#1153

مصنف : محمد اختر صدیق

مشاہدات : 25955

مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں

  • صفحات: 324
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9720 (PKR)
(اتوار 11 نومبر 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

افراد سے خاندان تشکیل پاتا ہے اور خاندانوں سے معاشرہ وجود میں آتا ہے۔ ایک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے اسلامی خاندانوں کا وجود بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اسلامی خاندانی نظام کے تحت شریعت نے خاندان کے سربراہ کو اپنے ماتحت افراد کا نگران مقرر کیا ہے۔ حقوق و فرائض کی ادائیگی اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہوتے ہوئے کئی قسم کی پیچیدگیاں اور مشکلات جنم لیتی ہیں جس کا حل شریعت نے بہت احسن انداز میں پیش کیا ہے لیکن بدقسمتی سے بہت سے لوگ شرعی تعلیمات سے آگاہی نہ رکھنے کی وجہ سے افراد خانہ کی رہنمائی سے قاصر رہتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں‘ میں یہی سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک اسلامی خاندان کس طرح شریعت سے رہنمائی حاصل کر کے کامیابی کے زینے پر قدم رکھ سکتا ہے اور خاندان کا سربراہ کیسے خاندان کی تربیت اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہو سکتا ہے؟ یہ کتاب عرب و عجم کے جید علمائے کرام کے خاندانی نظام پر دئیے گئے فتاویٰ جات پر مشتمل ہے۔ عربی فتاویٰ جات کا سلیس اردو ترجمہ اور ان کو ترتیب مولانا اختر صدیق صاحب نے دیا ہے۔ اس میں نکاح کی شروط، اولاد کی تربیت، میاں بیوی کے حقوق، والدین کی خدمت و اطاعت، خاندانی مشکلات، طلاق، خلع، عدت وغیرہ سے متعلق فتاوی جات جمع کیے گئے ہیں۔ بعض قدیم فتاویٰ جات مثلاً فتاویٰ ثنائیہ، فتاویٰ نذیریہ سے بھی بعض فتاویٰ شامل کتاب کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اس کتاب کا بڑا حصہ ایسے فتاوی جات پر مشتمل ہے جو ہفت روزہ ’غزوہ‘ اور ’جرار‘ میں قسط وار طبع ہوتے رہے ہیں۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

15

عرض مترجم

 

17

اسلامی خاندانی نظام کی مضبوط بنیادیں

 

26

اسمائے گرامی علمائے کرام(جن کے فتاویٰ شامل ہیں)

 

33

شروط نکاح

 

34

رضا مندی

 

34

نکاح صحیح

 

49

نکاح کا طریقہ

 

52

قرآن سے شادی

 

54

وٹہ سٹہ کی شادی

 

54

حق مہر

 

60

ولی

 

68

گواہ

 

85

کفو

 

86

بیوہ سے نکاح

 

89

غیرمسلمہ سے شادی

 

91

چھوٹے بھائی کا نکاح

 

92

انتخاب

 

93

حلالہ

 

114

مباحات نکاح

 

117

میاں بیوی کے حقوق

 

118

اصلاح بیوی

 

131

منصوبہ بندی

 

166

اصلاح خاوند

 

172

آداب ملاقات

 

200

کھیل کود

 

201

جدائی

 

203

باہمی محبت

 

205

اختلاف

 

212

نان ونفقہ

 

213

ماہواری

 

215

والدین اور اولاد

 

216

طلاق کا بیان

 

225

عدت

 

254

پرورش کا حق

 

259

تعداد ازواج

 

261

ظہار

 

275

خلع کا بیان

 

281

رضاعت

 

297

وراثت

 

304

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7874
  • اس ہفتے کے قارئین 223199
  • اس ماہ کے قارئین 1022840
  • کل قارئین98088144

موضوعاتی فہرست