قرآن ناطق

سرجید سنگھ لامبا
نشریات لاہور
203
9135 (PKR)

اس میں کوئی شک نہیں کہ آفتاب مشرق سے طلوع ہوتا ہے لیکن مشرق والوں کی جاگیر نہیں بن جاتا۔ مغرب والوں کا بھی اس کی تابانی اور اس کے جلوؤں پر اتنا ہی حق ہے جتنا مشرق والوں کا۔ آفتاب سب کو روشنی عطا کرتاہے۔ اسی طرح بارش کی بوندیں صرف مسلم یاغیر مسلم کے کھیت کو ہی نہیں بلکہ پوری زمین کوسیراب کرتی ہیں۔ بعینہ اسی طرح آپﷺ کی مثال ہے، جنہیں رب العلمین نے خیرالبشربنا کر اس دنیا میں بھیجا تھا اور اپنے بندوں کو شرک وضلالت جیسے گمراہ کن عقائد اور نظریات سے نجات دلانے کے لئے اس محسن انسانیت ﷺکو دنیا میں میں مبعوث فرماکر رہتی دنیا کے لئے رحمت العالمین بنا دیا۔ اور تاجدار حرم،خاتم الانباءﷺ کی ذات اقدس متابعت اایزدی کا آئینہ تھی۔ آپﷺ کا ہر عمل قرآن پاک کی حکمت کا مکمل ترجمان تھا۔ اسی لئے آپﷺ کو ’’قرآن ناطق‘‘کہا جاتاہے۔ پیغمبر اسلامﷺ کو ناطق قرآن کہنا عین وہی بات ہے جوحضرت عائشہ نے اس طرح فرمائی تھیں۔"كان خلقه القرآن"اور یقنا آپﷺ عمدہ اخلاق وکردار کے مالک تھے۔ آپﷺکے انہی اخلاق سے متاثر ہوکرفاضل مصنف ’سرجیت سنگھ لانبہ‘نے آپ ﷺکی سیرت پر نہایت ہی عمدہ تصنیف کی ہے۔ اللہ سے دعاکرتے ہیں کہ اللہ ان کی اس خدمت کی وجہ سے ان کو قبول اسلام کی سعادت سے بہرا مند فرمائے۔ آمین(شعیب خان)

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

دوسری جلد

مصنف کی مزید تصانیف

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 2074 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں