نیکی اور بھلائی کے کاموں) میں میانہ روی اختیار کرنے کا بیان

 

161

باب۱۵:  اعمال کی حفاظت کرنے کا بیان

 

173

باب۱۶:  سنت اور اس کے آداب کی حفاظت کرنے کا حکم

 

175

باب۱۷:  اس بات کا بیان کہ اللہ کے حکم کی اطاعت ضرورتی ہے۔

 

184

باب۱۸:  بدعات اور (دین میں) نئے نئے کاموں کے پیدا کرنے کی ممانعت

 

187

باب۱۹:  اس شخص کا بیان جو کوئی اچھا یا برا طریقہ جاری کرے

 

189

باب۲۰:  خیر کی طرف رہنمائی کرنے اور ہدایت یا گمراہی کی طرف بلانے کا حکم

 

192

باب۲۱:  نیکی اور تقویٰ پر تعاون کرنے کا بیان

 

195

باب۲۲:  خیر خواہی کرنے کا بیان

 

198

باب۲۳:  نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے کا بیان

 

199

باب۲۴:  جو شخص نیکی کا حکم دے یا برائی سے روکے لیکن خود عمل نہ کرے؟

 

210

باب۲۵:  ادائے امانت کے حکم کا بیان

 

211

باب۲۶:  ظلم کے حرام ہونے کا اور مظالم کے دفع کرنے کے حکم کا بیان

 

220

باب۲۷:  مسلمانوں کے حرمات کی تعظیم ، ان کے حقوق کا بیان

 

233

باب۲۸:  مسلمانوں کے عیوب چھپانے کا بیان

 

243

باب: ۲۹  مسلمانوں کی حاجتیں پوری کرنے کا بیان

 

246

باب: ۳۰  شفاعت (کسی کی سفارش) کرنے کا بیان

 

248

 

 

 

باب: ۳۱    لوگوں کے درمیان اصلاح کرانے کا بیان

 

249

باب: ۳۲  کمزور، فقیر اور گمنام مسلمانوں کی فضیلت کا بیان

 

253

باب :۳۳   یتیموں اور خستہ حال لوگوں کے ساتھ نرمی کرنے کا حکم

 

261

باب: ۳۴  عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی وصیت کا بیان

 

271

باب: ۳۵  عورت پر خاوند کے حق کا بیان

 

278

باب:  ۳۶   اہل و عیال پر خرچ کرنے کا بیان

 

282

باب: ۳۷  پسندیدہ اور عمدہ چیزیں خرچ کرنے کا بیان

 

286

باب: ۳۸  اپنے گھر والوں اور اپنی اولاد وغیرہ کو اللہ کی فرماں برداری کا حکم دینا

 

288

باب:  ۳۹   پڑوسی کا حق اور اس کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید

 

291

باب: ۴۰  والدین کے ساتھ حسن سلوک اور رشتے داروں سے صلہ رحمی کا حکم

 

296

باب: ۴۱  ماں باپ کی نافرمانی کرنا اور رشتے داری توڑنا حرام ہے

 

313

باب: ۴۲  ماں باپ کے دوستوں اور دیگر اہل اکرام سے حسن سلوک کا حکم

 

316

باب: ۴۳  رسول اللہ ﷺ کے اہل بیت کی تکریم اور ان کی فضیلت

 

320

باب: ۴۴  علماء، بڑے لوگوں اور اصحاب فضل کی تعظیم کا بیان

 

323

باب: ۴۵  اہل خیر کی زیارت، ان کی ہم نشینی ، ان کی صحبت و محبت وغیرہ

 

332

باب: ۴۶  اللہ تعالیٰ کے لئے محبت کی فضیلت اور اس کی ترغیب دینے کا بیان

 

344

باب: ۴۷  بندے سے اللہ کے محبت کرنے کی علامات

 

350

باب: ۴۸  نیک لوگوں، کمزوروں اور مسکینوں کو ایذا پہنچانا، نہایت خطرناک ہے

 

355

باب: ۴۹  اس بات کا بیان کہ لوگوں پر ظاہر کے اعتبار سے احکام کا اجراء ہوگا

 

356

باب: ۵۰  خشیت الٰہی کا بیان

 

363

باب: ۵۱  اللہ تعالیٰ سے امید و رجاء کا بھیان

 

375

باب: ۵۲  اللہ تعالیٰ سے اچھی امید رکھنے کی فضیلت

باب: ۵۳  اللہ سے خوف اور امید (بیک وقت دونوں باتیں ) رکھنے کا بیان

 

403

باب:۵۴   اللہ سے خوف اور اس کی ملاقات کے شوق میں رونےکی فضیلت

 

406

باب: ۵۵  زہد کی فضیلت ، دنیا کم حاصل کرنے کی ترغیب اور فقر کی فضیلت

 

408

باب:۵۶ فاقہ، تنگی اور کھانے پینے اور لباس وغیرہ نفسانی لذتوں میں قناعت اور مرغوب چیزیں ترک کردینے کی فضیلت

 

415

باب: ۵۷  قناعت، سوال سے بچنے اور معیشت و انفاق میں میانہ روی اختیار کرنے کی تاکید اور بغیر ضرورت کے سوال کرنے کی مذمت

 

437

باب: ۵۸  بغیر سوال اور بغیر حرص و طمع کے جو مال ملے، اس کا لینا جائز ہے

 

465

باب:۵۹  اپنے ہاتھ سے کما کر کھانے، اور دوسروں کو کھلانے کی تاکید

 

476

باب:۶۰  کرم و سخاوت کا اور اللہ پر بھروسہ کرتے ہوئے خیر (نیکی) کے کاموں پر خرچ کرنے کا بیان

 

477

باب:۶۱  بخل اور حرص کی ممانعت

 

479

باب: ۶۲ ایثار و قربانی اور ہمدردی و غم خواری کرنے کا بیان

 

491

باب:۶۳  آخرت کے کاموں میں شوق و رغبت کا اور متبرک چیزوں کی زیادہ خواہش کرنے کا بیان

 

492

باب:۶۴  شکرگزار مال دار کی فضیلت کا بیان۔۔

 

496

باب:۶۵  موت کو یاد کرنے اور آرزوئیں کم کرنے کا بیان

 

498

باب:۶۶  مردوں کے لئے قبروں کی زیارت کا استحباب اور زیارت کی دعائیں

 

502

باب:۶۷  کسی مصیبت کی وجہ سے موت کی آرزو کرنے کی کراہت اور دین کی بابت کسی فتنے میں مبتلا ہونے کے اندیشے سے موت کی آرزو کا جواز

 

508

باب: ۶۸  پرہیزگاری اختیار کرنے اور شبہ والی چیزوں کو چھوڑ دینے کا بیان

 

510

باب:۶۹  لوگوں اور زمانے کے بگاڑ کے وقت یا دین میں فتنے وغیرہ کے خوف سے گوشہ نشینی اختیار کرنا

 

512

باب:۷۰  لوگوں سے میل جول رکھنے کی فضیلت کا بیان

 

518

باب:۷۱  تواضع اور مومنوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کا بیان

 

521

باب: ۷۲ فخرو غرور اور خود پسندی حرام ہے

 

522

باب: ۷۳  حسن اخلاق کا بیان

 

528

باب: ۷۴  بردباری، سوچ سمجھ کرکام کرنے اور نرمی سے کام لینے کا بیان

 

533

باب: ۷۵  درگزر اور جاہلوں سے اعراض کرنے کا بیان

 

539

باب: ۷۶ تکلیفیں برداشت کرنے کا بیان

 

544

باب:۷۷  احکام شرعیہ کی بے حرمتی کے وقت غضب ناک ہونے کا بیان

 

548

باب: ۷۸ ارباب اختیار کو اپنی رعیت کے ساتھ نرمی اور ان کی خیر خواہی کا حکم

 

552

باب:۷۹  انصاف کرنے والے حکمران کا بیان

 

557

باب:۸۰  جائز کاموں میں حکمرانوں کی اطاعت کے ضروری ہونے کا بیان

 

559

باب:۸۱  عہدہ و منصب کا سوال کرنےکی ممانعت

 

567

باب:۸۲  بادشاہ، قاضی اور دیگ حکام مجاز کو نیک وزیر مقرر کرنے کی ترغیب

 

570

باب:۸۳   جو امارت و قضاء اور دیگ مناصب حکومت کا سوال یا آرزو کرے

 

571

کتاب الآداب

 

2

باب:۸۴ حیاء، اس کی فضیلت اور ترغیب

 

573

باب:۸۵ راز کی حفاظت کرنے کا بیان

 

575

باب:۸۶  عہد کے نبھانے اور وعدے کے پورا کرنے کا بیان

 

579

باب:۸۷  بھلائی کےجن کاموں کی عادت ہو، ان کی پابندی کرنے کا بیان

 

582

باب:۸۸  عمدہ گفتگو اور ملاقات کے وقت خندہ روئی کا مظاہرہ کرنا پسندیدہ ہے

 

583

باب:۸۹  مخاطب کو سمجھانے کے لئے بات کا مکرر اور وضاحت سے کرنا۔۔

 

585

باب:۹۰  اپنے ہم نشین کی جائز بات پر کان لگانے اور عالم و واعظ کا اپنی مجلس کے حاضرین کو چپ کرانے کا بیان

 

585

باب:۹۱  وعظ و نصیحت اور اس میں میانہ روی کا بیان

 

586

باب:۹۲  وقار اور سکینت کا بیان

 

589

باب: ۹۳  نماز، علم اور اس قسم کی دیگر عبادات کی طرف سکینت اور وقار کے ساتھ آنا مستحب ہے

 

590

باب:۹۴  مہمان کی عزت و تکریم کرنے کا بیان

 

591

باب:۹۵  خیر کی خوشخبری دینے اور مبارکباد کہنے کے استحباب کا بیان

 

593

باب:۹۶  ساتھی کو رخصت کرنے اور سفر وغیرہ کی جدائی کے وقت کے مسائل

 

601

باب:۹۷  استخارہ اور باہم مشورہ کرنے کا بیان

 

606

باب:۹۸  نماز عید، مریض کی عیادت، حج، جہاد اور جنازہ اور اسی قسم کے دیگر اچھے کاموں کے لئے آتے جاتے راستہ بدل لینا مستحب ہے

 

608

باب:۹۹  ہر باعزت کام میں دائیں ہاتھ پاؤں کو مقدم کرنا مستحب ہے

 

609

۲۔ کتاب ادب الطعام

 

614

باب۱۰۰:  کھانے کے آغاز میں بسم اللہ اور آخر میں الحمدللہ کہنا

 

614

باب:۱۰۱  کھانے کے عیب نکالنے اور کھانے کی تعریف کرنے کے مستحب ہونے کا بیان

 

618

باب:۱۰۲  روزے دار کے سامنے جب کھانا آئے مگر وہ روزہ افطار نہ کرے تو؟

 

619

باب:۱۰۳  کسی شخص کو کھانے کی دعوت دی جائے اور اس کے ساتھ کوئی اور بھی لگ جائے تو وہ اس کو کیا کہے؟

 

619

باب:۱۰۴  اپنے سامنے کھانے کا اور نامناسب انداز سے کھانے والے کو نصیحت و تادیب کرنے کا بیان

 

620

باب:۱۰۵  جب چند افراد مل کر کھا رہے ہوں تو ساتھیوں کی اجازت کے بغیر۔۔

 

621

باب:۱۰۶  جو شخص کھانا کھائے اور سیر نہ ہو تو وہ کیا کہے اور کیا کرے؟

 

622

باب:۱۰۷  پیالے کی ایک جانب سے کھانے اور  درمیان سے نہ کھانے کی ممانعت

 

622

باب:۱۰۸  ٹیک لگا کر کھانا مکروہ(ناپسندیدہ) ہے

 

624

باب: ۱۰۹  تین انگلیوں سے کھانے، انگلیوں اور پیالے کو چاٹنے کا بیان

 

625

باب:۱۱۰  کھانے پر زیادہ ہاتھ یعنی کھانا کم مگر کھانے والے زیادہ ہوں

 

628

باب:۱۱۱  پینے کا ادب اور برتن سے باہر تین مرتبہ سانس لینے کا استحباب

 

629

باب:۱۱۲  مشک یا اس قسم کی کسی چیز کو منہ لگا کر پانی پینا مکروہ ہے

 

631

باب:۱۱۳  پانی (شربت، چائے، دودھ وغیرہ) میں پھونک مارنے کی کراہت کا بیان

 

632

باب:۱۱۴  کھڑے کھڑے پانی پینے کاجواز اور بیٹھ کر پینے کے افضل ہونے کا بیان

 

633

باب:۱۱۵  مستحب ہے کہ پلانے والا خود سب سے آخر میں پئے

 

636

باب:۱۱۶  سونے چاندی کے علاوہ تمام پاک برتنوں سے پینے اور نہر وغیرہ سے بغیر برتن اور ہاتھ کے کنارے سے پینے کا جواز

 

636

۳۔ کتاب اللباس

 

640

باب:۱۱۷  سفید کپڑے کا استحباب اور دیگر رنگوں والے لباس کا جواز

 

645

باب:۱۱۸  قمیض کا پہننا پسندیدہ ہے

 

646

باب:۱۱۹  قمیض، آستین اور تہ بند(یا شلوار، پاجامہ) اور پگڑی کا کنارہ کتنا لمبا ہو؟

 

655

باب:۱۲۰  تواضع کے طور پر عمدہ لباس ترک کر دینا پسندیدہ ہے

 

656

باب:۱۲۱  لباس میں میانہ روی اختیار کرنا پسندیدہ ہے۔۔

 

659

باب:۱۲۲: مردوں کے لئے ریشم کا پہننا، اس پر بیٹھنا اور تکیہ لگانا حرام ہے

 

656

باب:۱۲۳  جس کو خارش ہو، اس کے لئے ریشمی لباس پہننے کا جواز

 

659

باب:۱۲۴  چیتے کی  کھال پر بیٹھنے اور اس پر سوار ہونے کی ممانعت کا بیان

 

659

باب: ۱۲۵  نیا لباس یا جوتا وغیرہ پہنتے وقت کون سی دعا پڑھے؟

 

660

باب:۱۲۶ لباس پہنتے وقت دائیں طرف سے ابتدا کرنے کا بیان

 

661

 

۴۔ کتاب آداب النوم والاضطجاع

 

662

سونے ، بیٹھنے، مجلس ، ہم نشین اور خواب کے آداب

 

662

باب:۱۲۷  سونے کے وقت کی دعائیں

 

662

باب:۱۲۸ چت لیٹنے کا اور جب ستر کھلنے کا اندیشہ نہ ہو تو ایک ٹانگ پر دوسری ٹانگ۔۔

 

665

باب: ۱۲۹  مجلس اور ہم نشیں کے آداب

 

666

باب:۱۳۰  خواب اور اس کے متعلقات کا بیان

 

673

۵۔ کتاب السلام

 

678

باب:۱۳۱  سلام کرنے کی فضیلت اور اس کے پھیلانے کا حکم

 

678

باب:۱۳۲  سلام کی کیفیت کا بیان

 

681

باب:۱۳۳  سلام کے آداب کا بیان

 

684

باب:۱۳۴  بار بار سلام کے دہرانے کے مستحب ہونے کا بیان۔۔

 

685

باب:۱۳۵  اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا مستحب ہے

 

686

باب:۱۳۶  بچوں کو سلام کرنے کا بیان

 

687

باب:۱۳۷  آدمی کا اپنی بیوی کو، اپنی محرم عورت کو اور فتنے کا خوف نہ ہو تو اجنبی عورت یا (عام) عورتوں کو سلام کرنا

 

687

باب:۱۳۸  کافر کو سلام میں پہل کرنے کی حرمت اور ان کو سلام کا جواب دینے کا طریقہ

 

688

باب:۱۳۹  جب مجلس سے اٹھے اور اپنے ساتھیوں یا ساتھی سے جدا ہو تو سلام کرنا مستحب ہے

 

689

باب:۱۴۰  اجازت حاصل کرنے اور اس کے آداب کا بیان

 

690

باب:۱۴۱  اجازت طلب کرنے والے سے جب پوچھا جائے، تم کون ہو؟ تو۔۔

 

692

باب:۱۴۲ چھینکنے والا جب الحمدللہ کہے تو اس کو جواب میں یرحمک اللہ کہنا

 

693

باب:۱۴۳  ملاقات کے وقت مصافحہ کرنے، خندہ روئی سے پیش آنے کا بیان

 

697

۶۔کتاب عیادۃالمریض

 

701

باب:۱۴۴  تیمارداری کرنے اور جنازے میں شرکت وغیرہ کا بیان

 

701

باب:۱۴۵ بیمار کو کن الفاظ سے دعا دی جائے

 

704

باب:۱۴۶ مریض کے گھر والوں سے مریض کی بابت پوچھنا مستحب ہے

 

708

باب:۱۴۷ اپنی زندگی سے مایوس ہونے والا شخص کیا دعا پڑھے؟

 

709

باب:۱۴۸ مریض کے خاندان اور اس کے خدمت گاروں کو مریض کے ساتھ اچھا سلوک کرنے، تکلیف  اٹھانے پر صبر کرنے کی تلقین

 

710

باب:۱۴۹  مریض کا یہ کہنا کہ مجھے تکلیف یا بخار ہے یا ہائے؟

 

711

باب:۱۵۰ قریب المرگ کو لا الہ الا اللہ کی تلقین کرنے کا بیان

 

712

باب:۱۵۱ مرنے والے کی آنکھیں بند کرنے کے بعد کیا کہا جائے؟

 

713

باب:۱۵۲  میت کے پاس کیا کہا جائے اور جس کے گھر موت کا حادثہ ہوا ہے۔۔

 

714

باب:۱۵۳  میت پر بین اور نوحے کے بغیر رونے کے جائز ہونے کا بیان

 

716

باب:۱۵۴ میت کے عیب کے بیان کرنے سے زبان کو روکنے کی تاکید

 

718

باب:۱۵۵  نماز جنازہ پڑھنا، جنازے کے ساتھ چلنا، تدفین میں شریک ہونا۔۔

 

719

باب:۱۵۶  نماز جنازہ میں نمازیوں کا زیادہ ہونا اور تین یا اس سے زیادہ صفیں بنانا

 

721

باب:۱۵۷  نماز جنازہ میں پڑھی جانے والی دعاؤں کا بیان

 

722

باب:۱۵۸ جنازے کے لے جانے میں جلدی کرنے کا بیان

 

726

باب:۱۵۹  میت کے ذمے قرض کی ادائیگی اور اس کی تجہیز و تکفین

 

727

باب:۱۶۰ قبر کے پاس وظ و نصیحت کرنے کا بیان

 

728

باب:۱۶۱ میت کو دفنانے کے بعد اس کے لئے دعا کرنے کا بیان

 

728

باب: ۱۶۲ میت کی طرف سے صدقہ کرنے اور اس کے لئے دعا کرنے کا بیان

 

730

باب: ۱۶۳ میت کی تعریف کرنے کا بیان

 

732

باب: ۱۶۴  اس شخص کی فضیلت کا بیان جس کے چھوٹے بچے فوت ہو جائیں

 

733

باب: ۱۶۵ ظالموں کی قبروں اور ان کے تباہ شدہ کھنڈرات سے گزرتے وقت۔۔

 

733

۷۔کتاب السفر

 

737

باب:۱۶۶  سفر کے لیے جمعرات کا انتخاب کرنا اور دن کے ابتداء میں نکلنا مستحب ہے

 

737

باب:۱۶۷  سفر کے لئے ساتھی تلاش کرنا اور کسی ایک کو اپنا امیر بنانا

 

738

باب:۱۶۸  سفر میں چلنے، سستانے، رات گزارنے اور سفر میں سونے کے آداب

 

739

باب:۱۶۹  رفیق سفر کی مدد کرنے کا بیان

 

744

باب:۱۷۰  سفر میں سواری پر سوار ہوتے وقت پڑھنے کی دعائیں

 

746

باب:۱۷۱  مسافر کے بلندی پر چڑھتے ہوئے تکبیر اوراترتے ہوئے تسبیح

 

749

باب: ۱۷۲ سفر میں دعا کرنا پسندیدہ ہے

 

752

باب: ۱۷۳ لوگوں سے خطرہ ہو تو اس سے بچاؤ کے لئے کون سی دعا پڑھی جائے؟

 

753

باب: ۱۷۴ جب کسی منزل پر اترے تو کیا کہے؟

 

753

باب: ۱۷۵ مقصد سفر پورا ہوجانے کے بعد مسافر کے لئے فوراً گھر واپس آ جانا

 

754

باب: ۱۷۶ اپنے گھر والوں میں دن کے وقت آنا مستحب ہے

 

755

باب: ۱۷۷  جب واپس آئے اور اپنے شہر کو دیکھے تو کیا پڑھے؟

 

756

باب: ۱۷۸  سفر سے آنے والے کے لئے مستحب ہے کہ پہلے وہ اپنی قریبی مسجد میں آئے اور اس میں دو رکعتیں پڑھے

 

756

باب: ۱۷۹  عورت کا اکیلے سفر کرنا حرام ہے

 

757

 

مصنف کی مزید تصانیف

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 2016 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :