پاکستان میں جمہوریت کے تضادات(6584#)

سلمان عابد
جمہوری پبلیکیشنز لاہور
297
7425 (PKR)

جمہوریت ایک سیاسی نظام ہے یعنی عوام کی اکثریت کی رائے سے حکومت کا بننا اور اس کا بگڑنا۔ اس نظام میں انفرادی آزادی اور شخصی مساوات کے تصورات کو جو اہمیت دی گئی ہے اس کی وجہ سے عہد حاضر میں اس کی طرف لوگوں کا میلان زیادہ ہے۔اگرچہ بہت سے مسلم دانشور اس طرزِ حکومت کے حامی ہیں۔لیکن ہر دور میں اصحابِ علم کی ایک بڑی تعداد نے جن میں مسلمان بھی شامل ہیں، جمہوریت کو ناپسند کیا ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس میں عوام کی حاکمیت اور مطلق آزادی کا تصور غیر عقلی اور باعثِ فساد ہے۔پاکستان میں جمہوری نظام کے قیام کی خواہش کا فی مستحکم نظر آتی ہے لیکن سیاسی اور معاشرتی عمل میں اتنے تضادات موجود ہیں کہ جمہوریت میں ابھی تک تسلسل پیدا نہ ہوسکا اور نہ پائیداری۔جمہوریت کی خواہش اور کوشش کے باوجود جمہوریت کا پر وان نہ چڑھنا جمہوری عمل کے نازک اور مشکل ہونے کا ثبوت ہے ۔
زیر نظر کتاب ’’پاکستان میں جمہوریت کے تضادات‘‘ پاکستان کے معروف سیاسی تجزیہ نگار جناب سلمان عابد صاحب کی تصنیف ہے ۔ فاضل مصنف نے عام فہم اور مؤثر اندازمیں پاکستان میں جمہوریت کو درپیش مشکلات کا حل تلاش کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے نہ صرف پاکستان کی سیاسی تاریخ اور حکومتوں کے بننے اور ٹوٹنے کی بات کی بلکہ ان عناصر اور رجحانات کا جائزہ لیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں جمہوریت گہری جڑیں نہ پکڑ سکی۔فاضل مصنف نے اپنے تجزیے کو جامع کرنے کے لیے بہت سے ایسے مصنفین اور سیاست دانوں کی تحریروں کا سہارا لیا ہے جنہوں نے اپنےاپنے مخصوص انداز میں پاکستان کی سیاست اورمعاشرت کے تضادات کا تجزیہ کرتے ہوئے ان اُمور کی نشاندہی کی ہے کہ جس کی وجہ سے جمہوری ادارے بنتے اور ٹوٹتے رہے ۔کتاب ہذا کے مصنف سلمان عابد نے تجزیاتی انداز اپناتے ہوئے پاکستان کی سیاست کا تجزیہ پیش کیا ہے ۔جمہوری عمل پیدا ہونے والے تضادات کا تفصیلی جائزہ اس کتاب میں موجود ہے ۔ نیز اس کتاب میں اس سوال کو سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کے حوالے سے کیا بڑےچیلنجز ہیں ۔ جمہوریت کی کامیابی کے تناظر میں اس کے داخلی اور خارجی بحران کیا ہیں اور اگر ہم جموریت کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو اس میں تمام فریقوں کا کیا کردار بنتا ہے ۔(م۔ا)

               

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

7

جمہوریت کیسےقائم ہوسکتی ہے

11

دیباچہ

13

پاکستان کی ریاست کابحران

17

فوجی حکمرانوں اورمارشل لاءکی تاریخ

25

فوج کی حکمرانی اورتضادات پرمبنی فکری مغالطہ

42

پاکستان اورجمہوریت کافقدان

52

پاکستان معاشرہ اورقیادت کابحران

64

چھوٹےصوبوں کااحساس محرومی اورصوبائی خودمختاری کامعاملہ

71

فیصلہ سازی کےعمل میں لوگون کی شمولیت کافقدان

77

پاکستان میں سیاسی جماعتیں اوران کی داخلی تضادات

83

عوام کامزاج اورجمہوری نظام کی ناکامی

94

پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کامختصر جائزہ

104

مقامی طرزحکومت اورہماراجمہوری رویہ

111

پاکستان میں طلبہ سیاست سیاسی ذہن کی تشکیل کیون ضروری ہے

119

آزادالیکشن کمیشن اورشفاف انتخابات کابحران

133

پاکستان میں رنروم طبقےکی سیاست اوران کی ناکامی

139

دانشورانہ اورفکری کرپشن کابخار

145

سول سوسائٹی کابحران

151

مذہبی سیاست کی ناکامی

156

مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی کابحران

162

عدلیہ کےنظریہ ضرورت کی کہانی

172

بھٹوصاحب کاعدالتی قتل

180

پاکستان کی سیاست اورخواتین کی تاریخ

189

پاکستانی سیاست میں اخلاقیات کابحران اورقومی ذمہ داری

198

پاکستان کاسیاسی نظام جرائم پیشہ اورمافیاکےکنٹرول میں

206

ضمیمہ جات

 

حکومتیں اوراسمبلیاں توڑنےکےاعلانات

213

اسکندرمرزاکاعلان مارشل لاء

215

5جولائی کوضیاءالحق کاریڈیواورٹیلی وثیرن سےخطاب

220

غلام اسحاق خان کاقوم سےخطاب 6اگست1990ء

226

قومی اسمبلی کاخاتمہ صدرغلام اسحاق خان کاخطاب 19اپریل1993ء

241

نوازشریف کاقوم سےخطاب 18جولائی1993ء

248

غلام اسحاق خان کاقوم سےخطاب 18جولائی1993ء

260

صدرفاروق لغاری کااعلامیہ 4نومبر1996ء

263

فہرست گونرجنرل صدرومملکت وزرائےاعظم پاکستان

267

حوالہ جات

279

اشاریہ

280

 

Fake Data

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 1777
  • اس ہفتے کے قارئین: 13790
  • اس ماہ کے قارئین: 34177
  • کل مشاہدات: 43573953

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں