#2379

مصنف : مولانا محمد عیسی منصوری

مشاہدات : 5525

مغرب اور اسلام کی فکری و تہذیبی کشمکش

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(ہفتہ 14 مارچ 2015ء) ناشر : ورلڈ اسلامک فورم لندن

مغربی تہذیب جسے مسیحی بنیاد پرستی کا نام دیا جانا ،زیادہ صحیح ہوگا،قرون وسطی کی صلیبی جنگوں بلکہ اس سے بھی قبل اسلام اور عالم اسلام کے خلاف محاذ آراء رہی ہے۔جس نے تاریخ کے مختلف ادوار میں مختلف روپ دھارے ہیں۔البتہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ مغربی تہذیب ہو یا مسیحی بنیاد پرستی ،اسلام اور اسلامی اقدار ان کا بنیادی ہدف رہے ہیں۔بنیاد پرستی عصر حاضر کا ایک سلگتا ہوا موضوع ہے،جس کی سرحدوں کا تعین کرنا ایک مشکل امر ہے۔ایک طبقہ کے لئے ایک رویہ اگر بنیاد پرستی ہوتا ہے تو دوسرے طبقہ کے لئے وہی رویہ جائز اور عین درست ہوتا ہے۔جبکہ ایک طبقہ ایسا بھی پایا جاتا ہے جوبنیاد پرستی کو کسی روئیے کے طور پر تسلیم ہی نہیں کرتا ہے۔زیر تبصرہ کتاب " بنیاد مغرب اور عالم اسلام کی فکری وتہذیبی کشمکش اور مسلم اہل دانش کی ذمہ داری " دنیا میں پائے جانے والے انہی رویوں اور بنیاد پرستی کے موضوع پر لکھی گئی ہے ،جو محترم مولانا محمد عیسی منصوری  صاحب کی کاوش ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں مغربی افکار ونظریات اور ان کا تاریخی پس منظر،عہد وپیمان اور یورپی اقوام،نئے عالمی نظام کے خوش نما مقاصد،مغربی میڈیا اور عالم اسلام،روحانیت مغرب کا سب سے برا بحران،مغرب میں اسلام کا مستقبل،جدید نظریاتی چیلنج اور علماء کران اور اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مغربی دانشوروں کے دو گروہ جیسے اہم موضوعات زیر بحث لائے ہیں۔اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

1

مغربی افکار و نظریات اور ان کا تاریخی پس منظر

 

4

یونانی دور

 

9

رومن دور

 

11

از منہ وسطٰی

 

13

نشاۃ ثانیہ اور جدیدیت کا آغاز

 

18

عقلیت پرستی کا دور

 

21

بیسویں صدی جعلی مذاہب اور شہوت پرستی کا دور

 

28

عہد و پیمان اور یورپی اقوام

 

36

نے عالمی نظام کے خوش نما مقاصد

 

42

مغربی میڈیا اور عالم اسلام

 

49

روحانیت مغرب کا سب سے بڑا بحران

 

61

مغرب میں اسلام کا مستقبل

 

70

جدید نظریاتی چیلنج اور علمائے کرام

 

78

اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے مغربی دانش وروں کے دو گروہ

 

86

 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 42513
  • اس ہفتے کے قارئین 235775
  • اس ماہ کے قارئین 1263940
  • کل قارئین96915784

موضوعاتی فہرست