#516.01

مصنف : حبیب الرحمن

مشاہدات : 46014

معاشی معاملات۔2(مطالعہ حدیث کورس)

  • صفحات: 35
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 875 (PKR)
(پیر 11 فروری 2013ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

انیسویں اور بیسویں صدی میں غیر مسلم مستشرقین Goldzehar اور Guillau me وغیرہ نے دین اسلام کے دو بنیادی ماخذ میں سے ایک کو موضوع تحقیق بناتے ہوئے مغربی ذرائع علم اور اپنے زیر تربیت مسلم محققین کو بڑی حد تک یہ بات باور کرا دی کہ حدیث کی حیثیت ایک غیر معتبر تاریخی بلکہ قیاسی بیان کی سی ہے، اس میں مختلف محرکات کے سبب تعریفی و توصیفی بیانات کو شامل کر لیا گیا ہے اور بہت سی گردش کرنے والی افواہوں کو جگہ دے دی گئی ہے۔ اس سب کے پیچھے یہ مقصد کار فرما تھا کہ دینی علوم سے غیر متعارف ذہن اس نہج پر سوچنا شروع کر دے کہ ایک مسلمان کے لیے زیادہ محفوظ یہی ہے کہ وہ قرآن کریم پر اکتفا کر لے اور حدیث کے معاملہ میں پڑ کر بلاوجہ اپنے آپ کو پریشان نہ کرے۔ اس غلط فکر کی اصلاح الحمد للہ امت مسلمہ کے اہل علم نے بروقت کی اور اعلیٰ تحقیقی و علمی سطح پر ان شکوک و شبہات کا مدلل، تاریخی اور عقلی جواب فراہم کیا۔ دعوۃ اکیڈمی اسلام آباد کی جانب سے مطالعہ حدیث کورس ایک ایسی کوشش ہے جس میں مستند اور تحقیقی مواد کو سادہ اور مختصر انداز سے 24 دروس میں مرتب کیا گیا ہے۔ اس وقت آپ کے سامنے مطالعہ حدیث کورس کا بائیسواں حصہ ہے، اس کا موضوع بھی’معاشی معاملات‘ ہے۔ اس یونٹ میں خرید و فروخت سے متعلق رسول اکرمﷺ کی اہم ہدایات اور تعلیمات ذکر کی گئی ہیں اور سود و رشوت کی حرمت احادیث نبویﷺ کی روشنی میں واضح کی گئی ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تعارف یونٹ

 

7

آیات قرآنی

 

9

احادیث نبوی

 

11

جو چیز موجود نہ ہو اس کی خریدوفروخت نہ کی جائے

 

11

عیب چھپانے کی سخت ممانعت اور وعید

 

13

بیچنےیا خریدنے والے کی ناواقفی سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی ممانعت

 

14

پھلوں کی فصل تیاری سے پہلے نہ بیچی ،خریدی جائے

 

15

چند سالوں کے لیے باغوں کی فصل کا ٹھیکہ نہ دیا جائے

 

17

دھوکہ دہی اور نمائشی خریدار بن کر قیمت بڑھانے کی ممانعت

 

18

اجارہ

 

19

عاریت

 

21

وہ چیزیں جن کا ہدیہ قبول کرناچاہیے

 

21

ہدیہ دے کر واپس لینا بڑی مکروہ بات ہے

 

23

کن لوگوں کو ہدیہ لینا منع ہے

 

23

سود کی ممانعت

 

25

سود خور کا عبرتناک انجام

 

26

سود کی مختلف شکلیں

 

28

ناجائز وصیت کی سزا دوزخ ہے

 

30

وراثت سے محروم کرنا

 

31

وارث کے حق میں نصیحت ناجائز ہے

 

32

وصیت کی آخری ہد

 

32

خلاصہ کلام

 

34

مصادر ومراجع

 

36

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6736
  • اس ہفتے کے قارئین 222061
  • اس ماہ کے قارئین 1021702
  • کل قارئین98087006

موضوعاتی فہرست