جنتی کون ؟ دوزخی کون ؟ قرآن کی روشنی میں

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
پروفیسر محمد رفیق چودھری
مکتبہ قرآنیات لاہور
147
3675.00 (PKR)
title-pages-jannati-kon-dozakhi-kon-quran-ki-roshni-me-copy

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو تم یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔ اور جہنم بہت ہی بری قیام گاہ،بہت ہی برا مقام اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہےجسے اللہ تعالی نے کافروں،منافقوں،مشرکوں اور فاسقوں وفاجروں کے لئے تیار کر رکھا ہے۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں جنت اور جہنم دونوں کا بار بار تذکرہ فرمایا ہے۔اور جہنم کا تذکرہ نسبتا زیادہ کیا ہے۔اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ انسانوں کی اکثریت ترغیب سے زیادہ ترہیب کو قبول کرتی ہے۔جہنم وہ ہولناک اور المناک عقوبت خانہ ہے جس کی ہولناکی کا اندازہ لگانا دنیوی زندگی میں محال ہے۔انسان كو اپنی اس عارضی اور دنیاوی زندگی میں جہنم سے آزادی کا سامان کرنا چاہیے اور جہنم کی طرف لے جانے والے راستوں سے اجنتاب کرنا چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’جنتی کون؟دوزخی کون؟ قرآن کی روشنی میں ‘‘ماہنامہ محدث کے معروف کالم نگار اور کئی کتب کے مصنف ومترجم محترم مولانا محمد رفیق چودھری ﷾ کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں ایسےتمام امور بیان کرنے کی کوشش کی ہےجن کی بنا پر قرآن نے انسانوں کےجنتی یا دوخی ہونےکاذکرکیا ہے۔اختصار کےپیش نظر ہر حوالے کےلیے ایک ہی متعلقہ آیت اور اس کااردوترجمہ دے دیا ہے ۔مزید حوالہ جات کوتکرار سےبچنے کےلیے صرف سورتوں کےناموں اورآیتوں کےنمبروں تک محدود رکھا ہے اوران کامتن اورترجمہ نہیں دیا۔فاضل مصنف نے کتاب کے دوحصے کیے ہیں پہلے حصے میں ایسے 35اوامرذکر کیے ہیں جن کی پابندی کر کے کوئی شخص جنت کامستحق ہوسکتاہے۔ پھر ساتھ ہی 10 ایسے نواہی بیان کیے ہیں جن سے اجتناب کر کے کوئی آدمی جنت کاحق دار ہوسکتاہے ۔دوسرے حصے میں ایسے 72امور بیان کیے ہیں جن کےارتکاب پر کوئی آدمی آخرت میں دوزخ کے عذاب کا مستوجب ہوگا۔اگرچہ قرآن مجید کےعلاوہ صحیح احادیث میں بھی جنتیوں اور دوزخیوں کی کچھ مزید نشانیاں بیان ہوئی ہیں تاہم مصنف نے صرف قرآن کی روشنی میں جنتیوں اور جہنمیوں کی نشانیاں بیان کی ہیں ۔ کتاب کے مصنف محترم محمد رفیق چودہری ﷾ علمی ادبی حلقوں میں جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ ان کو بفضلہٖ تعالیٰ عربی زبان وادب اور علوم قرآن سے گہرا شغف ہے او ر طالبانِ علم کو مستفیض کرنے کے جذبے سےسرشار ہیں۔ قرآن مجید کا لفظی وبامحاورہ ترجمہ کرنے کے علاوہ قرآن مجید کی تفسیر لکھنے میں مصروف ہیں جس کی کچھ جلدیں طبع ہوکر منظر عام آچکی ہیں مزید کام جاری ہے اللہ تعالیٰ انہیں تکمیل کی توفیق دے ۔اور ان کی تدریسی وتعلیمی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فر ما ئے ، اس کتاب کواہل اسلام کے لیے نفع بخش بنائے اور ہمیں ایسے کام کرنے کی توفیق دے جس کےنتیجے میں ہم اُخروی زندگی میں دوزخ کے عذاب سےبچ سکیں اور اللہ کی رحمت سے جنت میں داخل ہوجائیں(آمین) (م۔ا)

پیش لفظ

13

پہلا حصہ

15

قرآن میں جنتیوں کی نشانیاں

17

(ا) جن اوامر کی پابندی پر جنت کا وعدہ ہے

24

1۔تقوی

24

2۔نماز

26

3۔ زکوۃ

28

4۔روزہ

29

5۔جہاد

29

6۔شہادت ( شہید ہونا)

31

7۔ہجرت

33

8۔توبہ

34

9۔صبر

35

10۔عبادت گزاری

37

11۔توکل

39

12۔انفاق فی سبیل اللہ

40

13۔حمدو ثنا

43

14۔کثرت ذکر

44

15۔سچی گواہی

44

16۔دعا

45

17۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر

46

18۔عاجزی

47

19۔عذاب الہی سے ڈرنا

47

20۔مشورہ

48

21۔غصے کی حالت میں معاف کر دینا

48

22۔حدوداللہ کاخیال کرنا

49

23۔سحر کے وقت استغفار کرنا

49

24۔برائی کے جواب میں نیکی کرنا

50

25۔نیکو کاری

50

26۔قرآن کو توجہ اور غور سے سننا

52

27۔سچے لو گ

52

28۔نذر پوری کرنا

53

29۔بھوکے کو کھاناکھلانا

54

30۔زیادہ نیکیاں

54

31۔امانت و دیانت

54

32۔ایفائے عہد

55

33۔مہاجرین و انصار

56

34۔نفس مطمئنہ

57

35۔کفایت شعاری

57

(ب)     نواہی جن سے پرہیزپر جنت کا وعدہ ہے

59

1۔کبیرہ گناہوں سے بچنا

59

2۔شرک

59

3۔جھوٹ

60

4۔زنا

60

5۔تکبر

62

6۔فساد فی الارض

62

7۔علو فی الارض یادنیا میں اپنی بڑائی چاہنا

63

8۔لغو اور بے ہودہ کام

63

9۔خواہش پرستی

64

10۔اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دشمنوں سے دوستی کرنا

64

دوسر حصہ ؛

67

قرآن میں دوزخیوں کی نشانیاں

68

1۔کافر لوگ

68

2۔مشرکین

71

3۔منافقین

74

4۔مکذبین یعنی جھٹلانے والے

78

5۔منکرین آخرت

80

6۔منکرین قرآن

82

7۔اللہ و رسول ﷺ پر ایمان نہ لانے والے

84

8۔ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کرنے والے

84

9۔بعض نبیوں کو ماننے او ر  بعض کو نہ ماننے والے

86

10۔کتاب الہی کے بعض حصوں کو ماننے اور بعض کو نہ ماننے والے

86

11۔رسولوں کا مذاق اڑانے والے

87

12۔قرآن کا مذاق اڑانے والے

87

13۔دین حق کا مذاق اڑانے والے

89

14۔حضرت  عیسی ّ کو خداماننے والے

91

15۔مرتدکے لیے

92

16۔کافر ابو لہب اور اس کی بیوی کےلیے

92

17۔اللہ کی نافرمانی کرنے والے

93

18۔رسولﷺکی نافرمانی کرنے والے

95

19۔اللہ کے مجرمین کے لیے

96

20۔برے اعمال کرنے والے

97

21۔نماز نہ پڑھنے والے

99

22۔اللہ کی یاد سے منہ موڑنے والے

99

23۔فساد فی الارض کے مرتکب

100

24۔مسجدوں کو ویراں کرنے  والے

102

25۔مساجد میں ذکر الہی سے روکنے والے

102

26۔اللہ سے عہد کر کے توڑنے والے

103

27۔جھوٹی قسمیں کھانے والے

104

28۔دین فروشوں کے لیے

104

29۔دین میں جھگڑا پیداکرنے والے

105

30۔دین میں شک کرنے والے

105

31۔دین میں کج بحثی کرنے والے

106

32۔دین حق کی بات نہ سننے والے

106

33۔فرقہ پرست

107

34۔اللہ کی راہ سے روکنے والے

108

35۔اللہ کی راہ ٹیڑھ تلاش کرنے والے

109

36۔دنیا پرست

109

37۔دنیا کو آخرت پر ترجیح دینے والے

113

38۔جان بوجھ کر اہل ایمان کے طریقے

114

39۔اللہ کی حدود کو توڑنے والے

114

40۔اللہ اور اس کے رسول ﷺ کو ایذا دینے والے

115

41۔دوسرں کا مال نا حق کھانے والوں اور رشوت خوروں کے  لیے

116

41۔بخل کرنے والے

116

43۔ہوس میں مال جمع کرنے والے اور نفاق نہ کرنے والے 

118

44۔ریا کاری سے خرچ کرنے والے

118

45۔سود خور

119

46۔نبیوں کو قتل کر نے والے

120

47۔دعوت حق و انصاف دینے والوں کو قتل کرنے والے

121

48۔مترفین یعنی سرمایہ دار

121

49۔گمراہ لوگ

122

50۔سرکشوں کےلیے

123

51۔فاسقوں کےلیے

124

52۔فاجروں کے لیے

124

53۔یتیموں کا مال ناحق کھانے والے

124

54۔اپنے مال وغیرہ پر اترانے والے

125

55۔ظالموں کے لیے

125

56۔دارالاسلام کی بجائے دارالکفر میں رہنے والے

128

57۔کسی مؤمن کو ناحق قتل کرنے والے

129

58۔خوشامد پسندوں کے لیے

129

59۔غریبوں کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہ دینے والے

130

60۔مسلمانوں کو ایذائیں دینے والے

130

61۔خواہش پرستوں کے لیے

131

62۔دولت پرستوں کے لیے

131

63۔فحاشی پھیلانے والے

132

64۔لہوالحدیث خریدنے والے  یعنی گانے بجانے والے

133

65۔طعنے دینے والے اور عیب تلاش کرنے والے

133

66۔آباء پرستی یعنی باپ دادا کی اندھی تقلید کرنے والے

134

67۔کم نیکیوں اور زیادہ برائیوں والے

134

68۔اللہ کی ناشکری کرنے والے

135

69 ۔اللہ سے دعانہ مانگنے والے

136

70۔میدان جہاد سے بھاگنے والے

136

71۔متکبرین

137

72۔جانوروں جیسی زندگی گزارنے والے

138

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-asan-uloome-quran-copy
title-pages-aasan-qurani-arbi-copy
title-pages-iqbal-se-aik-intervew-copy
title-pages-al-quran-al-kareem-asan-tareen-lafzi-w-tafseeri-tarjuma-copy
pages-from-aey-iman-walo
pages-from-aey-logo
title-pages-tafseer-al-balagh-1-copy
title-pages-tafseer-al-balagh-2-copy
title-pages-tafseer-soorat-ul-faateha--rafiq-chuhdry--copy
title-pages-from-javeed-ghamdi-aur-inkar-e-hadees
title-pages-jannati-kon-dozakhi-kon-quran-ki-roshni-me-copy
pages-from-hadees-quran-ki-tashreeh-karti-hai
title-pages-sunnat-se-aik-interview
pages-from-shafaaf-naimatain
title-pages-ashrah-mubashrah--mohammad-rafique--copy
title-pages-ghamdi-mazhab-kia-hay
title-pages-fitna-ghamdiyat-ka-ilmi-muhasba
title-pages-quran-se-aik-interview-copy
title-pages-quran-ki-azmat-w-fazeelat-copy
pages-from-quran-key-daman-mein
pages-from-muntakhab-arbi-ashaar

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 148 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں