#4061

مصنف : فضل الرحمٰن ہزاروی

مشاہدات : 14573

استقامت فی الدین

  • صفحات: 449
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11225 (PKR)
(اتوار 20 نومبر 2016ء) ناشر : تحریک اصلاح امت گوجرانوالہ

استقامت فی الدین بڑا اہم موضوع ہے بلکہ دین اسلام کی ابتدائی تاریخ اسی استقامت فی الدین سے ہی تعبیر ہے۔استقامت سے مراد اسلام کو عقیدہ ،عمل اورمنہج قرار دے کر مضبوطی سے تھام لینا ہے۔اور استقامت اللہ اوراس کے رسول ﷺ کی اطاعت کو لازم پکڑنے اوراس پر دوام اختیار کرنے کا نام ہے۔اہل علم نے استقامت کی مختلف تعریفیں کی ہیں ۔ سیدنا حضرت عمرفاروق ر فرماتے کہ استقامت کامطلب احکامات اور منہیات پر ثابت قدم رہنا اور لومڑی کی طرح مکر وفریب سے کام نہ لینا یعنی اوامر کےبجالانے اور نواہی کے ترک پراستمرار بجالانا ہے۔امام ابن قیم ﷫ استقامت کے متعلق تمام اقوال میں تطبیق دیتے ہوئے لکھتے ہیں کہ استقامت ایک ایسا جامع کلمہ ہے جو توحید اور اوامر ونواہی پر استقامت ،اسی طرح فرائض کی ادائیگی اللہ تعالیٰ کی محبت اس کی اطاعت وفرماں برداری لازم پکڑنے ،معصیت کوچھوڑدینے اور اللہ تعالیٰ کی حقیقی بندگی اختیار کرنے کا نام ہے ۔اللہ تعالیٰ نےنبی کریم ﷺ اور آپ کی امت کو استقامت اختیار کرنے کاحکم بھی دیا ہے ۔ارشادباری تعالیٰ ہے : فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ وَمَنْ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطْغَوْا إِنَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ(11؍112)اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے اپنی نبیﷺ اور ان کے ساتھیوں کویہ حکم دیا ہےکہ وہ ویسی ہی استقامت اختیار کریں جیسی استقامت کا انہیں حکم دیاگیا ہے اور اس سے دائیں بائیں نہ ہٹیں اور نہ ہی اللہ کی شریعت سے تجاوز کریں۔استقامت فی الدین کی ضرورت مسلمان کوزندگی کے ہر موقع پر پڑتی ہے ۔ خصوصاً غمی، خوشی کے موقع پر جب کہ دین کومحفوظ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔بالخصوص زندگی کے مختلف نامساعد حالات میں استقامت ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے ان حالات میں دین پر قائم رہنا او رصبر وسکون سے رضائے الٰہی کےمطابق زندگی بسر کرنا ہی استقامت ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ استقامت فی الدین‘‘مولانا فضل الرحمٰن ہزاروی صاحب کی قابل قدر کاوش ہے ۔انہوں نے اس کتاب میں استقامت کےموضوع پر ایسے واقعات درج کیےہیں جن کےپڑہنے سے انسان استقامت فی الدین کے مفہوم کوسمجھ سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ مولاناکی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے لیے اجروثواب کا ذریعہ بنائے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

17

مولف کے قلم سے

 

23

خطبہ مسنونہ

 

27

استقامت قرآن کی زبان میں

 

29

مذکورہ آیات کا مفہوم

 

30

فہرست جاری ہے

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7564
  • اس ہفتے کے قارئین 222889
  • اس ماہ کے قارئین 1022530
  • کل قارئین98087834

موضوعاتی فہرست