#2340

مصنف : ابو مریم مجدی فتحی السید

مشاہدات : 9162

خواتین اسلام کے لیے نبی رحمت ﷺ کی 500 نصیحتیں

  • صفحات: 176
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4400 (PKR)
(جمعہ 06 مارچ 2015ء) ناشر : مکتبہ دار السنہ لاہور

یہ بات  روزِ روشن کی طرح عیاں  ہے  کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ عورت انسانی تہذیب وتمدن کی روا ں دواں گاڑی ہے ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی  چلتی رہی تو اس مادی دنیا کا اصل زیور  وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی  دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں  تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا  رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے  تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے  اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی  کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے  عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے  اسے دیے  ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے  اور تہذیب  وتمدن میں  وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے  عورت  کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ  دیتا ہے  کسی گھر کی عورت اگر نیک  اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو  وہ برائی کا اڈا  ہ اور فحاشی  وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے  ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خواتین اسلام کے لیےنبیِ رحمتﷺ کی پانچ سو نصیحتیں‘‘ عالم عرب کے ممتاز عالمِ دین  ابو مریم مجدی فتحی السید  کی عربی تصنیف  کا رواں  اردو ترجمہ ہے ۔جس میں مسلمان خواتین کے لیے  نبی کریمﷺ کی  پانچ صد نصیحتیں جمع کر دی گئی ہیں تاکہ  مسلم معاشرہ میں اسلامی طرزِ معاشرت ہی رہے نہ کہ ان قوموں کا  طرز معاشرت جو روحانی اوراخلاقی امراض کے بحر عمیق میں غرق ہیں۔اردو قارئین کےا فادہ عام کےلیے  محترم جناب  حافظ حامد محمود خضری ﷾ (ایم فل سکالرلاہورانسٹی ٹیوٹ فارسوشل سائنسز،لاہور) نے بڑی محنت سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔موصوف نے  ترجمہ  کرتے ہوئے  کتاب وسنت کے مزید دلائل بھی ذکر کردیئے ہیں  اور اصل کتاب  میں  جو بعض ضعیف روایات تھیں انہیں حذف کر کے  صحیح روایات شامل کردی ہیں۔ اور تکرار کو ختم کر کے  مفید اضافہ جات کردیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم ،ناشر اوراس کتاب  کو طباعت کےلیے تیار کرنےوالے تمام احباب کی  کاوشوں کوقبول فرمائے  اور اسے  تمام مسلمان ،مومنات ،عابدات، زاہدات کےلیے نفع بخش بنائے ۔ اللہ تعالیٰ  جزائے خیرعطا فرمائے ’’انصار السنۃ پبلی کیشنز  کی انتطامیہ  کو  جنہوں نے   اپنے  ادارے  کی مطبوعات  کتاب وسنت ڈاٹ کام اور  محدث لائبریری کے ہدیۃً  عنایت  کیں ۔ (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

7

مقدمہ

 

11

قضا اور تقدیر پر ایمان لانا

 

24

ایمان بالغیب

 

27

علامات قیامت پر ایمان

 

31

خبردار یہ عیوب اور خامیاں ہیں

 

33

کہیں آپ کو یہ برائیاں نہ لے ڈوبیں

 

41

کیا آپ میں یہ عادات و خصائل موجود ہیں

 

47

اگر آپ پرسکون زندگی چاہتی ہیں تو

 

54

کیا آپ نے اولاد کو یہی کچھ سکھایا ہے

 

62

زبان کی شائستگی کے اسباب

 

65

ہمسایوں سے حسن معاشرت کے اسباب

 

68

عمل کرنے والے اعضاء کے آداب

 

71

دل کو بہتر کیسے بنائیں

 

74

دل کو بہتر بنانے کے امور

 

80

مسلمان عورت کی دنیوی اور اخروی کامیابی کی علامات

 

90

دیکھئیے کہیں آپ کی دنیا و آخرت برباد تو نہیں ہو رہی

 

92

خود سیکھو اور دوسروں کو بھی سکھاؤ

 

95

اپنی ذات سے یہ سوالات پوچھئیے

 

118

خبر دار یہ بدعات ہیں

 

125

دل کو نرم کرنے کے اسباب

 

129

دل کو ہلا دینے والے سوالات

 

140

مومنہ عورتوں کی کمال سمجھداری کی علامات

 

146

سمجھدار اور جاہل عورت کے مابین فرق

 

152

خود بھی یاد رکھو اور دوسروں کو بھی یاد دلاؤ

 

157

جن عورتوں کی صحبت اختیار نہیں کرنی چاہیے

 

164

چند ایک بھلائی کے کام

 

166

ناقابل فراموش حقائق

 

170

حرف آخر

 

174

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4169
  • اس ہفتے کے قارئین 219494
  • اس ماہ کے قارئین 1019135
  • کل قارئین98084439

موضوعاتی فہرست