#2514

مصنف : ڈاکٹر نثار احمد

مشاہدات : 17839

خطبہ حجۃ الوداع

  • صفحات: 258
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6450 (PKR)
(ہفتہ 02 مئی 2015ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور

یوں تو نبی کریم ﷺ  کا ہر ایک ارشاد، ہر جملہ اور ہر لفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہر ایک لفظ میں،ہر ایک جملے میں ہمارے لیے ہدایت اور راہنمائی کے بہت سے پہلو ہیں۔لیکن آپﷺ کے ہزاروں ارشادات عالیہ میں سے جن ارشادات کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ان میں سے ایک خطبہ حجۃ الوداع کا خطبہ بھی ہے۔ نبی کریم ﷺ نے جو آخری حج کیا` اسے دو حوالوں سے حجۃ الوداع کہتے ہیں۔ایک اس حوالہ سے کہ نبی کریم ﷺ نے آخری حج وہی کیا،اور اس حوالے سے بھی کہ نبی کریم ﷺ نے خود اس خطبہ میں ارشاد فرمایا : لعلی لا القاکم بعد عامی ھذا۔ یہ میری تم سے آخری اجتماعی ملاقات ہے،شاید اس مقام پر اس کے بعد تم مجھ سے نہ مل سکوں۔ یعنی حضور ﷺ کے ذہن میں یہ بات تھی کہ میں اپنے صحابہ سے آخری اجتماعی ملاقات کر رہا ہوں۔خطبہ حجۃ الوداع کو اسلام میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔خطبہ حجۃ الوداع بلا شبہ انسانی حقوق کا اولین اور مثالی منشور اعظم ہے۔اس منشور میں کسی گروہ کی حمایت،کوئی نسلی ،قومی مفاد ،کسی قسم کی ذاتی گرض وغیرہ کا کوئی شائبہ تک نظر نہیں آتا ہے۔آپ نے  اس خطبہ میں  اتحادِ امت کا موضوع اپنے سامنے رکھا اور پھر دردِ امت کی پوری توانائی اسی موضوع پر صرف فرمادی، پہلے نہایت درد انگیز الفاظ میں قیامِ اتحاد کی اپیل کی، پھر فرمایا کہ پس ماندہ طبقات کو شکایت کا موقع نہ دینا، تاکہ حصارِ اسلام میں کوئی شگاف نہ پڑجائے، پھر اسباب نفاق کی تفصیل بیان کرکے ان کی بیخ کنی کا عملی طور پر سروسامان فرمایا، پھر واضح کیا کہ جملہ مسلمانوں کے اتحاد کا مستقل سنگِ اساس کیا ہے؟ آخری وصیت یہ فرمائی کہ ان ہدایات کو آیندہ نسلوں میں پھیلانے اور پہنچانے کے فرض میں کوتاہی نہ کرنا، خاتمہٴ تقریر کے بعد حضور ﷺ نے اپنی ذات کی سرخ روئی کے لیے حاضرین سے شہادت پیش کرتے ہوئے اس طرح بار بار اللہ کو پکارا کہ مخلوق خدا کے دل پگھل گئے، آنکھیں سیلاب بن گئیں اور روحیں انسانی جسموں میں تڑپنے لگیں۔ زیر تبصرہ کتاب " خطبہ حجۃ الوداع ،حقوق انسانی کا عالمی منشور "پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد سابق رئیس کلیہ فنون و صدر شعبہ اسلامی تاریخ جامعہ کراچی کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اسی عظیم الشان خطبے  کے تاریخی پس منطر،مکمل عربی متن ،اردو ترجمہ اور توضیح وتشریح  فرمائی ہے۔اللہ تعالی ان کی اس محنت کو قبول فرمائے ۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

8

تقریظ

 

10

باب اول خطبہ حجۃ الوداع مطالعات و مآخذ پر ایک نظر

 

13

مبادیات

 

13

ابتدائی مطالعات

 

16

قیام پاکستان کے بعد

 

22

مآخذ پر ایک نظر

 

42

اسناد حوالے ، حواشی

 

62

ضمیمہ 1 فہرست مآخذ

 

87

ضمیمہ 2 فہرست رواۃ

 

90

باب دوم موقع محل ، نوعیت ، منظر  و پس منظر

 

97

ضمیمہ 3 سفر حجۃ الوادع ، راستہ اور منزلیں

 

119

باب سوم خطبہ حجۃ الوداع کی نوعیت و ماہیت

 

129

ضمیمہ 4 عالمی منشور حقوق انسانی

 

155

ضمیمہ 5 میگنا کا رٹا ، منشور اعظم ، انگلستان

 

161

ضمیمہ 6 اعلان حقوق انسانی و باشندگان فرانس 1789ء

 

167

ضمیمہ 7 نوشتہ حقوق امریکہ 1791ء

 

168

باب چہارم خطبہ حجۃ الوداع ، عالمی انسانی منشور

 

173

باب پنجم توضیحات

 

215

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21210
  • اس ہفتے کے قارئین 114714
  • اس ماہ کے قارئین 914355
  • کل قارئین97979659

موضوعاتی فہرست