#3159

مصنف : سید داؤد غزنوی

مشاہدات : 4390

مسئلہ توحید

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(اتوار 03 جنوری 2016ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث لاہور

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنی یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ کہ اللہ تعالی انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مسئلہ توحید‘‘ حجۃ الاسلام شاہ ولی اللہ محدث دہلوی ﷫ کی تصنیف ’’حجۃ اللہ البالغہ‘‘ کےباب التوحید ،باب حقیقۃ الشرک، اور باب اقسام الشرک کا اردو ترجمہ اور ذیلی تعلیقات ہیں۔ حجۃ اللہ البالغہ کے اس حصہ کو اردو قالب میں ڈھالنے کا شرف خاندان ِ غزنویہ کے عظیم سپوت مولانا سید داؤو غزنوی ﷫ کو حاصل ہو ا۔ 1950ء میں پہلی بار اس کی اشاعت منظر عام آئی تو ہرطبقہ کےاہل علم وتحقیق اور عوامی حلقوں میں نہایت پسند کیاگیا۔اور جلد ہی یہ ایڈیشن ختم ہوگیا۔موجودہ ایڈیشن مئی 1973 ء کاطبع شدہ ہے ۔اللہ تعالیٰ شاہ ولی اللہ اور سید داؤد غزنوی ﷭ کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ طبع اول

9

پیش لفظ طبع ثانی

5

پہلا باب توحید

13

تمام نیکیوں کا سر چشمہ عقیدہ توحید ہے

13

مدارج توحید

14

کواکب پرست

18

مشرکین عرب

19

عیسائی

22

دوسرا باب حقیقت شرک

34

شرک کی قسم کی غلطی کا نتیجہ ہے

37

اقسام شرک

56

غیر اللہ کو پکارنا

62

اللہ تعالیٰ کی اولاد قرار دینا

67

غیر اللہ کے نام جانور ذبح کرنا

71

غیر اللہ کے نام کی قسم اٹھانا

75

بچوں کا نام رکھنے میں شرک

76

زیارت گاہوں کا سفر

78

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22313
  • اس ہفتے کے قارئین 96607
  • اس ماہ کے قارئین 582799
  • کل قارئین97648103

موضوعاتی فہرست