#787

مصنف : ابو ریحان البیرونی

مشاہدات : 29373

کتاب الہند

  • صفحات: 328
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9840 (PKR)
(بدھ 21 ستمبر 2011ء) ناشر : بک ٹاک لاہور

ایک ہمہ گیر شخصیت، علم ہیئت کا ماہر، فلسفی اور ایک ہی وقت میں سائنسی اور عمرانی علوم پر دسترس رکھنے والا شخص تاریخ میں ابو ریحان محمد بن احمد البیرونی کے نام سے مشہور ہے۔ اس عبقری شخصیت نے ہندوستان اور ہندوؤں کے حالات پر مشتمل ’کتاب الہند‘ کے نام سے ایک جاندار کتاب لکھی، جس کا اردو ترجمہ آپ کے سامنے ہے۔ 1019ء میں البیرونی ہند کے حالات معلوم کرنے ہندوستان آیا۔ ہندوستان کی معاشرت، تہذیب و ثقافت، جغرافیہ، تمدن، یہاں کے مذاہب اور لوگوں کی اخلاقی حالت کا مطالعہ کرنے کے لیے اس نے سنسکرت زبان سیکھی۔ ہندوستان میں البیرونی نے کم و بیش دس سال گزارےاور اس دوران ہندو مذہب کے متعلق بہت سی معلومات حاصل کیں۔ یہ تمام معلومات زیر مطالعہ کتاب کا حصہ ہیں۔ ہندوؤں کے ہاں تصور خدا کیا ہے؟ دنیا سے نجات پانے کے کیا راستے ہیں؟ ہندوؤں کے دیگر مذاہب کے بارے میں کیا نظریات ہیں؟ اوربیوی کو خاوند کے ساتھ ستی کرنے کی کیا وجہ ہے؟ ہندو ازم سے متعلق یہ اور اس طرح کے دیگر بہت سے حقائق کو نہایت عرق ریزی کے ساتھ اس کتاب میں بیان کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب کو ہندوؤں سے متعلق معلومات کا انسائیکلوپیڈیا کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ اس کتاب کے مطالعے سے اس بات کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ ہندوؤں کو دعوت دین دینے کے حوالے سے کہاں کہاں خامیاں موجود ہیں اور کن ذرائع کو ملحوظ رکھ کر ہم ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو مائل بہ اسلام کر سکتے ہیں۔(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ہندوؤں کے عام حالات

 

9

خدا کی نسبت ہندوؤں کا عقیدہ

 

17

عقلی اور حسی دونوں قسم کے موجودات کے متعلق ہندوؤں کے عقائد

 

20

فعل کا سبب نیز روح  اور جسم کا اتصال

 

28

روحوں کی حالت اور دنیا میں ان کا آواگون

 

31

مختلف دنیائیں اور مقامات جزا وسزا یعنی جنت اور دوزخ

 

34

مخلوقات کی قسمیں اور ان کے نام

 

48

ذاتیں جنہیں رنگ(ورن)کہا جاتا ہے اور ان سے نیچے کے طبقات

 

54

بت پرستی کی ابتدااور بتوں کا بیان

 

62

صرف ونحو اور عرو ض کی کتابیں

 

77

ہندوؤں کے دوسرے علوم،نجوم وغیرہ

 

84

ہندوؤں کے وہ علوم جو جہالت کے پروردہ ہیں

 

108

ستاروں کے نام،بروج اور چاند کی منزلیں وغیرہ

 

125

قطب کے بارہ میں روایات

 

136

ہندوستان کے دریا ،ان کے سرچشمے اور راستے

 

145

دس سمتیں

 

157

ہندوؤں کے مطابق آباد زمین کی تعریف

 

159

لنکا یعنی زمین کا گنبد

 

165

یوم کی قسمیں اور دن رات

 

178

مہینوں کا سالوں کی قسمیں

 

188

مہینے اور سال کے حصے

 

194

ایسی مدتیں جو برہما کی عمر سے زیادہ ہیں

 

198

سمدھی یعنی دو مدتوں کا وقفہ

 

199

کلپ اور چتریگ

 

200

منونتر

 

208

بنات النعش

 

209

نارائن،اس کے نام اور مختلف زمانو میں اس کا ظہور

 

211

واسودیو اور بھارت کی لڑائیاں

 

213

اکشوہنی سے کیا مراد ہے؟

 

217

تاریخی ادوار کا مختصر بیان

 

219

سیاروں کا وسط معلوم کرنا

 

234

چاند کی منزلیں

 

239

سمندر میں مدو جزر کس طرح آتا ہے

 

244

سورج اور چاند گرہن

 

247

پرو

 

250

ساٹھ سال یعنی سموتسر جسے ششت یا بد کہتے ہیں

 

252

قربانیاں

 

262

یاترا اور مقدس مقامات کی زیارت

 

264

کھانے پینے کے حلال اور حرام چیزیں

 

270

شادی،حیض،جنین اور نفاس

 

272

مقدمے

 

277

سزائیں اور کفارے

 

279

میراث اور اس میں میت کا حق

 

282

مردوں اور زندوں کے جسم کے حقوق

 

285

روزہ اور اس کی قسمیں

 

289

تہوار اور جشن کے دن

 

293

کرن

 

302

یوگ

 

304

حواشی

 

313

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45092
  • اس ہفتے کے قارئین 238354
  • اس ماہ کے قارئین 1266519
  • کل قارئین96918363

موضوعاتی فہرست