#424.04

مصنف : ولی الدین الخطیب التبریزی

مشاہدات : 29640

مشکوٰۃ المصابیح (اردو) جلد پنجم

  • صفحات: 445
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13350 (PKR)
(منگل 22 مارچ 2011ء) ناشر : مکتبہ محمدیہ،چیچہ وطنی

اس وقت آپ کے سامنے ’مشکوٰۃ المصابیح‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ ’مشکوٰۃ المصابیح‘ احادیث کا وہ مجموعہ ہےجسے امام بغوی نے ’مصابیح السنۃ‘ کے نام سے حدیث کی مشہور کتابوں صحاح ستہ، مؤطا امام مالک، مسند امام احمد ، سنن بیہقی اور دیگر کتب احادیث سے منتخب کیا ہے۔ پھر خطیب تبریزی نے ’مصابیح السنۃ‘ کی تکمیل کرتے ہوئے اس میں کچھ اضافہ کیا۔  اور راوی حدیث صحابی کا نام اور حدیث کی تخریج کی۔مزید برآں ہر فصل میں ایک باب کا اضافہ کیا۔’مشکوۃ المصابیح‘ کو تین فصول میں تقسیم کیا گیا ہےپہلی فصل میں  صحیح بخاری و مسلم کی احادیث بیان کی گئی ہیں۔ دوسری فصل میں وہ احادیث ہیں جن کو دیگر ائمہ نے اپنی کتب میں نقل کیا ہے۔ تیسری فصل میں شروط کے تحت ایسی چیزیں شامل ہیں جن میں باب کا مضمون پایا جاتا ہے۔ ’مشکوۃ المصابیح‘ کی افادیت کے پیش نظر اس  کے متعدداردو تراجم شائع ہوچکے ہیں۔ اس کا پیش نظر اردو قالب مولانا صادق خلیل  مرحوم کی انتھک محنت کا ثمرہ ہے۔ خدا ان کو غریق رحمت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ دے۔ کتاب کے اردو ترجمے میں ان کی محنت کی جھلک واضح نظر آتی ہے لیکن ترجمے میں بعض جگہ سرسری نقائص کا بھی اشارہ ملتا ہے۔ مثلاً بعض مقامات پر مشکل الفاظ کا ترجمہ چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور ٹائٹل پر مولانا کے نام کے ساتھ مترجم و شارح بھی لکھا گیا ہے حالانکہ انہوں نے صرف ترجمہ کیا ہے احادیث کی تشریح نہیں کی۔ بہت نادر مقامات پر بعض حدیثوں کی صرف مختصر وضاحت کی ہے۔ اس کے علاوہ تحقیق و نظر ثانی کے ذیل میں ناصر محمود داؤد کا نام ذکر کرتے ہوئے پیش لفظ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ضعیف رواۃ کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اسماء و رجال کی کتب کے حوالہ جات دئیے گئے ہیں۔ حالانکہ امر واقع اس سے بالکل مختلف ہے۔ اور بہت کم مقامات پر یہ اہتمام نظر آتا ہے۔ اور تحقیق تو کجا مشکوۃ میں بیان کردہ احادیث کی تخریج بھی نہیں کی گئی۔

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کتاب الفضائل

 

 

سید المرسلین ﷺ کے فضائل

 

7

نبی اکرم ﷺ کے اسماء مبارک  اور صفات  مبارکہ

 

7

رسول اللہ ﷺ کی عبادات اور اخلاق

 

34

رسول اللہ ﷺ کی بعثت اور آغاز وحی

 

46

نبوت کی علامات

 

52

اسراء اور معراج کا بیان

 

66

رسول اللہ ﷺ کے معجزات

 

77

کرامات کے بارے میں

 

124

مکہ مکرمہ سے صحابہ  کرام کی ہجرت اور  آپ ﷺ کی وفات

 

131

نبی اکرم ﷺ کی میراث وغیرہ

 

144

کتاب المناقب  والفضائل

 

 

قریش کے  فضائل  اور قبائل  کا تذکرہ

 

147

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم  کے فضائل

 

158

ابوبکر صدیق ؓکے فضائل

 

163

عمر ؓکے فضائل

 

171

عثمان ؓکے فضائل

 

185

ابوبکر، عمر اورعثمان  ؓ  کے فضائل

 

193

نبی اکرم ﷺ کے  اہل بیت کے فضائل

 

213

نبی اکرم ﷺ کی ازواج مطہرات کے فضائل

 

233

مختلف صحابہ کرام  کے فضائل

 

238

جنگ بدر میں شریک  صحابہ کرام  کے اسمائے گرامی

 

264

یمن، شام اور  اویس قرنی کے بارے میں

 

266

اُمت مسلمہ کے ثواب کے بارے میں

 

272

فہرست آیات (جلد پنجم)

 

279

الفھارس العامۃ

 

 

الفہارس العامۃ

 

281

فہرست الاعلام

 

283

فہرست  الاحادیث القولیہ

 

315

فہرست الاحادیث الفعلیہ

 

399

فہرست الاوامر

 

413

فہرست النواہی

 

415

فہرست الآثار

 

419

فہرست  الاحادیث القدسیہ

 

425

فہرست کتابیات

 

427

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 266
  • اس ہفتے کے قارئین 155840
  • اس ماہ کے قارئین 955481
  • کل قارئین98020785

موضوعاتی فہرست