#3475

مصنف : حافظ مجیب اللہ ندوی

مشاہدات : 5971

اسلامی قانون محنت و اجرت

  • صفحات: 128
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5120 (PKR)
(ہفتہ 20 فروری 2016ء) ناشر : مرکز تحقیق دیال سنگھ ٹرسٹ لائبریری، لاہور

یکم مئی کا دن دنیا بھر کے مزدوروں کے اتحاد اور یکجہتی کا دن ہےجس دن دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مزدور محنت کش 1886ءمیں شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو ان کی عظیم جدوجہد اورقربانی دینے کیلئے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ، طب ہو یا انجینئرنگ ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔اﷲ تعالیٰ نے محنت کی عظمت اور مزدوروں کے حقوق بیان فرمائے اور اس کے آخری رسول ﷺ ان احکامات خداوندی پر مکمل عمل پیرا ہوئے اور محنت کشوں کے حقوق خود ادا فرمائے اور پوری امت کو ان پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی۔ اﷲ کے حبیب ﷺ نے محنت کشوں کو اﷲ کے دوست کا اعزاز عنایت فرمایا ہے۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا۔’’مزدور کو پسینہ خشک ہونے سے پہلے مزدوری دے دو‘‘ (ابن ماجہ) زیر تبصرہ کتاب "اسلامی قانون محنت واجرت"محترم مولانا مجیب الرحمن ندوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلام میں پائے جانے والے مزدوروں کے حقوق اور محنت کی عظمت کو بیان کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

4

دیباچہ

8

باب اول: بیروز گاروں اور مزدوروں کے سلسلہ میں معاشرہ اور حکومت کی ذمہ داریاں

13

إحنت سرمایہ تنازعہ کا اصل سبب

14

ذہنی تبدیلی

15

چھوٹی صنعتیں

23

بعض دوسری تدبیریں

33

احیاء اموات

24

وہ اشیاء جن پر کسی کی ملکیت نہیں

25

انتقال آبادی

29

آسٹریلیا

32

کینڈا

33

روس

33

امریکہ

33

اسلام کی ہدایات

34

حکومت کی ذمہ داری اور اس کے فرائض

41

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39598
  • اس ہفتے کے قارئین 133102
  • اس ماہ کے قارئین 932743
  • کل قارئین97998047

موضوعاتی فہرست