اسلام میں سنت کا مقام

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
محمد لقمان سلفی
نور الاسلام مدنی
دار الداعی للنشر و التوزیع ریاض
304
7600.00 (PKR)
title-pages-islam-main-sunnat-ka-maqam-copy

قرآن  کریم  تمام شرعی دلائل کا مآخذ  ومنبع ہے۔اجماع وقیاس کی حجیت کے لیے  بھی اسی سے استدلال کیا جاتا ہے  ،اور اسی نے سنت نبویہ کو شریعت ِاسلامیہ کا مصدرِ ثانی مقرر کیا ہے  مصدر شریعت  اور متمم دین کی حیثیت سے قرآن مجید کے ساتھ  سنت نبویہ کوقبول کرنےکی تاکید وتوثیق کے لیے  قرآن مجید میں بے  شمار قطعی دلائل موجود ہیں۔اہل سنت الجماعت کا روزِ اول سے یہ عقیدہ رہا ہے  کہ رسول اللہ ﷺ کی سنت کی ایک مستقل شرعی حیثت ہے  ۔اتباعِ سنت جزو ایمان ہے  ۔حدیث  سے  انکا ر  واعراض قرآن کریم سے انحراف وبُعد کازینہ اور سنت سے اغماض ولاپرواہی  اور  فہم قرآن سے  دوری  ہے ۔سنت  رسول ﷺکے بغیر قرآنی احکام وتعلیمات کی  تفہیم  کا  دعو یٰ نادانی  ہے ۔ اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں یہ بات  پیش  نظر رہنی چاہیے  کہ رسو ل اکرم ﷺ کی اطاعت  صرف آپﷺ کی زندگی  تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے  والے تمام مسلمانوں کے لیے  فرض قرار دی گئی ہے ۔گویا اطاعتِ رسول ﷺ اورایمان لازم  وملزوم ہیں اطاعت ہے تو ایمان بھی ہے  اطاعت نہیں تو ایمان  بھی  نہیں ۔ اطاعت ِ رسول ﷺ کے بارے میں  قرآنی  آیات واحادیث شریفہ کے مطالعہ کے بعد یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں کہ دین میں اتباعِ سنت کی حیثیت کسی فروعی مسئلہ کی سی نہیں بلکہ بنیادی تقاضوں میں  سے  ایک تقاضا ہے ۔اتباع سنت کی دعوت کو چند عبادات کے مسائل تک محدود نہیں رکھنا چاہیے  بلکہ یہ  دعوت ساری زندگی پر محیط ہونی  چاہیے۔جس طر ح عبادات(نماز ،روزہ، حج وغیرہ)  میں اتباع سنت مطلوب ہے  اسی طرح اخلاق وکردار ،کاروبار، حقوق العباد اور دیگر معاملات میں بھی اتباع سنت مطلوب ہے۔اللہ تعالیٰ نے ’’ مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّه  (سورہ نساء:80) کا فرمان جاری  فرماکر  دونوں مصادر پر مہر حقانیت ثبت کردی ۔ لیکن پھر بھی  بہت سارے لوگوں نے ان فرامین کو سمجھنے اور ان  کی فرضیت کے بارے  میں ابہام پیدا کرکے  کو تاہ بینی کا ثبوت دیا ۔مستشرقین اور حدیث وسنت کے مخالفین نے  سنت کی شرعی  حیثیت کو مجروح کر کے  دینِ اسلام میں جس طرح بگاڑ کی نامسعود کوشش کی گئی اسے دینِ حق کے خلاف ایک سازش ہی کہا جاسکتا ہے ۔ لیکن الحمد للہ  ہر دو ر میں محدثین  اور  علماءکرام کی ایک جماعت اس سازش اور فتنہ کا سدباب کرنے میں کوشاں رہی  اور اسلام کے مذکورہ ماخذوں کے دفاع میں ہمیشہ سینہ سپر رہی ۔زیر نظر کتاب ’’ اسلام میں سنت کا مقام ‘‘ ہندوستان کے جید عالم دین مفسر  قرآن  ڈاکٹر  محمد لقمان  سلفی ﷾ کی حجیت سنت کے اثبات  اور منکرین سنت ومستشرقین کی تردید کے سلسلہ میں  ان کی  مایہ ناز  عربی تصنیف مكانة السنة فى التشريع الإسلامى کا  سلیس  ورواں  اردو ترجمہ ہے ۔ڈاکٹر صاحب  نے  اس  کتاب میں  شریعت ِاسلامیہ میں سنت کا  جو عظیم مقام  ہے اسے  قرآن  کریم  کی آیات مبارکہ اور صحیح احادیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے  واضح کیا ہے کہ  جس طرح قرآن کریم دینِ اسلام کے بنیادی عقائد اور شرائع اسلامیہ کو جاننے کا  پہلا ذریعہ ہے اسی طرح نبی کریم ﷺکی احادیث کریمہ دوسرا ذریعہ ہیں ۔ان کے بغیر اسلام کی تکمیل کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ا س کےبعد تاریخی حوالہ جات کی مدد لیتے ہوئے سنت کی جمع وتدوین پر روشنی ڈالنے  کے علاوہ محدثین عظام کی ان  کوشش کو اجاگر کیا  ہے  جن کے  نتیجہ میں  یہ علم شریعت بحفاظت تمام  اکٹھا  کردیا گیا ۔ فاضل مصنف  ڈاکٹر لقمان سلفی ﷾ اس کتاب کے علاوہ کئی کتب کے  مصنف  جامعہ  ابن تیمیہ ،ہنداور  دار الداعی للنشر والتوزیع ،الریاض کے مؤسس ومدیر  ہیں۔ سعودی عرب میں  ڈاکٹریٹ کی تکمیل کے بعد  وہیں  تصنیف وتدریس  میں  مصروف ہیں  ۔ان کی خدمات اور  کارناموں کی  وجہ سے انہیں سعودی شہریت بھی حاصل  ہے  ۔اور موصوف مدینہ  یونیورسٹی میں  تعلیم کے دوران  علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیداور استاذ الاساتذہ حافظ  ثناء اللہ مدنی ﷾ (شیخ الحدیث جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور)  وغیرہ کے ہم کلاس ر ہے ہیں اور ان کا  شمارشیخ ابن  باز   کےخاص تلامذہ میں سے ہوتا ہے  ۔اللہ تعالی  دین اسلام کے لیے ان کی مساعی جمیلہ کو قبول  فرمائے۔ اور اس کتاب کو مستشرقین  و منکرین سنت کے تمام  مکائد  اور شبہات واوہام  اور ان کے مکر وفریب کے  خاتمہ کا  ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)  

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

3

عرض مترجم

 

5

مقدمہ

 

9

پہلی فصل سنت کی تعریف

 

15

دوسری فصل شریعت اسلامی کی تشکیل میں سنت کا مقام

 

23

پہلا باب حجیت سنت کا اثبات

 

31

پہلی فصل قرآن کریم سے حجیت سنت کی تائید و توثیق

 

33

فصل ثانی احادیث نبویہ سے حجیت سنت کی تائید و توثیق

 

73

تیسری فصل حجیت سنت پر امت اسلامیہ کا اجماع

 

95

دوسرا باب قرآن کریم کے مقابلہ میں سنت کا مقام

 

99

پہلی بحث اخذ و اعتبار میں سنت کا مقام و مرتبہ

 

101

دوسری بحث سنت نبویہ قرآن کریم کا بیان ہے

 

105

تیسرا باب حدیث کے بعض اقسام پر ایک نظر

 

139

پہلی قسم خبر واحد

 

141

دوسری قسم حدیث مرسل

 

155

تیسری قسم روایت بالمعنی

 

163

چوتھا باب فتنہ انکار سنت اور منکرین کے شبہات اور ان کا ازالہ

 

169

پہلی فصل دوسری صدی میں انکار سنت کا فتنہ

 

213

دوسری فصل حدیث نبوی کی صحت میں مستشرقین کے شکوک و شبہات

 

221

تیسری فصل چودہویں صدی ہجری میں نام نہاد مسلمانوں کی سنت سے عدوات

 

265

خاتمہ کتاب

 

295

فہرست عناوین

 

297

 

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-islam-main-sunnat-ka-maqam-copy
title-pages-al-sadiq-al-ameen-copy
title-pages-taiseer-ur-rehman-libyan-ul-quran
title-pages-karwan-e-hayat-copy

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 219 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں