قدرتی خزانوں سے علاج

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
حکیم راحت نسیم سوہدروی
کتاب سرائے لاہور
220
8800.00 (PKR)

اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کیلئے مختلف اقسام کے اجناس، سبزیاں، ترکاریاں اور دیگر مختلف النوع   خوردنی نعمتیں پیدا کی ہیں وہاں مختلف قسم کے موسمی پھل بھی پیدا فرمائے ہیں جو نہ صرف ذائقہ ولذت کے اعتبارسے بہترین کیفیات و تاثرات سے بھرے ہوے ہیں بلکہ قدرت نے ان پھلوں میں حیاتیاتی جوہر اور امراض سے شفا بخشی کے کمالات بھی سمودئیے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ طبی نقطہ نظر سے اکثروبیشتر پھلوں میں تقویت بدن کے ایسے ایسے حیران کن جوہر پوشیدہ ہیں کہ ان کے سامنے بیشتر دوائیں بھی محض رسمی اور عمومی ہو کررہ جاتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’قدرتی خزانوں سے علاج‘‘حکیم راحت نسیم سوہدروی کی تصنیف کر داہے، جس میں وہ بیان کرتے ہیں کہ اللہ تبارک وتعالیٰ نےاپنی کائنات کے اندر جو کچھ بھی پیدا کیاہے وہ اس کی مخلوق کے لیے انتہائی مفید وشفابخش ہےاسے پھر ہوا، روشنی اور پانی کی طرح ہر جاندار کی دسترس میں بھی کردیا گیا ہے۔ جس طرح ہوا روشنی اور پانی عام ہے، اس طرح جڑی بوٹیاں بھی تخت ارض پر وافر تعداد میں موجود ہیں، کسان اسے گندم،نخود ،جو یا مونجی کی طرح کاشت نہیں کرتے، یہ تو نباتات کے دامن میں ایک مخفی خزانہ ہے جو قدرت ہی مستور ظاہر کرتی ہے اور اسے انسان کے استعمال میں لانے کے لیے حکمائے طب کو یہ دسترس عطا فرمادی ہے کہ وہ ان تجزیاتی مفردات اور ان کے مرکبات سے اشرف المخلوقات یعنی انسان کے تمام عوارض کے لیے کار گر بنارہے ہیں۔ آ خر میں اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ محترم مصنف کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نواے۔ آمین(شعیب خان)

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

مصنف کی مزید تصانیف

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 3502 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :