#4720

مصنف : امان اللہ عاصم

مشاہدات : 5029

نیکیاں مٹا دینے والے اعمال

  • صفحات: 26
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 520 (PKR)
(منگل 15 اگست 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

ہم سب جانتے ہیں کہ ہماری نجات اسی وقت ممکن ہے جب ہمارے نامۂ اعمال میں نیکیاں گناہوں کے مقابلے میں زیادہ ہوں۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیکی کس عمل یا عقیدے کا نام ہے؟ کیا نیکی کا تصور محض نماز روزہ حج زکوٰۃ اور دیگر ظاہری عبادات تک محدود ہے یا اس کا دائرہ کار زندگی کے ہر معاملے تک پہنچتا ہے؟ کیا اس کی کوئی فہرست قرآن و سنت میں موجود ہے یا اسے عقل وفطرت سے بھی متعین کیا جاسکتا ہے؟کیا ہر نیکی کا وزن اس کی گنتی کے لحاظ سے ہے یا اس کی کمیت یعنی کوالٹی کے اعتبار سے متعین ہوتا ہے؟ کیا نیکی صرف ظاہری عمل کا نام ہے باطنی نیت بھی نیکی میں شامل ہوسکتی ہے؟ قرآن وسنت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہےکہ نیکی سے مراد ہر وہ عمل ہے جو خدا کی بیان کردہ حلا ل و حرام کی حدود قیود میں رہتے ہوئے خلوص نیت اور خوش اسلوبی کے ساتھ کیا جائے اور جس کا مقصد کسی بھی مخلوق کو جائز طور پر فائدہ پہنچانا ہو۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’نیکیاں مٹا دنیے والے اعمال ‘‘ محترم جنا ب امان اللہ عاصم صاحب کے مرتب کردہ سلسلہ اصلاح امت کا سلسلہ نمبر چار ہے ۔مرتب موصوف نے اس اصلاحی کتابچہ میں ایسے قبیح اعمال کی نشاندہی کی ہے جو انسان کی زندگی بھر کی کمائی یعنی نیکیوں کو مٹا کر رکھ دیتے ہیں اور نیکی کی دنیا میں انسان کو تنہا اور غریب چھوڑ دیتے ہیں ۔ یعنی فاضل مصنف نے نیکیوں کو برباد کرنے والے ان اعمال کو قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے کہ انسان جنہیں بہتر سمجھ کر اپنا لیتا ہے اور نتیجتاً اس کےثواب برباد اوراعمال ضائع ہوجاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کتابچہ کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ، مصنف و ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف تمنا،نیکیاں ہی مٹ جائیں تواخروی ناکامی ظاہرہے

5

نیکیاں مٹادینے والے اعمال

6

مرتد ہوجانا

6

انبیاءاوراہل ایمان کو قتل کرنا

6

اللہ کےساتھ شرک کرنا

7

قیامت کےدن پر یقین نہ رکھنا

8

دنیاہی سےمحبت اورلگاؤ رکھنا

9

بدعات (خودساختہ کام)کرنا

9

احسان جتلانا

10

خلاف سنت کام کرنا

11

طہارت کےبغیرنماز اداکرنا

11

چوری کے (ناجائز)مال سےصدقہ کرنا

12

ریاکاری ودنیاداری کےلیے نیکی کرنا

13

شراب نوشی کرنا

13

نجومیوں سےاپنے مستقبل کاپتہ لگوانا

14

والدین کی نافرمانی اورتقدیر کاانکار کرنا

14

بغیرضرورت کتاپالنا

15

تنہائی میں حرام کاموں کاارتکاب کرنا

16

مدینہ منورہ میں بدعت کاارتکاب کرنابدعتی کوپناہ دینا

16

مجاہدین کےاہل خانہ میں خیانت کرنا

17

بیو ی کااپنےخاوند سےناراض رہنا

18

زبردستی امامت کروانا

19

مدینہ منورہ میں جھوٹی قسم اٹھانا

19

مومن کوناحق قتل کرنا

20

اہل مدینہ کوپریشان کرنا

20

صحابہ کرام ﷢ کی گستاخی کرنا

21

قصاص یادیت میں رکاوٹ ڈالنا

22

اقرباء پروری

23

بےشرم وبدکلام ہونا

23

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 34445
  • اس ہفتے کے قارئین 249770
  • اس ماہ کے قارئین 1049411
  • کل قارئین98114715

موضوعاتی فہرست