#2569

مصنف : عبد المالک عرفانی

مشاہدات : 5853

اسلامی نظریہ ضرورت

  • صفحات: 281
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7025 (PKR)
(جمعرات 28 مئی 2015ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد

دنیا میں ہمیشہ تغیرات اور تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔کبھی کوئی ایسا دور نہیں گزرا کہ اس عالم میں جمود طاری ہو گیا ہو۔انسان کی ساری تاریخ انقلاب اور تغیرات سے بھری پڑی ہے۔لیکن موجودہ صدی میں تغیرات اور تبدیلیوں کی رفتار بہت تیز ہوگئی ہے۔ان تغیرات وتبدیلیوں نے امت مسلمہ کو ایک چیلنج سے دوچار  کر دیا ہے۔ایسا چیلنج جس کا تعلق براہ راست فقہ اسلامی کے احیاء اور تدوین نو سے ہے۔اس چیلنج سے عہدہ برا ہونے کے لئے جہاں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ جدید تمدنی مسائل کا حل کتاب وسنت کی روشنی میں اجتہاد کے ذریعے تلاش کیا جائے وہیں جدید اسلوب کے مطابق فقہی کتب کی تدوین واشاعت کی ضرورت بھی بڑھ گئی ہے۔اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے متعدد ادارے اپنی اپنی استطاعت کے مطابق کام کر رہے ہیں۔شریعہ اکیڈمی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے آغاز سے ہی اس طرف توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔چنانچہ فقہ اسلامی  کے اہم موضوعات پر تحقیقی کام کے علاوہ اساسی کتب کے تراجم اور جدید اسلوب میں شریعہ مونو گرافکس کی ترتیب واشاعت کاکام بھی جاری وسار ی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلامی نظریہ ضرورت " بھی اسی سلسلےکی ایک کڑی ہے،جس میں اسلامی نظریہ ضرورت پر جدید اسلوب میں بحث کی گئی ہے۔یہ کتاب محترم ڈاکٹر عبد المالک عرفانی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ضرورت،اکراہ،ضرر ،مشقت،حاجت ،عموم البلوی،خصوص البلوی،حرج ،خوف ،فساد اور تخفیف ورخصت کی مباحث پر تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

رموز

 

5

پیش لفظ

 

7

دیباچہ

 

9

باب اول حالت ضرورت

 

19

ضرورت

 

19

اضطرار

 

27

اکراہ

 

37

ضرر

 

49

مشقت

 

59

حاجت

 

67

عموم البلویٰ

 

75

خصوص البلویٰ

 

83

حرج

 

115

خوف

 

119

فساد

 

125

باب دوم ضرورت کی فقہی تطبیقات

 

129

تحفیف و رخصت

 

129

حجر

 

135

حیلہ شرعی

 

143

باب سوم نظریہ ضرورت اور وسائل اجتہاد

 

149

اجتہاد

 

149

قیاس

 

155

استحسان

 

161

استصلاح

 

169

عرف

 

177

باب چہارم نظریہ ضرورت اور معاشرہ

 

189

مذہب

 

189

اخلاق

 

197

عمل ارتقاء

 

209

حکومت

 

215

باب پنجم نظریہ ضرورت مغربی قانون میں

 

233

ضرورت کا مفہوم و اہمیت

 

236

ہنگامی حالت

 

236

انقلاب

 

237

مارشل لاء

 

244

کتابیات

 

249

اشاریہ

 

265

 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57094
  • اس ہفتے کے قارئین 150598
  • اس ماہ کے قارئین 950239
  • کل قارئین98015543

موضوعاتی فہرست