#1109.41

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

مشاہدات : 4004

موسوعہ فقہیہ جلد42

  • صفحات: 395
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9875 (PKR)
(بدھ 30 نومبر 2016ء) ناشر : جینوین پبلیکیشنز اینڈ میڈیا انڈیا

ماضی قریب اور عصر حاضرعلمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں کی گئی ہیں اور کی جارہی ہیں جس کے لیے مختلف اسلوب اختیارکیے گئے ہیں ۔اولاً سیکڑوں کتب سے استفادہ کر کے حروف تہجی کے اعتبار سے انسائیکلوپیڈیاز،موسوعات ، معاجم،فہارس ،انڈیکس، اشاریہ جات وغیرہ تیار کیے گئے ہیں کہ جس کی مدد سے ایک سکالر آسانی سے اپنا مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔جیسے اردو زبان میں تقریبا 26 مجلدات پر مشتمل دانش گاہ پنجاب یعنی پنجاب یونیورسٹی ،لاہور کےزیر اہتمام تیار کیاگیا ’’اردو دائرہ معارف اسلامی ‘‘ ہے یہ ایک معروف انسائیکلوپیڈیا ہے جس سے کسی بھی موضوع ، معروف شخصیات اور شہروں کے حالات وغیرہ بآسانی تلاش کیے جاسکتے ہیں ۔اس کےعلاوہ اردو زبان میں کئی اوربھی موسوعات ہیں جیسے ’’اسلامی انسائیکلوپیڈیا ‘‘ از سید قاسم محمود۔ انگریزی زبان میں انسائیکلو پیڈیا آف برٹانیکا بھی بڑا اہم اورمفید ہے۔اسی طرح عربی زبان میں بڑے اہم موسوعات وفہارس تیار کی گئی ہیں ،موسوعۃ نظریۃ النعیم ۔ جسے سعودی عرب کے علماء کی ایک کمیٹی نے 12 جلدوں میں میں تیار کیا ہے ۔ موسوعہ الفقہ الاسلامی جسے مصر کےعلماء نے تیار کیا ہے ۔موسوعہ فقہیہ کویتیہ جسے وزارت اوقاف ،کویت نے فقہ کی مہارت رکھنے والے جید اہل علم سے تقریبا 30 سال میں 45 جلدوں میں تیار کروایا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک منفرد کام ہے ۔ احادیث تلاش کرنےکے لیے موسوعہ اطراف الحدیث ، معجم مفہرس لالفاظ الحدیث اورقرآنی آیات کی تلاش کرنے کے لیے معجم المفہرس لاالفاظ القرآن بڑی اہمیت رکھتے ہیں ۔اب تو انٹرنیٹ اور کئی کمپیوٹر سافٹ وئیرز نےباحثین وسکالرز کےلیے تحقیق وتخریج کے امور اور سیکڑوں کتب سے استفادہ کو بہت آسان بنادیا ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’موسوعہ فقہیہ ‘‘ وزارت اسلامی اوقاف ،کویت کے تیار کردہ 45 جلدوں پر مشتمل فقہی موسوعہ کا اردو ترجمہ ہے۔اس میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیارکر کے حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دیا گیا ہے ،اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ یہ موسوعہ اپنے موضوع میں ایک منفرد نوعیت کاحامل ہےلیکن یہ عربی زبان میں تھا ۔جسے اسلامی فقہ اکیڈمی انڈیا نے وزارت اوقاف ،کویت کے تعاون سے مکمل موسوعہ کواردو زبان میں منتقل کر کے اردو دان طبقہ کے لیے گرانقدر خدمت انجام دی ہے اللہ تعالیٰ اکیڈمی کی مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ موسوعہ فقہیہ کی پہلی بارہ جلدوں کا ترجمہ چند سال قبل اکیڈمی نے شائع کیا باقی مجلدات کےترجمہ کا کام بڑی تیزی سے جاری رہا ۔یہ بارہ جلدیں کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی پبلش کردی گئی تھیں ۔اب فقہ اکیڈمی انڈیا نے یکم ستمبر 2016ء کو باقی 33 جلدوں کا ترجمہ اپنی سائٹ پر پبلش کیا تو ان جلدوں کو وہاں سے ڈاؤنلوڈ کر کے کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے تاکہ کتاب وسنت سائٹ سے مستفید ہونے والے اس اہم فقہی موسوعہ سے بھی استفادہ کرسکیں ۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عموم

33

تعریف

33

متعلقہ الفاظ: عام،خصوص،مشترک

33

اجمالی حکم

34

عموم البلوی

34

تعریف

34

عموم بلوی سےمتعلق احکام

35

اول: فقہی احکام

35

دوم: اصولی مسائل

37

جن مسائل میں عموم  بلوی ہوان میں خبرواحد کاحکم

37

جن مسائل میں عموم بلوی ہوان میں قبول صحابہ کاحکم

38

عموم المقتضی

38

تعریف

38

متعلقہ الفاظ: عموم مجاز

39

اجمالی حکم

39

عمیاء

40

عنان

41

عنب

40

عنت

40

تعریف

40

اجمالی حکم

41

عنفقہ

42

عنۃ

43

تعریف

43

متعلقہ الفاظ: جب ،خصاء

44

نامروی سےمتعلق احکام

44

نامروی کی بنیادپر خیار کاثبوت

44

نامروی کاثبوت

44

عنۃ(نامروی)کےثبوت پر مرتب ہونےوالے احکام

45

مہلت دینے کافیصلہ  کون کرےگا

46

جس شخص کےاندر پیدائش عاجزی ہواسے مہلت دینے کاحکم

46

سال سےمراد

47

عنین کی مدت

48

سال کاکم ہونا

48

سال کےدرمیان یااس کےبعد وطی کےسلسلہ میں اختلاف

50

عنین ہونے کی بنیاد پر تفریق

50

عنین ہونےکی بنیاد پر تفریق فسخ ہے یاطلاق ؟

52

دوسال سےقبل بچہ کاجننا

52

تفریق سےقبل بیوی کےاقرار پر شہادت

53

بیوی کانکاح کےقائم رکھنے کو اختیار کرنا

53

مدت کےبعد اختیار کاوقت

53

عقد سےقبل عنین ہونے کےعلم ہونے کااثر

54

عنین ہونے کےفیصلہ پرجنون کااثر

55

عنین ہونے کےفیصلہ پر بچپن کااثر

55

عنین ہونے سے قبل وطی کاپایاجانا

56

وہ جماع جومہلت دینے میں مانع ہے

56

عنین کی بیوی کامہر

57

عنین کی بیوی کی عدت

58

عنوس

58

تعریف

58

متعلقہ الفاظ: عضل

59

عنوس سےمتعلق احکام

59

عانس کانفقہ

59

عنوۃ

60

تعریف

60

اجمالی حکم

60

عہد

61

تعریف

61

متعلقہ الفاظ: عقد،وعد،بیعت

61

شرعی حکم

62

معاہد ہ کرنے والے پر ظلم کی حرمت

63

اللہ کےعہد سےمتعلق یمین اوراس کے اثرات

63

عہدۃ

64

 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6673
  • اس ہفتے کے قارئین 246387
  • اس ماہ کے قارئین 1274552
  • کل قارئین96926396

موضوعاتی فہرست