#4425

مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر

مشاہدات : 6828

خوشبوئے جنت سے محروم لوگ

  • صفحات: 123
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3075 (PKR)
(جمعہ 28 اپریل 2017ء) ناشر : دار الخلود کامونکی

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔اہل ایمان اور صالحین کو تو جنت کی خوشبو تو چالیس کی مسافت سے آنا شروع ہوجائے گی لیکن گناہ گار لوگوں کو جنت کی خوشبو تک نہیں آئی گی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ خوشبوئے جنت سے محروم لوگ ‘‘ محترم جناب حافظ حافظ عبد الرزاق اظہر ﷾ کی تالیف ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے قرآ ن وحدیث کے واضح اور مضبوط دلائل سے ان معاشرتی برائیوں اور کبیرہ گناہوں اوراخلاقی پستیوں کو بڑے عمدہ پیرائے میں یکجا کردیا ہے جو حقیقت میں بندوں کو جنت کی اس خوشبو جو چالیس برس کی مسافت سے آنا شروع جائے گی سے محرومی کا باعث ہیں۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

9

مقدمہ

 

14

بغیر شرعی عذر کے خلع طلب کرنے والی عورت

 

17

آنکھوں پر جھوٹ باندھنے والے

 

22

رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھنے والا

 

35

رعایا پر ظلم کرنے والے حکمران

 

38

غیر باپ کی طرف نسبت کرنے والا

 

47

سفید بالوں کو سیاہ خضاب لگانے والا

 

55

علم دین کو دنیا کے لیے سیکھنے والا

 

67

بے پردہ عورتیں

 

82

ذمی کو قتل کرنے والا

 

108

اس موضوع پر ضعیف روایات

 

115

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40193
  • اس ہفتے کے قارئین 279907
  • اس ماہ کے قارئین 1308072
  • کل قارئین96959916

موضوعاتی فہرست