#2298

مصنف : شیخ عمران نذر حسین

مشاہدات : 11056

اسلام میں ربا کے حکم امتناعی کی اہمیت

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(منگل 10 فروری 2015ء) ناشر : شاد پبلیکیشنز کراچی

سود کو عربی زبان میں ”ربا“کہتے ہیں ،جس کا لغوی معنی زیادہ ہونا ، پروان چڑھنا ، او ر بلندی کی طرف جانا ہے ۔ اور شرعی اصطلاح میں ربا (سود) کی تعریف یہ ہے کہ : ” کسی کو اس شرط کے ساتھ رقم ادھار دینا کہ واپسی کے وقت وہ کچھ رقم زیادہ لے گا “۔سودخواہ کسی غریب ونادار سے لیاجائے یا کسی امیر اور سرمایہ دار سے ، یہ ایک ایسی لعنت ہے جس سے نہ صرف معاشی استحصال، مفت خوری ، حرص وطمع، خود غرضی ، شقاوت وسنگدلی، مفاد پرستی ، زر پرستی اور بخل جیسی اخلاقی قباحتیں جنم لیتی ہیں بلکہ معاشی اور اقتصادی تباہ کاریوں کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، اس لیے دین اسلام اسے کسی صورت برداشت نہیں کرتا۔ شریعت اسلامیہ نے نہ صرف اسے قطعی حرام قرار دیاہے بلکہ اسے اللہ اور اس کے رسول کے ساتھ جنگ قرار دیاہے ۔اللہ تعالی فرماتے ہیں۔" جولوگ سود کھاتے ہیں وہ یوں کھڑے ہوں گے جیسے شیطان نے کسی شخص کو چھو کر مخبوط الحواس بنا دیا ہو ۔اس کی وجہ ان کا یہ قول ہے کہ تجارت بھی تو آخر سود کی طرح ہے، حالانکہ اللہ نے تجارت کو حلال قرار دیا ہے اور سود کو حرام۔ اب جس شخص کو اس کے رب کی طرف سے یہ نصیحت پہنچ گئی اور وہ سود سے رک جائے تو پہلے جو سود کھا چکا اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے مگر جو پھر بھی سود کھائے تو یہی لوگ دوزخی ہیں ، جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کی پرورش کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ کسی ناشکرے بندے کو پسند نہیں کرتا ۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلام میں ربا کے حکم امتناعی کی اہمیت " محترم شیخ عمران نذر حسین کی  کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔اور ترجمہ محترم ابو عمار سلیم نے کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو سود جیسی لعنت سے چھٹکارا عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

7

دیباچہ

 

9

تمہید

 

11

باب اول ربا کی تعریف

 

21

ربا کی مختلف اقسام

 

26

بیع موجل پر مزید و ضاحت

 

28

قرض کی ادائیگی کے وقت کچھ زائد رقم کی ادائیگی

 

44

کیا مروجہ سود ربا ہے

 

45

ہم ربا سے حاصل ہونے والی رقم کا کیا کریں

 

49

ربا اور نظریہ ضرورت

 

50

باب دوم ربا کی ممانعت کتنی اہم ہے

 

53

آخری وحی

 

55

باب سوئم دنیائے اسلام عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ

 

69

استفسار

 

73

ضمیمہ

 

75

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30893
  • اس ہفتے کے قارئین 292703
  • اس ماہ کے قارئین 778895
  • کل قارئین97844199

موضوعاتی فہرست