#3246.01

مصنف : محمد مبشر نذیر

مشاہدات : 3586

مسلم دنیا میں پائے جانے والے گروہوں کا تقابلی مطالعہ حصہ اول

  • صفحات: 122
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3050 (PKR)
(جمعرات 21 جنوری 2016ء) ناشر : نا معلوم

زیر تبصرہ کتاب "مسلم دنیا میں پائے جانے والے گروہوں کا تقابلی مطالعہ، اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی"محترم جناب مبشر نذیر صاحب کے اس انٹر نیٹ تصنیفات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے ، جس میں انہوں نے مسلم دنیا میں پائے جانے والے متعدد گروہوں کی تاریخ، پس منظر اور عقائد کو تفصیل کے ساتھ جمع کر دیا ہے۔مولف کے بقول اس کتاب کو لکھنے کا مقصد امت مسلمہ کے مختلف گروہوں اور مکاتب فکر کے مابین جو اختلافات پائے جاتے ہیں ، ان کا ایک غیر جانبدارانہ مطالعہ کرنا اور ان کے نقطہ ہائے نظر کے ساتھ ساتھ ان کے استدلال کا جائزہ لینا ہے۔اس کتاب میں مولف نے کوشش کی ہے کہ تمام نقطہ ہائے نظر کو بغیر کسی اضافے یا کمی کے بیان کر دیا جائے۔ان کے بنیادی دلائل بھی جیسا کہ ان کے حاملین بیان کرتے ہیں، واضح طور پر بیان کر دئے جائیں اور کسی بھی معاملے میں اپنا نقطہ نظر بیان نہ کیا جائے اور نہ ہی کوئی فیصلہ سنایا جائے کہ کونسا نقطہ نظر درست ہے اور کونسا  غلط ہے، بلکہ  یہ فیصلہ قارئین پر چھوڑ دیا جائے۔اس کتاب کے آٹھ حصے ہیں  جن میں سے پہلا حصہ  اس کتاب کے تعارف پر مشتمل ہے، جبکہ باقی سات حصے مختلف گروہوں کے تعارف پر مبنی ہیں۔ان ساتوں میں سے پہلا حصہ ماڈیولCS01:اہل سنت، اہل تشیع اور اباضیوں کے تعارف پر، دوسرا حصہ ماڈیولCS02:اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر، دیو بندی، بریلوی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات کے تعارف پر، تیسرا حصہ ماڈیولCS03:انکار سنت، انکار ختم نبوت اور مین اسٹریم مسلمانوں کے تعارف پر، چوتھا حصہ ماڈیولCS04:فقہی مکاتب فکر، حنفی ، مالکی، شافعی، حنبلی،ظاہری اور جعفری کے تعارف پر،پانچواں حصہ ماڈیولCS05:تصوف اور اس کے ناقدین کے تعارف پر،چھٹا حصہ ماڈیولCS06:دینی، سیاسی، عسکری،دعوتی اور فکری تحریکوں کے تعارف پر اور ساتواں حصہ ماڈیولCS07:روایت پسندی، جدت پسندی،معتدل جدیدیت،اور فکری، ثقافتی، معاشی اور قانونی مسائل کے تعارف پر مشتمل ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اس پروگرام کا مقصد کیا ہے اور یہ کس کے لیے ہے

3

اہل سنت ، اہل تشیع اور اباضیہ کا تعارف

4

احادیث نبوی کے بارے میں اہل سنت اور اہل تشیع کا نقطہ ن ظر

8

مسئلہ امامت

11

صحابہ  کرام ، اہل بیت اور خلافت

27

بعد کے ادوار کی تاریخ

44

متعہ

64

تقیہ اور عقیدہ مہدویت

71

محرم الحرام کی رسوم اور باغ فدک

76

اہل تشیع کے ذیلی فرقے

87

اہل سنت اور اہل تشیع کی تاریخ کا سیاسی اور معاشرتی پہلو

99

خوارج ، اباضی اور اہل سنت

103

ماڈیول 01 کا خلاصہ

115

اگلا ماڈیول

117

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35646
  • اس ہفتے کے قارئین 228908
  • اس ماہ کے قارئین 1257073
  • کل قارئین96908917

موضوعاتی فہرست