قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل ۔جلد 2

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
عبد المنان نورپوری
المکتبۃ الکریمیۃ،لاہور
866
25980.00 (PKR)
فضیلۃ الشیخ  حافظ عبدالمنان نور پوری  حفظہ اللہ  تعالی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں ۔آپ زہدو ورع اور علم و فضل کی جامعیت کے اعتبار سے اپنے اقران و اماثل میں ممتاز ہیں۔اللہ تعالی نے جہاں آپ کو علم و فضل کے دروہ عُلیا پر فائز کیا ہے ،وہاں آپ کو عمل و تقویٰ کی خوبیوں اور اخلاق و کردار کی رفعتوں سے بھی نوازا ہے ۔علاوہ ازیں اوائل عمر ہی سے مسند تدریس پر جلوہ افروز ہونے کی وجہ سے آپ کو علوم و فنون میں بھی جامعیت یعنی معقول اور منقول دونوں علوم میں یکساں عبور اور دسترس حاصل ہے ۔تدریسی و تحقیق ذوق ،خلوص وللّٰہیت اور مطالعہ  کی وسعت گہرائی کی وجہ سے آپ کے اندر جو علمی رسوخ ،محدثانہ فقاہت اور استدلال و استنباط کی قوت پائی جاتی ہے ،اس نے آپ کو مرجع خلائق بنایا ہوا ہے۔چنانچہ عوام ہی نہیں خواص بھی،ان پڑھ ہی نہیں علماء فضلاء بھی ،اصحاب منبر و محراب ہی نہیں الہ تحقیق و اہل فتویٰ بھی مسائل کی تحقیق کے لیے آپ کی طرف رجوع  کرتےہیں اور آپ  تدریسی و تصنیفی مصروفیات کے با وصف سب کو اپنے علم کے چشمہ صافی سے سیراب فرماتے ہیں ۔جزاہ اللہ عن الاسلام والمسلمین خیر الجزاء۔
زیر نظر کتاب انہی سینکڑوں سوالات کے جوابات پر مستمل ہے جو ملک کے اطراف وجوانب سے بذریعہ خطوط آپ سے کیے گئے ۔اس میں عقائد سے لے کر زندگی کے تمام معاملات تک کے مسائل شامل ہیں ۔ہر سوال کا جواب قرآن وحدیث کی روشنی میں دیا گیا ہے جس سے فاضل مؤلف کے قرآن و حدیث پر عبور ،نصوص کے استخصا ر ،تفقہ و استنباط کے ملکہ اور قوت استدلال کا اندازہ کیا جا سکتا ہے ۔
یوں شرعی احکام و مسائل پر مشتمل یہ کتاب رہنمائے زندگی بھی ہے اور علوم و معارف کا خزینہ بھی،حکمت و دانش کا مرقع بھی ہے اور اسرار و حکم کا گنجینہ بھی ،فکر و نظر کا گلدستہ بھی ہے اور قدیم و جدید کا حسین امتزاج  بھی۔اس میں مفسرانہ نکتے بھی ہیں اور محدثانہ شان بھی ،فقیہانہ استنباط و طرز استدلال بھی ہے اور متکلمانہ انداز بھی ۔عوام کے لیے بھی ایک نہایت مفید کتاب اور علماء و طلبائے علوم دینیہ کے لیے بھی ایک گوہر نایاب ،معیاری کتابت و طباعت اور خوبصورت جلدان سب پر مستزاد۔گویا پیکر حسن کو لباس جمیل سے آراستہ کر کے اس کے قامت کی زیبائی کو اور رؤئے آبدار کی رعنائی کو خوب سے خوب تر کر دیا گیا ہے ۔جس پر اصحاب المکتبۃ الکریمیۃ بھی مبارک باد کے مستحق اور تحسین و آفرین کے سزاوار ہیں ۔   ایں کار از تو آید و مرواں چنیں کنند


عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ از حافظ عبدالمنان نور پوری حفظہ اللہ

 

43

عرض مرتب

 

44

عرض ناشر

 

45

1۔ کتاب العقائد ........ عقائد کا بیان

 

 

اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہنا؟

 

47

اللہ تعالیٰ کو خدا کہنا

 

48

خدا کہاں سے آیا؟

 

48

خدا کیسے دیکھتا ہے؟

 

48

خدا نے یہ دنیا کیسے بنائی؟

 

48

خدا ہماری دنیا میں کیوں آیا؟

 

48

ایمان کی شاخیں

 

80

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کو دیکھا ہے؟

 

84

کیا فرشتے نوری مخلوق ہیں؟

 

86

کیافرشتے انسانوں سے افضل ہیں؟

 

87

ہدایت اور گمراہی اللہ کے اختیار میں ہیں تو انسان قصور وار کیوں؟

 

87

جاہلیت کفر و شرک بدعت کیا ہے؟

 

88

یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کہنے میں کیا شرک ہے؟

 

89

عقیدہ کےمتعلق دس والات کے جوابات:....... (1) کیا موجودہ دور کے فرقے کافر و مشرک ہیں؟ (2) کیا یاعلی مدد کہنے والا مشرک و کافر ہے؟(3) کیا موجودہ فرقوں میں صحیح العقیدہ لوگ بھی ہیں؟(4) کیا درود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیش ہوتا ہے؟ (5)کیا قبر پر پڑھا جانے والا درود نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سنتے ہیں؟

 

89

کفریہ اور شرکیہ واقعات والی کتابیں شائع کرنا

 

111

نزول حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے متعلق دس سوالوں کے جوابات

 

113

قبر کا عذاب زمینی قبر میں

 

120

قبر میں عذاب جسم و روح دونوں کو ہوتا ہے

 

121

انبیاء کرام کی برزخی زندگی

 

121

بغیر حساب  کے جنت میں لے جانے والے اعمال

 

122

کیا قرآن کی قسم کھائی جاسکتی ہے

 

123

کیا کفر دون کفر حدیث ہے

 

123

مشرک مرتے وقت کلمہ پڑھے تو کیا جنت میں جائے گا؟

 

123

جو صرف جمعہ پڑھے اور کوئی نماز نہ پڑھے تو کیا وہ کافر ہے؟

 

124

تمیمہ کا بیان

 

124

بیرون ملک جانے کے لیے اپنے آپ کو قادیانی ظاہر کرنا

 

125

جادو کا علاج جادو سے کرنا

 

126

جادو کا علاج قرآن و حدیث میں

 

127

جادو اور نظر کی حقیقت

 

128

آسیب کیا ہے؟

 

129

کیا جنوں کو قابو کیا جاسکتا ہے؟

 

130

نجومی کا حکم

 

132

کیا ہر نبی کا حوض ہوگا؟

 

132

ظہورمہدی کے بارے میں وضاحت

 

132

کیا جمہوریت شرک و کفر ہے

 

136

علم غیب کی تعریف کیا ہے؟

 

137

2۔ کتاب الطھارۃ ........ طہارت کے مسائل

 

 

غسل کا بیان

 

 

کیا بغیر وضوء قرآن پڑھنا۔ ذکر کرنا درست ہے؟

 

138

’’نہ چھوئے قرآن کو مگر پاک‘‘ والی روایت حسن صحیح ہے

 

138

کیا نجاست والے پانی کو استعمال کرنا جائز ہے؟

 

145

جس شخص کو مسلسل پیشاب کے قطرے آئیں اس کا حکم

 

145

غسل یا وضوء کے بعد تولیہ استعمال کرنا

 

146

کیا کھڑے ہوکر ننگے غسل کرنا جائز ہے؟

 

147

غسل کے فرائض و شرائط

 

147

کیا حائضہ عورت مردہ عورت کو غسل دے سکتی ہے؟

 

147

میت کو غسل دینے سے غسل

 

148

لاعلمی سے غسل جنابت کا رُکن رہ گیا

 

148

غسل جنابت میں اگر سر پر چار اوک پانی ڈال دیا جائے

 

149

غسل جنابت میں تین لپ پانی سر پر ڈالنا

 

149

وضوء یا غسل کرتے ہوئے وہم میں مبتلا ہونا

 

149

بچے کی پیدائش پر چالیس دن پورے کرنا ضروری نہیں

 

150

مختلم لاعلمی میں نماز پڑھ لے تو کیا کرے؟

 

151

رفع حاجت کے آداب

 

 

کھڑے ہوکر پیشاب کرنا

 

152

جیب میں قرآن پاک ہوتو بیت الخلاء نہ جائے

 

152

وضوء کا بیان

 

 

وضوء سے پہلے بسم اللہ پڑھنے والی حدیث

 

153

وضوء میں داڑھی اور انگلیوں کا خلال نہ کرنا

 

153

کانوں کے مسح کے لیے مسح رأس والا پانی کافی ہے

 

154

وضوء میں ترتیب کا خیال رکھنا چاہیے

 

154

جرابوں پر مسح کرنا جائز ہے

 

155

جرابوں پرمسح کرنے کی مدت

 

155

بغیر وضوء پہنی ہوئی جرابوں پر مسح کرنا

 

155

جرابوں پر مسح کرنےکے بعد اُتار کرنماز پڑھنا

 

156

جوتوں اور پھٹی جرابوں پرمسح کرنا

 

156

اِسباغ الوضوء سے کیا مراد ہے؟

 

156

دوران وضوء خنصر سے پاؤں کی انگلیوں کا خلال

 

157

وضوء تورنےوالی چیزیں

 

 

سگریٹ پینے سے دوبارہ وضوء کرنا

 

157

کپڑا ٹخنوں سےنیچے لٹکانے سے وضوء دوبارہ کرنا

 

157

عورت وٍضوء کرنے کے بعد اپنے بچے کا استنجا کراتی ہے

 

158

آدمی کو ہوا خارج ہونے کی بیماری ہو تو کیا کرے؟

 

158

3۔ کتاب الصلاۃ ........ نماز کےمسائل

 

 

نمازی کا لباس

 

 

ننگے سر آدمی جماعت کروا سکتا ہے

 

159

نماز پڑھتے ہوئے جوتا آگے رکھنے کا حکم

 

160

ٹخنوں سے نیچے کپڑا لٹکانے سے نماز قبول نہیں ہوتی

 

160

مساجد کا بیان

 

 

زکوٰۃ سے مسجد کا قرض اتارنا

 

161

ایک مسجد کی چیز دوسری مسجد میں یا کسی کے گھر استعمال کرنا

 

161

جس مسجد کی قبلہ والی دیوار کی طرف قبریں ہوں اس میں نماز پڑھنا

 

161

مرد کی فرض نماز گھر میں نہیں ہوتی

 

162

مسجد کے اوپر رہائش

 

162

حالات خراب ہونےکے اندیشہ سے الگ مسجد بنانا

 

162

نقش و نگار والے جائے نماز

 

163

مسجد کامحراب

 

163

مسجدکے چندہ سے امام صاحب کو تنخواہ دینا

 

163

مسجد میں ساز گھنٹی والی گھڑی لگانا

 

164

تحیۃ الوضوء اور تحیۃ المسجد کابیان

 

164

اوقات نماز

 

 

ظہر کی نماز کو گرمیوں میں ٹھنڈا کرنا

 

164

دو نمازوں کو جمع کرنا

 

165

اگر نماز قضاء ہوجائے تو پوری ادا کرنا

 

167

دوران تعلیم نماز کو وقت پرادا کرنا

 

167

سخت بھوک کےوقت پہلے کھانا

 

167

نیند کی شدت میں نماز پڑھنا

 

168

پریشانی کے وقت نماز پڑھنا

 

168

اذان و اقامت

 

 

اذان کہتے وقت کانوں میں انگلیاں رکھنا

 

169

اذان تہجد

 

169

اذان سے پہلے اور بعد میں درود

 

171

وقت سے پہلے اذان کہنا

 

171

بیٹھ کر اذان کہنا

 

173

وضوء کے بغیر اذان کہنا

 

173

اگر صبح کی اذان میں الصلوٰۃ خیر من النوم بھول جائیں

 

173

سترہ کا بیان

 

 

سترہ مستحب ہے

 

173

نمازی کے آگے سے گزرنا

 

176

نماز سےمتعلقہ دیگر احکام

 

 

ایک حدیث میں مکمل نماز

 

177

تکبیر تحریمہ فرض واجب یاسنت ہے

 

178

تعوذ بسم اللہ کو سراً پڑھنا

 

179

جہری نمازوں میں افتتاحی  دعا کو سرا پڑھنا

 

179

زبان کے ساتھ نیت کرنا

 

180

نماز کی حالت میں’’یااللہ رحم فرما‘‘ کہنا

 

180

نماز میں احسان

 

180

نماز میں اگر فرض چیز رہ جائے

 

180

تلاوت کرتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کا آنا

 

181

کیا ہر رکعت میں تعوذ او ربسم اللہ پڑھی جائے گی

 

181

نماز کی حالت میں نگاہ

 

182

نماز کی حالت دروازہ کھولنا

 

184

قرآن مجید کو اٹک اٹک کر پڑھنا

 

185

زیرناف ہاتھ باندھنے والے روایت

 

185

نماز میں وضوء ٹوٹ جائے یا رکوع سجدہ رہ جائے

 

186

دوران نماز نیت کو بدلنا

 

187

اپنی زندگی کے روزے او رنمازوں کو ادا کرنا

 

187

 

نماز باجماعت

 

 

جماعت کے اندر آدمیوں کی تعداد زیادہ ہوتو ثواب زیادہ ہوگا

 

188

ایک مسجد میں دوسری جماعت ہوسکتی ہے

 

189

جس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر ہے اس میں نماز درست ہے

 

190

ایک نمازی امام کے ٹھیک پیچھے کھڑا ہوتا ہے

 

190

ٹخنہ سے مراد قدم ہے

 

190

مرد اور عورت اکٹھے دائیں بائیں کھڑے ہوکر نماز نہیں پڑھ سکتے

 

191

صف کے پیچھے اکیلے آدمی کی نماز

 

191

نماز باجماعت پڑھنا فرض و واجب ہے

 

193

مقتدی نماز کے لیے کب کھڑا ہوگا

 

198

امام کا تکبیرات کوبآواز بلند کہنے کی دلیل

 

199

تعوذ پڑھنے کا بیان

 

200

جہری نمازوں میں بسم اللہ جہراً اور سراً دونوں طرح درست ہے

 

200

بریلوی امام کے پیچھے رفع الیدین کرنا اور آمین کہنا

 

201

مسجد میں اکیلے آدمی کا جماعت کروانا

 

201

عہد توڑ شخص مستقل امام نہیں بن سکتا

 

202

صغیرہ گناہ کرنے والے کو مستقل امام بنانا درست نہیں

 

202

خطائیں کرنے والا امام

 

202

سگریٹ نوش اور نسوار خور مستقل امام نہیں بن سکتا

 

203

عورت کی امامت کا مسئلہ

 

203

حنفی امام کے پیچھے نماز

 

206

نماز میں آیات کے اختتام پر دُعا کرنا

 

206

امام صاحب کو لقمہ دینا

 

207

امام مقتدی اور منفرد دونوں چیزیں سمع اللہ اورر بنا لک  الحمد کہیں

 

208

امام دونوں طرف سلام پھیر لے تو پھر مقتدی کھڑا ہوگا

 

209

جو امام جلدی جلدی نماز پڑھتا ہے اس کی اقتداء درست نہیں

 

209

امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو مقتدی بھی بیٹھ کر پڑھیں

 

210

مستقل امام بیماری کی بنا پر کھڑا ہوکر نماز نہ پڑھ سکے تو تین طریقے ہیں

 

211

امام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنے کے چار طریقے

 

212

ہر رکعت میں قیام اور سورہ فاتحہ فرض ہیں

 

214

دو سکتوں والی سمرہ بن جندب کی روایت کی تحقیق

 

218

فرض نماز کی آخری دو رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورۃ ملانا

 

220

ہر آیت پر وقف کرنا

 

220

مقتدی کے سورہ فاتحہ پڑھنے کی دلیل

 

221

نماز کےمتعلق نو مختلف سوالات

 

221

مقتدی تیسری رکعت میں جماعت سےملتا ہے تو اس کی کون سی رکعت ہوگی

 

224

عشاء کی جماعت میں مغرب کی نماز ادا کرنا

 

225

مسافر مقتدی مقیم امام کے ساتھ چوتھی رکعت میں ملتا ہے

 

226

رکوع میں شامل ہونے سے رکعت نہیں ہوتی

 

226

آمین بالجہر

 

230

امام و مقتدی دونوں آمین اکٹھے کہیں

 

230

چھ رکعتوں میں آمین بآواز بلند اور گیارہ میں آہستہ  آمین کی دلیل

 

231

رفع الیدین

 

 

آیا رفع الیدین سنت ہے اور وفات تک رفع الیدین کی دلیل

 

232

رفع الیدین کے متعلق دس سوالوں کےجوابات

 

232

کیا رفع الیدین عشرہ مبشرہ سے ثابت ہے

 

234

خلفاء راشدین سے رفع الیدین کاثبوت

 

235

رفع الیدین کے ثبوت پر قولی حدیث

 

235

عبداللہ بن مسعود اور رفع الیدین

 

236

بدائع الصنائع فقہ حنفی کی کتاب ہے

 

236

مسبوق دو رکعت پڑھ کر رفع الیدین کرے گا

 

237

رفع الیدین کا صحیح طریقہ

 

237

رکوع کے بعد

 

 

رکوع کے بعد ہاتھ باندھنا

 

238

سجدہ کا بیان

سجدوں کے درمیان انگلی ہلانا

 

240

عورت کے سجدے کی کیفیت

 

241

سجدوں کے درمیان بیٹھنے کی کیفیت

 

242

تسبیحات رکوع و سجدہ کی تعداد

 

243

رکوع یا سجدہ میں قرآن کی آیات بطور دعا

 

243

رکوع سجدہ میں ایک یا زیادہ دعائیں

 

243

رکوع و سجدہ کی دعائیں

 

244

سجدوں کے درمیان دعاء

 

245

اللھم اغفرلی وارحمنی واھدنی کی سند

 

245

رکوع کی تسبیح سجدے اور سجدے کی رکوع میں

 

246

سجدے میں اُردو۔ پنجاب دعا یا  درود

 

246

تشہد کا بیان

 

 

تورک کا مسنون طریقہ

 

247

بازؤوں کی کیفیت تشہد میں

 

248

تشہد میں درود

 

248

انگلی کو حرکت دینا

 

253

جہری کی جگہ سری قرآت میں سجدہ کا حکم

 

253

دعائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اضافہ

 

255

شیطانی وسوسوں سےبچنا

 

261

نماز کی سنتوں کا بیان

 

 

کیا سورۃ الکافرون اور سورۃ الاخلاص مخصوص ہیں

 

262

قضاء کی صورت میں سنتوں کا حکم

 

262

بارہ سنتوں کو واجب قرار دینا

 

262

فرض باجماعت ادا کرنے کے بعد دوسری جماعت کے قریب نوافل پڑھنا

 

263

سنت فجر سے پہلے یا بعد نماز کا حکم

 

263

عصر یا صبح کے بعد نماز پڑھنا

 

264

دور حاضر اور عصر کے بعد دو نفل

 

265

ظہر عصر کی آخری دو رکعتوں میں تلاوت

 

266

کیا چاروں رکعتوں میں سورۃ ملائی جائے

 

267

کھڑے ہوکر اور بیٹھ کر نماز کا ثواب

 

268

ظہر و عشاء کے چار رکعتیں

 

269

امام کاصبح کی سنتیں جماعت کے بعد ادا کرنا

 

270

تہجد کے لیے آنکھ نہ کھلے

 

270

نماز سفر

 

 

مسافت اور مدت قصر

 

270

کیا روزانہ سفر کرنے والا ملازم دفتر میں قصر کرے

 

278

ڈرائیوروں کے لیے قصر

 

279

بیٹا والدین کے گھر قصر کرسکتا ہے؟

 

280

کیا تیز رفتار سواری نماز قصر کرنے پر اثر انداز ہوسکتی ہے؟

 

280

چار برید پر قصر والی روایت

 

280

سفر میں قضاء شدہ نماز گھر واپسی پر مکمل پڑھیں

 

281

سواری پر فرضی نماز کا حکم

 

281

نماز کی اہمیت

 

282

 

وتر قیام رمضان اور تہجد

 

 

وتر کیسے ادا کریں؟

 

285

وتر کی تیسری رکعت اُٹھتے ہوئے رفع الیدین کریں

 

286

آخری رات کی نماز رہ جائے تو کیا کیا جائے

 

286

وتر فرض نہیں

 

287

وتر نہ پڑھ سکے تو کیا حکم ہے؟

 

287

قنوت وتر رکوع سے پہلے اور بعد

 

287

قنوت وتر بعد از رکوع بہتر ہے

 

289

وتر ادا کرنے کے دو طریقے

 

289

قنوت نازلہ قبل از رکوع و بعد از رکوع

 

290

نماز فجر میں قنوت

 

291

قنوت ناسلہ اور قنوت وتر میں فرق

 

291

وتر میں جان بوجھ کردعا نہ پڑھے

 

292

قنوت وتر میں جمع کے صیغے

 

292

ساری رات نفل پڑھنا

 

292

نماز تراویح کے بعد نوافل

 

294

کیا آخری رات وتر توڑ لے

 

294

نماز تراویح آٹھ رکعات سے زیادہ نہ پڑھے

 

296

غیر معتکف کے لیے تین فضیلتیں

 

298

لیلۃ القدر کا ثواب حاصل کرنے کا طریقہ

 

299

مکمل لیلۃ القدر کا ثواب نہ حاصل کرنے والا

 

300

نفلی نماز عورتوں کا امام کے ساتھ ادا کرنا

 

300

وتر کے بعد نوافل کا حکم

 

301

گیارہ رکعات تراویح والی روایت مضطرب نہیں

 

302

مولانا انور شاہ کشمیری حنفی کا قول کہ ’’تراویح آٹھ رکعت‘‘ ہیں

 

337

مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں تراویح

 

337

تراویح میں تکمیل قرآن پر مٹھائی تقسیم کرنا

 

338

نماز جمعہ

 

 

خطبہ جمعہ میں اختصار بہتر ہے

 

339

جمعہ کے روز بھی زوال ہوتا ہے

 

339

جمعہ کے دن بوقت زوال نماز پڑھ سکتے ہیں

 

339

نماز جمعہ کا وقت وہی  ہے جو ظہر کا ہے

 

340

جس شخص کا جمعہ رہ جائے وہ ظہر پڑھے

 

340

نماز میں آیات کا جواب دینا

 

341

نماز جمعہ کی رکعات کے متعلق عالم حقانی ابوالحسن مبشر احمد ربانی کی طرف خط

 

342

عورت کے لیے جمعہ

 

343

خطبہ مسنونہ کے  الفاظ میں نومن بہ و نتوکل علیہ کے الفاظ ثابت نہیں

 

343

دوران خطبہ سامعین کا سبحان اللہ کہنا

 

345

بیماری کی وجہ سے خطبہ جمعہ بیٹھ کر بھی دے سکتے ہیں

 

346

نماز عیدین

 

 

عید الفطر کی نماز کا وقت

 

346

نماز عید کاطریقہ

 

347

نماز عیدین میں زوائد تکبیرات

 

347

نماز عید سے پہلےنوافل

 

348

عورتوں کا عیدگاہ میں جانا

 

348

عیدگاہ میں دعا کے لیے ہاتھ اٹھانا

 

349

نماز تسبیح

 

 

نماز تسبیح ثابت ہے

 

350

نماز تسبیح کا طریقہ

 

352

نماز استخارہ

 

 

نماز استخارہ کا وقت اور طریقہ اور نماز حاجت

 

352

نماز اشراق

 

 

نماز اشراق ہمیشہ پڑھنا اور تعداد رکعات

 

354

4۔ کتاب الجنائز ........ جنازے کےمسائل

 

 

حالت جنابت میں فوت ہونے والے کو غسل دینا

 

355

غسل میت کا شرعی طریقہ

 

355

عورت کا کفن

 

356

کیا رمضان میں فوت ہونے والا جنتی ہے

 

356

جنت البقیع کسی آیت یا حدیث میں نہیں آیا

 

357

جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات فوت ہونے والے کی فضیلت

 

357

نابالغ فوت ہونےو الے بچے کا حکم

 

358

نماز جنازہ

 

 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھی گئی

 

361

بےنماز کا جنازہ پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ثابت نہیں

 

361

نماز جنازہ میں ثناء پڑھنا

 

362

جنازہ میں مقتدیوں کا آمین کہنا

 

362

نماز جنازہ میں صفوں کی تعداد

 

363

جنازہ میں ایک  دعا یا زیادہ دعاؤں کا پڑھنا

 

363

جنازہ میں مذکر و مونث کی ضمیریں

 

364

بچہ کی نماز جناسہ کے لیے دعاء

 

365

نماز جناسہ میں تین صفیں بنانے والی حدیث ضعیف ہے

 

365

تکبیرات نماز جنازہ میں رفع الیدین کرنا ثابت ہے

 

366

امام کا کئی بار نماز جنازہ کی امامت کروانا

 

366

جنازہ کو دیکھ کر کھڑا ہونے کا حکم

 

367

جنازہ میں بعد میں شامل ہونے والا تکبیریں مکمل کرلے

 

367

شہید کا غائبانہ نماز جنازہ ثابت ہے

 

368

دوبارہ نماز جنازہ پڑھنا درست ہے

 

370

تدفین

 

 

دفن کرنے کے بعد ہاتھ اُٹھا کر اجتماعی دعاء

 

371

قبرستان میں قبلہ رخ ہوکر دعا کرنا

 

374

فوت ہونے والے پر سورہ یٰسین پڑھنا ثابت نہیں

 

375

<p

مصنف کی مزید تصانیف

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 2651 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :