#3682

مصنف : پروفیسر نذیر احمد بھٹی

مشاہدات : 12246

اسلامی تمدن و تاریخ

  • صفحات: 480
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12000 (PKR)
(جمعہ 20 مئی 2016ء) ناشر : لکی بک سنٹر لاہور

نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ نے ملتِ اسلامیہ کی زندگی کے ہر پہلو کے لئے راہنمائی فراہم کی ہے۔ ان میں سے ایک پہلو ثقافتی اور تہذیبی بھی ہے۔ دنیا کی تمام تہذیبوں اور ثقافتوں کے مقابلے میں اسلام کی تہذیب و ثقافت بالکل منفرد اور امتیازی خصوصیات کی حامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ وہ اُصول و ضوابط اور افکار و نظریات ہیں جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے اُسوہ حسنہ کے ذریعے اُمتِ مسلمہ کو عطا فرمائے ہیں۔ ثقافت کی تمام ترجہات میں اُسوہ حسنہ سے ہمیں ایسی جامع راہنمائی میسر آتی ہے جس سے بیک وقت نظری، فکری اور عملی گوشوں کا احاطہ ہوتا ہے۔ ایسی جامعیت دنیا کی کسی دوسری تہذیب یا ثقافت میں موجود نہیں ہے۔ مغربی مفکرین اسلام اور پیغمبر اسلام کے بارے میں اپنے تمام تر تعصبات کے باوجود اسلام کی عظیم الشان تہذیب اور ثقافت کی نفی نہیں کر سکے۔ انہیں برملا اعتراف کرنا پڑا کہ مسلمانوں نے یورپ کو تہذیب کی شائستگی کی دولت ہی سے نہیں نوازا بلکہ شخصیت کی تعمیر و کردار کے لئے بنیادیں فراہم کیں، تاریکی میں ڈوبے ہوئے یورپ کو ثقافت کی روشنی سے ہمکنار کیا، جنگل کے قانون کی جگہ ابن آدم کو شرفِ انسانی کی توقر و احترام کا شعور عطا کیا اور یوں اس کرہ ارضی پر ان مہذب معاشروں کے قیام کی راہ ہموار کی جو آج بھی تاریخ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلامی تمدن وتاریخ "محترم پروفیسر عثمان غنی اور محترم پروفیسر نذیر احمد بھٹی صاحبان کی مشترکہ کوشش ہے،جس میں انہوں نے  بڑی خوبصورتی کے ساتھ اسلامی تہذیب وثقافت  پر روشنی ڈالی ہے۔یہ کتاب انہوں نے انٹر میڈیٹ علوم اسلامیہ کے امتحان کے لئے تیار کی ہے۔ اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبو ل فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تہذیب ،تمدن

9

اخلاق

24

تقوی

45

ذکر

61

صبر

79

شکر

92

عفو

100

عدل

110

احسان

120

خدمت خلق

129

عائلی زندگی

143

خاوند اور بیوی کے حقوق وفرائض

152

والدین کے حقوق اولاد کے فرائ

165

اولاد کے حقوق والدین کے فرائض

174

اسلامی معاشرہ میں تعلیم کی نوعیت واہمیت

183

مکتب

191

استاد وشاگرد کے حقوق وفرائض

200

مسجد

205

اسلامی معاشرہ

215

ہمسایہ

229

شہری

227

ریاست 

249

امت

256

اقوت

263

تبلیغ

270

جہاد

280

حصہ تاریخ

 

اسلام کاپس منظر

292

آنحضرت ﷺ کی ابتدائی زندگی

300

تبلیغ دین اور ابتدائی مشکلات

306

ہجرت مدینہ

306

غزوات وفتوحات ،غزوہ بدر ،احد او رخندق

335

غزوات،وفتوحات ،صلح حدیبیہ فتح مکہ اور اور دوسری فتوحات

357

حجۃ الوداع اور حلت نبی کریم ﷺ

381

سیرت وتعلیمات نبوی

386

حضرت ابوبکر صدیق ؓ

404

حضر ت عمر فاروق ؓ

420

حضرت عثمان غنی ؓ

447

حضرت علی ؓ

466

خلافت  راشدہ کی اہم خصوصیات

477

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 18084
  • اس ہفتے کے قارئین 257798
  • اس ماہ کے قارئین 1285963
  • کل قارئین96937807

موضوعاتی فہرست