#449

مصنف : پروفیسر ثریا بتول علوی

مشاہدات : 13691

اسلام اور توہین رسالت

  • صفحات: 34
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1190 (PKR)
(اتوار 17 اپریل 2011ء) ناشر : تنظیم اساتذہ پاکستان -خواتین

اہل مغرب کے اللہ کے رسول ﷺ کی ذات پر شخصی حملوں نے عصر حاضر میں ہر مسلم و غیر مسلم کے دل میں توہین رسالت کی حقیقت اور سزا کے بارے علم حاصل کرنے کا ایک جذبہ پیدا ہو گیا ہے۔ امر واقعہ یہ ہے کہ مغرب نے اس بات کو جانچ لیا ہے کہ اسلام کی اصل بنیادیں کتاب اللہ اور محمد رسول اللہ ﷺ ہی ہیں۔ لہٰذا کسی نہ کسی طرح ان کے بارے شکوک وشبہات پھیلا کے عام لوگوں کو ان سے متنفر کر دو تو عوام الناس کا بڑے پیمانے پر اسلام کی طرف میلان اور رجحان خود بخود تھم جائے گا۔
اللہ کے رسول ﷺ کی ذات کی حفاظت کے لیے بہت سے اہل علم نے قلم اٹھایا ہے جن میں سب سے پہلے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ ؒ نے ’الصارم المسلول‘ کے نام سے ایک کتاب لکھی۔ محترمہ ثریا بتول علوی صاحبہ نے بھی بہت ہی آسان فہم اسلوب بیان میں توہین رسالت کی سزا کی تاریخ اور اس کے شرعی دلائل پرروشنی ڈالی ہے۔علاوہ ازیں مغرب ان سازشوں کو بھی محترمہ نے بے نقاب کرنے کی کوشش کی ہے کہ جن کی تکمیل کے لیے وہ توہین رسالت کا ارتکاب کرتے ہیں یا نت نئے ڈرامے رچاتے ہیں۔کتاب اپنے موضوع پر صحافتی انداز میں لکھی گئی ایک عمدہ کتاب ہے اگرچہ ایک جگہ محترمہ نے لکھا ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب کے لیے نیت کا اعتبار نہیں ہو گا، ہمارے خیال میں محترمہ کا یہ قول محل نظر ہے۔ اسلام میں تو ہر عمل کی بنیاد نیت ہے ، یہاں تک کہ کلمہ کفر کہنے اور نہ کہنے میں بھی نیت کا اعتبار کیا گیا ہے۔
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حُب ِ رسول اطاعت رسول  ﷺ کی بنیاد ہے

 

6

رسول ﷺ کی شان میں گستاخی کی سزا

 

7

توہین رسالت  کی سزا کیوں ضروری ہے؟

 

10

تاریخ ثبوت

 

12

توہین رسالت اور  قانون سازی

 

13

یہودو نصاریٰ کا خبث باطن

 

19

پاکستان  کا ردِ عمل

 

24

مغرب کا پیغام رواداری یا منظم دہشت گردی

 

25

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37299
  • اس ہفتے کے قارئین 230561
  • اس ماہ کے قارئین 1258726
  • کل قارئین96910570

موضوعاتی فہرست