#4403

مصنف : ڈاکٹر محمد سلیم بن عبید الہلالی

مشاہدات : 5326

میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا

  • صفحات: 149
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6705 (PKR)
(پیر 06 فروری 2017ء) ناشر : المرکز الاسلامی للبحوث العلمیہ کراچی

مسلک اہل حدیث یا سلفی منہج ایک نکھرا ہوا اور نترا ہوا مسلک ہے۔جو حقیقتا خاصے کی شے اور پاسے کا سونا ہے۔ اس کا منبع مصدر کتاب وسنت ہے۔مسلک اہل حدیث کوئی نئی جماعت یا فرقہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک مکتب فکر اور تحریک کا نام ہے ۔ تمام اہل علم اس بات کو اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب و سنت ہے اور جب سے کتاب و سنت موجود ہے تب سے یہ جماعت موجود ہے۔ اسی لیے ان کا انتساب کتاب و سنت کی طرف ہے کسی امام یا فقیہ کی طرف نہیں اور نہ ہی کسی گاؤں اور شہر کی طرف ہے۔ یہ نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔ پہلا لفظ"اہل"ہے۔ جس کے معنی ہیں والے صاحب دوسرا لفظ "حدیث" ہے۔ حدیث نام ہے کلام اللہ اور کلام رسولﷺ کا۔قرآن کو بھی حدیث فرمایا گیا ہے۔ اور آپﷺ کے اقوال اور افعال کے مجموعہ کا نام بھی حدیث ہے۔ پس اہل حدیث کے معنی ہوئے۔”قرآن و حدیث والے” جماعت اہل حدیث نے جس طریق پر حدیث کو اپنا پروگرام بنایا ہے اور کسی نے نہیں بنایا۔ اسی لیے اسی جماعت کا حق ہے۔ کہ وہ اپنے آپ کو اہل حدیث کہے۔مسلک اہلحدیث کی بنیاد انہی دو چيزوں پر ہے اور یہی جماعت حق ہے۔ اہل حدیث مروّجہ مذہبوں کی طرح کوئی مذہب نہیں، نہ مختلف فرقوں کی طرح کوئی فرقہ ہے، بلکہ اہل حدیث ایک جماعت اور تحریک کا نام ہے۔ اور وہ تحریک ہے زندگی کے ہر شعبے میں قرآن وحدیث کے مطابق عمل کرنا اور دوسروں کو ان دونوں پر عمل کرنے کی ترغیب دلانا، یا یوں کہ لیجئے کہ اہل حدیث کا نصب العین کتاب وسنت کی دعوت اور اہل حدیث کا منشور قرآن وحدیث ہے۔ اور اصلی اہل سنت یہی ہیں۔اہل حدیث ایک تحریک ہے، ایک فکر ہے، جو دنیا کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے اور لوگوں کو سمجھ آنا شروع ہو گئی ہے کہ قرآن وسنت ہی شریعت کے اصلی مصادر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "میں نے سلفی منہج کیوں اپنایا" محترم سلیم بن عید الہلالی تلیذ رشید علامہ ناصر الدین البانی کی عربی تصنیف کا اردو ترجمہ ہے، اردو ترجمہ محترم عبد العظیم حسن زئی صاحب نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

تقدیم

8

امت کی موجودہ حالت اورجناب محمدﷺ کی پیش گوئیاں

10

کمزوری کی حالت

10

فساد بگاڑ کی حالت

18

بدعتیں

21

ہمارے قلعے اندرسے ڈھائے جار ہے ہیں

24

نمائند ے بھیجنا

24

استشراق (لادین بنانا)

24

دھوکہ دینے والے سال

28

اللہ اپنے کی روشنی کوپورا کرکے ہی رہے گا

31

صحیح اسلامی صورت حال

33

اول :اپنی وقعت کاادراک نہ کرنا

34

دوم :فہم نصوص کتاب وسنت کی اختلاف

37

اسلام کےصحیح راستے کےنشانات

40

سلف اورسلفیت کی لغوی اصطلاحی اورمانی تعریف

42

غلط فہمیاں اوران کاازالہ

49

سلفیہ ،فرقہ ناجیہ اورطائفہ منصورہ ہے

53

فرقہ ناجیہ اورطائفہ منصورہ کسےکہتے ہیں

53

اول ،امت اسلامیہ میں ممانعت افتراق کی احادیث

53

طائفہ منصورہ کےبارے میں چند روایات

55

کیاطائفہ منصورہ اورفرقہ ناجیہ کےاوصاف میں تعارض اورتغایر ہے؟

61

اہل بدعت اورکفارہ کاان سے نفرت کرنا

67

الغرباء (اجنبی )

72

اہل الحدیث

81

سلف اہل الحدیث کون ہیں

83

صحابہ کرام ﷢

85

تابعین کرام ﷭

85

تبع وتابعین کرام ﷭

85

قابل توجہ بات

87

اہل سنت والجماعت

90

اہل سنت والجماعت نام رکھنے کی وجہ

90

اہل سنت والجماعت ہی فرقہ ناجیہ اورطائفہ منصورہ اوراہل الحدیث ہیں

92

اہل سنت والجماعت اورسلفیت

94

کیاصحابہ کرام ﷢ کےپاس علمی منہج تھا ؟

97

قرآن کےدلائل یایونان کی منطق

117

صرف سلفی منہج ہی کیوں ؟

120

صحابہ وتابعین کافہم سلف اورمنہج کوبطور حجت ماننا

141

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41307
  • اس ہفتے کے قارئین 281021
  • اس ماہ کے قارئین 1309186
  • کل قارئین96961030

موضوعاتی فہرست