#1109.01

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

مشاہدات : 20596

موسوعہ فقہیہ 2

  • صفحات: 606
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18180 (PKR)
(پیر 02 جولائی 2012ء) ناشر : جینوین پبلیکیشنز اینڈ میڈیا انڈیا

عصر حاضر علمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف اسلوب اختیارکیے جا رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’موسوعۃ فقہیہ‘ میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیار کیا گیا ہے جس میں حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے عام اہل علم کے لیے بھی مطلوبہ معلومات تک رسائی اور استفادہ آسان ہو جاتا ہے۔ اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، موازنہ اور ترجیح کی کوشش نہیں کی گئی ہے، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ اسی مہتم بالشان موسوعہ کا اردو ترجمہ وزارت اوقاف و اسلامی امور کویت اور اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا)کے تعاون سے اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ ترجمہ نہایت اعلیٰ معیار کا ہے، ترجمہ کے لیے ہندوستان بھر کے ممتاز علماکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ترجمہ ہونے کے بعد اس سلسلہ میں ممتاز ماہرین سے نظر ثانی کرائی گئی ہے۔ پھر یہیں پر بس نہیں کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے ترجمہ کے بارے میں مزید اطمینان حاصل کرنے کے لیے مستقل ایک نظر ثانی کمیٹی کویت میں تشکیل دی۔ موسوعہ فقہیہ کے اردو ترجمہ کے اس منصوبہ سے جہاں ایک طرف جدید اور سہل اسلوب میں اسلامی فقہ و قانون کے مکمل سرمایہ سے اردو خواں طبقہ کےلیے استفادہ ممکن ہو سکے گا اور ماہرین قانون کے لیے یہ موسوعہ ایک قیمتی تحفہ ثابت ہوگا وہیں دوسری طرف اس کے ذریعہ باصلاحیت علما اور نئی نسل کی ابھرتی ہوئی خفیہ صلاحیتوں سے روشناس و مستفید ہونے کا موقع بھی ملے گا۔   (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

اجل

 

49

اجل کی قسمیں اپنے مصادر کے اعتبار سے

 

54

ضبط وتحدید کے اعتبار سے اجل کی تقسیم

 

85

اجماع

 

106

اجمال

 

109

اجنبی

 

111

اجنبیہ

 

116

اجہاز

 

116

اجہاض

 

117

احالہ

 

128

احتباس

 

130

احتراف

 

133

احتساب

 

139

احتطاب

 

152

احتلام

 

168

احراق

 

193

احرام

 

211

احصار

 

296

احصان

 

330

احلال

 

340

اخبار

 

372

مباح اختصاصات

 

387

زمانوں کی خصوصیات

 

393

مقامات کی خصوصیات

 

398

اختضاب

 

405

اختلاس

 

421

امور اجتہادیہ میں اختلاف

 

426

اختلاف دار

 

440

اختلاف دین

 

447

ادعاء

 

505

اذان کی شرطیں

 

520

تراجم فقہاء

 

561

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37805
  • اس ہفتے کے قارئین 231067
  • اس ماہ کے قارئین 1259232
  • کل قارئین96911076

موضوعاتی فہرست