#1863

مصنف : پروفیسر محمد اکرم

مشاہدات : 6721

محمد رسول اللہ ﷺ مستشرقین کے خیالات کا تجزیہ

  • صفحات: 466
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11650 (PKR)
(منگل 26 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور

اللہ تعالی کے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی  حیات مبارکہ پر بے شمار کتابیں تحریر کی  گئی ہیں ۔ تاریخ انسانی کی کوئی شخصیت ایسی نہیں  جس کی  زندگی پر اتنا وسیع اور تمام جزئیات کے ساتھ ہمہ جہت علمی کام ہوا ہو ،جتنا     نبی ﷺ پر ہوا ہے ۔ یہ سلسلہ قیامت تک جاری رہے گا۔ اب تک دنیا کی مختلف زبانوں میں آپ ؐ   کی سیرت پر مسلم  وغیر مسلم  اہل علم  نے لاکھوں کی تعداد میں تصنیف  وتالیف کا وقیع کام کیا ہے ۔انیسویں اور بیسویں صدی  میں  مغربی اہل علم نے  حضور اکرم ﷺ پر متعدد کتابیں تحریر کیں۔سیکڑوں مغربی اہل دانش   نے حضور  اکرم ﷺکی تحسین وتعریف میں زورِ قلم صرف کیا ہے  ، لیکن  مغربی مصنفین نے ایک  بڑی تعداد نے  آپؐ پر  گوناگوں اعتراضات بھی کیے ہیں۔ہرچند کہ ان کے  اعتراضات  نہایت بودے ،غیر معقول اور بے  وزن ہیں تاہم مسلمان اہل علم  نے ان اعتراضات کامدلل ومسکت جواب تحریر کیا ہے۔اردو زبان میں  اس موضوع پر متعدد کتابیں لکھی گئی ہیں۔زیر نظر کتاب ’’  محمد رسول  اللہ ﷺ  مستشرقین  کے  خیالات  کا تجزیاتی  مطالعہ ‘‘پروفیسر  محمد اکرم طاہر   کی  تصنیف ہے  جس میں انہوں نے   نبی کریم ﷺ سیرت طیبہ   کے متعلق  شکوک وشبہات کا  مدلل جواب دینے کی  کوشش کی ہے ۔فاضل  مصنف نے اہل مغرب میں سے چند ممتاز اہل قلم  کے سیرت النبی ﷺ کے متعلق افکار ونظریات پر بحث کر کے  ان اعتراضات  کےسطحی پن کا پول کھولا ہے۔کارلائل ،منٹگمری واٹ ،مائکل ایچ ہاٹ اور برناڈلیوس  کے ان افکار کا جواب بھی  لکھا ہے  جن  کے اثرات پورے یورپ  کے اہل علم میں سرایت کیے ہوئے ہیں ۔  فاضل مصنف  نے بطور ایک مسلمان اپنے جذبات عقیدت کو بھی کتاب میں سمودیا ہے ۔ اللہ تعالی ٰ ان اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین) (م۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

مقدمہ

 

11

حضور اکرمﷺ مغربی مفکرین کی نظر میں

 

19

حصہ اول

 

23

باب اول آفتاب رسالت محمد رسول اللہ ﷺ

 

23

حصہ دوم آفتاب رسالت کی ضیاپاشیاں

 

50

باب دوم پیغمبر انقلاب ؐ بحیثیت مدبر سیاست

 

50

مراجع و حواشی

 

96

باب سوم رحمۃ للعالمین کا معاشی اسوہ حسنہ

 

100

مراجع و حواشی

 

159

باب چہارم رسول عربی ؐ اور علم نفسیات

 

163

مراجع و حواشی

 

215

باب پنجم نبی امی ؐ بحیثیت معلم قانون و انصاف

 

215

مراجع و حواشی

 

243

باب ششم محسن انسانیت ؐ اور حفظان صحت کے اصول

 

247

باب ہفتم سید انسانیت اور حقوق نسواں

 

269

حصہ سوم

 

 

باب ہشتم آفتاب رسالت ؐ مستشرقین کی مغالطہ آفرینیاں

 

307

باب نہم ہیروز اینڈ ہیروور شپ

 

335

باب دہم محمدﷺ پرافٹ اینڈ سٹیس مین

 

355

باب یاذ دہم دی ہنڈرڈ

 

393

باب دواز دہم دی کرائسس آف اسلام

 

407

رجال

 

441

کتب

 

452

اماکن

 

458

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44541
  • اس ہفتے کے قارئین 258131
  • اس ماہ کے قارئین 744323
  • کل قارئین97809627

موضوعاتی فہرست