#4500

مصنف : سید عبد الحئی ندوی

مشاہدات : 8469

اسلامی علوم و فنون ہندوستان میں

  • صفحات: 498
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22410 (PKR)
(منگل 14 مارچ 2017ء) ناشر : دار المصنفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ، انڈیا

حکیم سید عبد الحی ندوی عالم اسلام کے معروف اسلامی سکالر و ادیب،مصنف کتب کثیرہ مولانا سید ابو الحسن ندوی ﷫ کے والد گرامی ہیں۔ موصوف اپنے وقت کے معروف عالم دین اور مؤرخ تھے مولانا عبد الحی صاحب کی آٹھ جلدوں میں مبسوط نزھۃ الخواطر کو آج بھی دینی وعلمی حلقوں میں حوالے کی کتاب کے طور پر بلند مقام حاصل ہے۔ اس میں انھوں نے ساڑھے چار ہزار سے زائد شخصیات کے حالات قلمبند کئے ہیں اس کے علاوہ گل رعنا اور معارف الموارف فی انواع العلوم و المعارف (عربی) جیسی ان کی تصانیف برصغیر پاک وہند کے علمی ذخیر ے میں امتیازی شان کی حامل ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلامی علوم و فنون ہندوستان میں ‘‘مولانا حکیم سید عبد الحی کی ہندوستان کی تہذیب وثقافت کے متعلق تصنیف کردہ عربی کتاب ’’الثقافۃ الاسلامیہ فی الہند‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ ترجمہ دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے استاذ مولاناابو العرفان ندوی نے کیا ہے یہ ترجمہ پہلے 1970ء میں شائع ہوا تھا   زیر تبصرہ ایڈیشن اسی کا جدید معیاری ایڈیشن ہے جسے دار المصنفین نے 2009ء میں شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے ہندوستانی علما ومصنفین کی تصانیف کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ یہ تنہاکتابوں کی فہرست نہیں ہے بلکہ اس کے ضمن میں ہندوستانی مسلمانوں کی پوری علمی تعلیمی اور ذہنی و فکری تاریخ بھی آگئی ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ (شاہ معین الدین احمد ندوی)

1

مصنف کتاب مولانا حکیم سید عبد الحی (تعارف و تذکرہ)

4

از مولانا سید ابو الحسن علی ندویؒ خلف الصدق مصنف مرحوم

4

مقدمہ مصنف

19

ہندوستان کا نصاب درس اور اس کے تغیرات

21

دور اول

25

دور سوم

27

دور سوم

28

دور چہارم

30

جاری ہے۔۔۔

 

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5964
  • اس ہفتے کے قارئین 245678
  • اس ماہ کے قارئین 1273843
  • کل قارئین96925687

موضوعاتی فہرست