#2133

مصنف : عبد اللہ بن عبد العزیز المقبل

مشاہدات : 3585

مسلمان خواتین کے لیے نصیحتوں کے پچاس پھول

  • صفحات: 45
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1575 (PKR)
(بدھ 10 دسمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

اس دنیا میں انسان اپنی عارضی قوت اور زوال پذیر ودولت پر فخر کیے بیٹھا ہے ، وہ اپنے آپ کوسمجھتا ہےکہ وہ سب لوگوں سے زیادہ باعزت اور باوقار ہے لوگوں کوباتوں کے ذریعے سب سے بہتر قائل کرسکتاہے ،سب سےزیادہ ہاتھ پاؤں مارسکتاہے بڑے مضبوط دلائل کا مالک ہے اس کےبڑے دوست واحباب اور بڑے حواری ہیں اسے کسی کی محتاجی نہیں۔ لیکن نادان! اسے کیا معلوم کہ جب زمانےکی ہوامصیبتیں لے کر آتی ہے تو اسے بھی پہنچ کر رہتی ہیں اورہوسکتا ہے کہ اس کی سہولتیں اسی کے لیے مصائب کی آخری کڑی ثابت ہوں اسکی سربراہی چلی جائے ، اس کی عزت ختم ہوجائے اور وہ اس بچے کی طرح بے سہارا ہوجائے جو اپنے باپ کی تلاش میں دوڑتا پھرتا ہے ،لوگوں کی مدد کاطالب ہو ،بدحالی کےایسے مقام پرپہنچ جائے کہ لوگوں سےرحم وکرم کی بھیک مانگنے والا بن جائے۔ اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان جو اپنے خالق حقیقی رسے روگردانی کرنے والا ہے اللہ کی طرف نہیں آنے والا جو اللہ سے تعلق بنا کر نہیں رکھنے والا اور اسی رب کو اپنا ملجا وماویٰ نہیں سمجھنے والا وہ حیوان بن جاتا ہے۔اور مسلمان مرد اور مسلمان عورت کوامتیاز کا رتبہ تب ملتا ہے جب وہ اللہ کی ذات سے تعلق بناکر رکھتا ہے اپنی زندگی شریعت مطہرہ کے مطابق گزارتا ہے اورجن کواس کی بات پر عمل کرنے میں راحت اورسکون قلب نصیب ہوتا ہے۔دنیاوی زندگی پربھروسہ نہ ہونے کاعلم رکھتے ہوئے اورماحول ومعاشرہ اور وقت کے مصائب اور تکالیف کومدنظر رکھتے ہوئے یہ کسی انسان کےلیے مناسب نہیں کہ وہ غصے میں آکر آپے سے باہر ہوجائے یا کسی چیز کے نہ ملنے پرافسوس کرے کیونکہ یہ دنیا اس اخروی گھر کےبرابر نہیں ہوسکتی کہ جہاں ہر قسم کی ایسی نعمتیں موجود ہیں ۔جو نہ کسی آنکھ نےدیکھیں نہ کسی کان نےسنیں اور نہ ہی کسی سچے مسلمان کےدل میں کھٹکیں۔انسان کی حیاتی زندگی کامزہ ،اس کا حسن وجمال اوراس کی ترقی وکمال کواس وقت تک حاصل نہیں کیاجاسکتا جب تک اللہ تعالیٰ اوراس کےرسول ﷺ کی اطاعت نہ ہوجس کا انسان کومکلف بنایا گیا ہے کہ وہ اسے ہی مضبوطی سے پکڑ کر اس پر عمل کرے اسے ہی اپنا منہج اوراصول زندگی بنالے تاکہ اس پر عمل کر کے اپنے ضمیر کومطمئن کر سکے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’مسلمان خواتین کےلیےپچاس پھول‘‘ شیخ عبد العزیز بن عبد اللہ المقبل کی کاوش ہےجس میں انہوں نے خواتین کے لیے   شریعت اسلامیہ سے ماخوذ پچاس نصیحتیں پیش کی ہیں   اور انہوں نے اس میں خواتین کواس طرف توجہ دلائی ہےکہ جو وقت گزر چکا ہےاس پر نادم ہوتے ہوئے آئندہ زندگی کو ان پر عمل کرکے بہتر بنایا جاسکتاہے۔ اللہ کےحکم سے زندگی شقاوت سے راحت میں،بدبختی سے خوش بختی میں تبدیل ہوجائے گی۔ بلکہ آپ اپنی زندگی کا مزہ ہی پہلے سے مختلف پائیں گے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور خواتین اسلام کو ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق دے ۔ آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

زیادہ باتیں کرنا

16

قرآن کریم کی تلاوت کرنا

17

جو سنا وہ بیان کرنا

17

بڑائی بیان کرنا

18

اللہ کا ذکر کرنا

18

بات کرنے میں فخر کرنا

20

خاموشی اختیار کرنا

19

کسی کی بات کو کاٹنا

21

کسی کی نقل اتارنا

21

تلاوت کلام پاک سننا

22

بات کرنے سے پہلے سوچنا

22

زبان کا استعمال کرنا

24

علم سیکھنا اور سکھانا

25

علم سیکھنے کا مقصد

25

کم علم والی کا مذاق اڑانا

26

فحش کلام سننا

26

باریک اور تنگ لباس پہننا

28

مردوں جیسا لباس پہننا

28

بری مجالس میں شرکت کرنا

28

مجلس میں اللہ کا ذکر کرنا

29

غیبت اور چغلی کرنا

30

مجلس می ہی کسی کو ڈانٹنا

30

گھر مٰں کتب خانہ ہونا

31

مخرب اخلاق لٹریچر کا ہونا

31

سیرت صحابیات کا مطالعہ کرنا

31

مفید لٹریچر کا علم ہو جانا

32

بغیر ضرورت گھر سے نکلنا

33

برائی کو اچھا سمجھنا

34

بغیر ضرورت چیز خریدنا

35

اللہ کی قربت پانا

37

دیندار سے تعلق بنانا

38

رزق اور عمر میں برکت ہونا

39

گناہ پر فخر کرنا

40

دل میں نرمی پیدا کرنا

40

غیر اسلامی اعلانات سے متاثر ہونا

42

ثقافت اسلامیہ کو اپنانا

43

گھر کا کام کاج کرنا

43

ہشاش بشاش رہنا

43

نماز میں تاخیر کرنا

45

نفس کا تزکیہ ہونا

45

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5785
  • اس ہفتے کے قارئین 267595
  • اس ماہ کے قارئین 753787
  • کل قارئین97819091

موضوعاتی فہرست