#1109

مصنف : وزارت اوقاف واسلامی امور کویت

مشاہدات : 26555

موسوعہ فقہیہ 1

  • صفحات: 495
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14850 (PKR)
(اتوار 01 جولائی 2012ء) ناشر : جینوین پبلیکیشنز اینڈ میڈیا انڈیا

عصر حاضر علمی انقلاب کا دور کہلاتا ہے جس میں علوم و فنون کی ترقی کے ساتھ ساتھ علمی استفادہ کو آسان سے آسان تر بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف اسلوب اختیارکیے جا رہے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’موسوعۃ فقہیہ‘ میں موسوعاتی یا انسائیکلوپیڈیائی اسلوب اختیار کیا گیا ہے جس میں حروف تہجی کی ترتیب کے ساتھ آسان زبان و اسلوب میں مسائل و معلومات یکجا کر دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے عام اہل علم کے لیے بھی مطلوبہ معلومات تک رسائی اور استفادہ آسان ہو جاتا ہے۔ اس موسوعہ میں تیرہویں صدی ہجری تک کے فقہ اسلامی کے ذخیرہ کو جدید اسلوب میں پیش کیا گیا ہے اور چاروں مشہور فقہی مسالک کے مسائل و دلائل کو جمع کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔ ہر مسلک کے دلائل موسوعہ میں شامل کیے گئے ہیں، موازنہ اور ترجیح کی کوشش نہیں کی گئی ہے، دلائل کے حوالہ جات ہر صفحہ پر درج کیے گئے ہیں اور احادیث کی تخریج کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ موسوعہ کی ہر جلد کے آخر میں سوانحی ضمیمہ شامل کیا گیا ہے جس میں اس جلد میں مذکور فقہا کے مختصر سوانحی خاکے مع حوالہ جات درج کیے گئے ہیں۔ اسی مہتم بالشان موسوعہ کا اردو ترجمہ وزارت اوقاف و اسلامی امور کویت اور اسلامی فقہ اکیڈمی (انڈیا)کے تعاون سے اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ ترجمہ نہایت اعلیٰ معیار کا ہے، ترجمہ کے لیے ہندوستان بھر کے ممتاز علماکی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ترجمہ ہونے کے بعد اس سلسلہ میں ممتاز ماہرین سے نظر ثانی کرائی گئی ہے۔ پھر یہیں پر بس نہیں کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے ترجمہ کے بارے میں مزید اطمینان حاصل کرنے کے لیے مستقل ایک نظر ثانی کمیٹی کویت میں تشکیل دی۔ موسوعہ فقہیہ کے اردو ترجمہ کے اس منصوبہ سے جہاں ایک طرف جدید اور سہل اسلوب میں اسلامی فقہ و قانون کے مکمل سرمایہ سے اردو خواں طبقہ کےلیے استفادہ ممکن ہو سکے گا اور ماہرین قانون کے لیے یہ موسوعہ ایک قیمتی تحفہ ثابت ہوگا وہیں دوسری طرف اس کے ذریعہ باصلاحیت علما اور نئی نسل کی ابھرتی ہوئی خفیہ صلاحیتوں سے روشناس و مستفید ہونے کا موقع بھی ملے گا۔   (ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تمہید

 

31

پیش لفظ

 

39

مقدمہ

 

43

فقہ اسلامی اور موسوعہ فقہیہ کا تعارف

 

45

فقہ اسلامی

 

45

موسوعہ فقہیہ کاتعارف

 

81

موسوعہ کے مشمولات

 

88

موسوعہ کے ضمیمے

 

90

بحث اول

 

109

بحث ثانی

 

109

بحث ثالث

 

112

چوتھی بحث

 

115

پانچویں بحث

 

118

چھٹی بحث

 

123

پہلی بحث

 

133

دوسری بحث

 

134

تیسری بحث

 

140

چوتھی بحث

 

143

پانچویں بحث

 

143

نماز میں آمین کہنا

 

150

سونے چاندی کے برتن رکھنے کا حکم

 

165

اباحت کی تقسیمیں

 

177

ابراء کی تعریف

 

192

ابراء کا موضوع

 

217

عبادات میں اتحاد مجلس

 

273

جائز اور ناجائز اتلاف

 

292

اثبات دعوی کے طریقے

 

313

غیر حیوان کا اجارہ

 

369

حیوانات کا اجارہ

 

383

انسان کا اجارہ

 

384

تراجم الفقہاء

 

425

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1814
  • اس ہفتے کے قارئین 215404
  • اس ماہ کے قارئین 701596
  • کل قارئین97766900

موضوعاتی فہرست