اسرائیل کا نبی یا جہان کا منجی

پادری برکت اللہ ایم۔ اے
پنجاب ریلیجس بک سوسائٹی، لاہور
123
5535 (PKR)

اللہ ذو الجلال کی اس کائنات میں کئی رنگوں ،کئی نسلوں، کئی خصلتوں کے حامل انسان پائے جاتے ہیں۔ اس کائنات میں انسان کو پیدا کرنے کا مقصدعبادتِ خدا وندی ہے اور یہ دنیا انسانوں کے لئے دارالامتحان اور آزمائش کا گھر ہے۔انسانوں کی ہدایت، ان کی دنیاوی فوز و فلاح اور آخرت کی نجات و سعادت کے لئے انبیاء کرام ﷩ کا سلسلہ جاری فرمایا گیا۔ جہاں تک نصرانیت کا تعلق ہے تو وہ بھی بنیادی طور پر وہی دین ہے جس کے ساتھ اللہ نے اپنے نبی اور رسول حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو مبعوث فرمایا تھا، نصرانیت بھی اصولی طور پر توحید ہی کی دعوت ہے جس کی طرف تمام انبیاء و رسل نے اپنی امتوں کو دعوت دی تھی، البتہ نصرانیوں نے اللہ کے دین میں تبدیلی اور تحریف کردی، چنانچہ انہوں نے اللہ کے ساتھ دوسروں کو شریک کرلیا، اور اس کی طرف بیوی اور بچہ منسوب کیا، جبکہ اللہ تعالیٰ ان ظالموں کے قول سے بلند و بالا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’اِ سرائیل کا نبی یا جہاں کا مُنجی ؟‘‘ پادری برکت اللہ ایم ۔ اے کی ہے ۔ جس میں مسیحیت کی بے بنیاد باتوں کا دلائل کے ساتھ رد کیا گیا ہے ۔مزید اس مختصر رسالہ میں کلمۃ اللہ کے مذکورہ بالا کلمات طیبات پر غور و خوض کیا گیا ہے کہ آیا مخالفین کے اعتراضات صحیح اور حق بجانب ہیں کہ نہیں؟ اور کلمۃ اللہ کے حواٰرئین اور مبلغین کےاقوال و افعال و ہدایت پر اور کلیسائے جامع کے لائحہ عمل اور کارناموں پر ایک مختصر نظر ڈال کر مندرجہ بالا اعتراض کی صحت کو جانچا گیا ہے اور ان کی روشنی میں ابن اللہ کے ہر دو اقوال کی صحیح تفسیر کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہم دعا مصنف کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرمائے اور ان کے لیے باعث ِنجات کا ذریعہ بنائے۔ آمین-( پ،ر،ر)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمۃ

5

فصل اول۔ اصول تفسیر

9

فصل دوم۔ انبیائے اسرائیل کی رسالت کا مطمح نظر اور اہل یہود کا نصب العین

14

قرآن اور مسیحیت کی عالمگیری

117

دوسری جلد

مصنف کی مزید تصانیف

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 2074 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں