#4334

مصنف : علامہ سید رشید رضا مصری

مشاہدات : 13078

اسلام کی دس امتیازی خصوصیات

  • صفحات: 18
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 360 (PKR)
(ہفتہ 11 مارچ 2017ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد

اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام  کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی  مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔اسلام ہر انسان کی فلاح وبہبود اور کامیابی کی ضمانت دیتا ہے۔ہر انسان فطری اور طبعی طور پر کامیابی چاہتا ہے اور ناکامی سے دور بھاگتا ہے۔لیکن ایک عام انسان اس حقیقت سے ناواقف ہے کہ آخر اسے یہ کامیابی ملے گی کہاں سے۔ہر انسان اپنی عقل وفکر  کے گھوڑے دوڑا کر کامیابی تک پہنچنا چاہتا ہے۔کوئی مال میں کامیابی تلاش کر رہا ہے تو کوئی دکان مکان میں اور کوئی سلطنت اور حکومت ،لیکن تاریخ انسانیت گواہ ہے کہ ان میں سے کسی بھی چیز میں کامیابی نہیں ہے۔کامیابی صرف اور صرف اسلام کے مطابق زندگی گزارنے میں پنہاں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام کی دس امتیازی  خصوصیات"علامہ سید رشید رضا مصری ﷫کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے اسلام کی دس امتیازی خصوصیات کو قلمبند کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کو جزائے خیر سے نوازے اور تمام مسلمانوں کو اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

اسلام اور اعتدال

 

7

اسلام اور نجات

 

8

اسلام اور اتحاد

 

9

اسلام اور آسانی

 

9

اسلام اور غلو سے ممانعت

 

10

اسلام اور سہولت تعلیم

 

12

اسلام اور عزیمت و رخصت

 

13

اسلام اور قطعی و غیر قطعی احکام

 

14

اسلام اور ظاہر و باطن

 

15

اسلام اور عبادت

 

16

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40194
  • اس ہفتے کے قارئین 279908
  • اس ماہ کے قارئین 1308073
  • کل قارئین96959917

موضوعاتی فہرست