اسلامی نظام حکمرانی کے دنیاوی فوائد و ثمرات

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
محمد عبد اللہ حنیف
ادارہ تعمیر انسانیت ٹرسٹ راجن پور
191
4775.00 (PKR)
title-pages-islami-nizam-e-hukamran-k-dunyawi-fawa-copy

اسلام کا نظام ِ حکومت سیاسی دنیا کےلیے ناموسِ اکبر ہے حاکمیت کی جان ہے ۔ اسلامی نظام حکومت کا مآخذ اللہ کاآخری قانون ہے۔تمام برائیوں کا خاتمہ کرتاہے ۔اسلام ایک کامل دین اور مکمل دستور حیات ہے اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زور دیتا ہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتا ہے جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے اسلام کا نظامِ سیاست وحکمرانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے، اسلام کا جس طرح اپنا نظامِ معیشت ہے اور اپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنا نظامِ سیاست وحکومت ہےاسلامی نظام میں ریاست اور دین مذہب اور سلطنت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں دونوں ایک دوسرے کے مددگار ہیں، دونوں کے تقاضے ایک دوسرے سے پورے ہوتے ہیں، چنانچہ ماوردی کہتے ہیں کہ جب دین کمزور پڑتا ہے تو حکومت بھی کمزور پڑ جاتی ہے اورجب دین کی پشت پناہ حکومت ختم ہوتی ہے تو دین بھی کمزور پڑ جاتا ہے، اس کے نشانات مٹنے لگتے ہیں۔ اسلامی فکر میں دین اورسیاست کی دوری کاکوئی تصور نہیں پایا جاتا اسی کانتیجہ ہے کہ مسلمان ہمیشہ اپنی حکومت کواسلامی اصولوں پر قائم کرنے کی جدوجہد کرتے رہے۔ یہ جدوجہد ان کے دین وایمان کاتقاضہ ہے ۔قرآن پاک اور احادیث نبویہ میں جس طرح اخلاق اور حسنِ کردار کی تعلیمات موجود ہیں۔اسی طرح معاشرت،تمدن اور حکومت کے بارے میں واضح احکامات بھی موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’اسلامی نظام ِ حکمرانی کے دنیاوی فوائد وثمرات‘‘ محمد عبداللہ حنیف صاحب کی تصنیف ہے ۔انہوں اس کتاب میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی زمین کے جس خطے پر اسلامی نظام حکمرانی اپنے پورے مقتضیات ولوازمات کے ساتھ قائم ہوجاتا ہے ۔ وہاں امن وسکون، عدل وانصاف،اخوت ومساوات ،معاشی خوشحالی ، جان ومال اورعزت وآبرو کا تحفظ ، نیکی اور بھلائی کا چلن ، فحاشی اور عریانی کا خاتمہ ، باعزت روزگار ،احترام آدمیت ، خادم خلق حکمران اور پاکیزہ ترین معاشرہ وجود میں آتاہے ۔ گویا وہ خطہ دنیا کا جنت نظیر خطہ بن جاتا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پوری کائنات کاخالق صر ف اللہ تعالی ہے

8

اس حقیقت کوکافر بھی تسلیم کرتاہے کہ کائنات کاخالق صرف اللہ ہے

11

کانئات اوراس میں موجود ہرچیز صرف اللہ تعالیٰ کی ملک ہے

14

کائنات میں موجود ہرذی روح ورمحتاج کارازق اوررب صر ف اللہ ہے

17

حب کائنات کاخالق ،مالک اوررازق اللہ ہی ہے توحاکم بھی صرف وہی ہے

20

جب اللہ ہی خالق ،مالک ،رازق اورحاکم ہےتومعبود بھی صرف اسے ہی ہونا چاہیے 

22

انسان کےعلاوہ باقی تمام مخلوق کواللہ تعالیٰ نےبےاختیار اورمحبور محض بنایا ہےجواس کےہرحکم کی تعمیل کرتی ہے

29

اللہ تعالیٰ کاانسان کوبااختیار بنانےسے اسےآزمانا مطلوب ہے

31

جوبندے اپنے آپ کوخداکےسپرد کردیتے ہیں وہ انہیں ہی اسلامی نظام حکمرانی کےقیام کاحکم دیتاہے

36

فتح ونصرت الہی اوردشمنوں پر مسلمانوں کاغلبہ

47

اللہ تعالیٰ اپنےبندوں سےکیے گئے تمام وعدے وفاکردیتاہے

66

عدل وانصاف کاقیام

73

مساوات انسانی کی ترویج

83

جان کاتحفظ

96

اغواکاتحفظ

103

مال کاتحفظ

104

ڈاکہ ہزنی اوردشت گردی کاخاتمہ

106

عزت وآبرو کاتحفظ

108

قذف (تہمت اورالزام تراشی )کاخاتمہ

115

غربت وافلاس بےروزگاری اورمعاشی بدحالی کاخاتمہ

118

غریب کسانوں میں زمین کی تقسیم

124

غصب شدہ اموال اورحقو ق کی واپسی

126

رعایا کی خبر گیری اوران کی مشکلات کافوری مداوا

131

قومی خزانے کی حفاظت اورامانت داری

136

ملک میں امن وسکون کاقیام

147

باہمی اخوت ومواخات کی ترویج

151

ذمیوں (غیرمسلموں )کےحقوق کاتحفظ

156

غلاموں کےحقوق کاتحفظ

158

عورتوں کےحقوق کاتحفظ

160

اسلامی ریاست کی توسیع

163

تجدید خلافت علی منہاج النبوہ

167

رفاہ عامہ کےکام

174

تدوین واشاعت قرآن کامبارک کام ۔

179

تدوین واشاعت حدیث کامبارک کام

182

ادراہ تعمیر انسانیت کی دیگر مطبوعات

185

جان کاتحفظ

186

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-islami-nizam-e-hukamran-k-dunyawi-fawa-copy

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 345 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :