اسلام اور خانقاہی نظام ایک تحقیقی و تاریخی جائزہ

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ بھٹی
دار السلام، لاہور
402
10050.00 (PKR)
title-pages-islam-aur-khanqahi-nizam-copy

خانقاہی نظام سے مراد تصوف ہے۔تصوف کا لفظ اس طریقۂ کار یا اسلوب اس عمل کے لیے اختیار کیا جاتا ہے جس پر کوئی صوفی عمل پیرا ہو۔ اسلام سے قربت رکھنے والے صوفی، لفظ تصوف کی تعریف یوں کرتے ہیں کہ : تصوف کو قرآنی اصطلاح میں تزکیۂ نفس اور حدیث کی اصطلاح میں احسان کہتے ہیں۔ تصوف کی اس مذکوہ بالا تعریف بیان کرنے والے افراد تصوف کو قرآن و سنت کے عین مطابق قرار دیتے ہیں۔ اور ابتدائی ایام میں متعدد فقہی علماء کرام بھی یہی مراد مراد لیتے رہے۔ پھر بعد میں تصوف میں ایسے افکار ظاہر ہونا شروع ہوئے کہ جن پر شریعت و فقہ پر قائم علماء نے نہ صرف یہ کہ ناپسندیدگی کا اظہار کیا بلکہ ان کا رد بھی کیا۔امام ابن تیمیہ اور امام ابن قیم ﷭ اوران کےبعد جید علمائے امت نے اپنی پوری قوت کے ساتھ غیراسلامی تصوف کےخلاف علم جہاد بلند کیا اورمسلمانوں کواس کےمفاسد سے آگاہ کر کے اپنا فرضِ منصبی انجام دیا۔ شاعر مشرق علامہ اقبال نےبھی اپنے اردو فارسی کلام میں جگہ جگہ غیر اسلامی تصوف کی مذمت کی ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام اور خانقاہی نظام ایک تحقیقی وتاریخی جائزہ ‘‘ محترم جناب پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ بھٹی ﷾ کی تصنیف لطیف ہے اس کتاب میں انہوں نے تصوف اور خانقاہی نظام کی تعریف، تاریخ اور تصوف کےمختلف سلسلوں اور ان کےطریق کار کی مفصل اور چشم کشا دستاویز پیش کی ہیں۔نیز عہد بہ عہد صحابۂ کرام کے نام دے کر بتایا گیا ہے کہ انہوں نےکتنے کٹھن حالات میں دنیا کےدور دراز گوشوں میں پہنچ کر توحید کی اذان دی اور لوگوں تک اللہ کا دین پہنچایا۔ ان کی دعوت سیدھی سادی تھی۔ وہ غیر اللہ کی نفی کرتے تھے۔ دلوں میں اللہ کی یکتائی ،بڑائی کبریائی اور زیبائی کانقش جماتے تھے ، رسول اللہﷺ کی زندگی کے مبارک طریقے سکھاتے تھے ۔اس کتاب کے مطالعے سے یہ حقیقت بڑی نمایاں ہوجاتی ہے کہ اسلام جیسے جامع دین کے مقابلے میں تصوف اور خانقاہیت ایک ژولیدہ فلسفہ ہے ۔ فاضل مصنف نےخانقاہی نظام کا بڑا مفصل اور مدلل جائزہ پیش کیا ہے۔ انھوں نےاکابر علماء اور نامور صوفی بزرگوں ہی کےاقوال سے تصوف کی تعریف بیان کی ہے اور مختلف آراء کے اقتباسات درج کیے ہیں ۔ تصوف کے مختلف سلسلوں اور منازلِ سلوک کی بہت سی شاخوں کےتعارف کے علاوہ ان کےطریق عمل پر روشنی ڈالی ہے۔ فاضل مصنف نےحوالہ جات پیش کر کے بتایا ہے کہ تصوف کےنظریات کہاں کہاں پہنچ کر اسلامی تعلیمات سےبے آہنگ ہوگئے اورشرک کی آبیاری کاموجب بنے۔پھر اس کے نتیجے میں کیسے کیسے فاسد عقائد کے کانٹے اگتے اورپھیلتے چلے گئے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس عظیم کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

15

عرض مولف

 

21

خانقاہی نظام ( تصوف ) کی بنیاد

 

30

خانقاہی نظام کا تعارف اور اس کا آغاز و ارتقا

 

45

خانقاہی نظام کا آغاز و ارتقا اور دیگر مذاہب سے اس کا تعلق

 

47

سلاسل طریقت

 

62

پاکستان میں اہم خانقاہی مراکز

 

68

خانقاہی نظام کے اجتماعی زندگی پر اثرات

 

74

صوفیاء کے عقائد و نظریات اور مسلم دنیا پر ان کے اثرات

 

76

وحدت الوجود کے مآخذ

 

88

صوفیاء کی عبادات و رسوم اور مسلم دنیا پر ان  کے اثرات

 

136

شریعت و طریقت

 

144

تعلیم و تربیت کے سلسلے میں مسلم معاشرے پر اثرات

 

173

علمی و ادبی اثرات علمی خدمات

 

188

علمی اختراعات اور ان کے منفی اثرات

 

195

تبلیغ و ارشاد ۔ اشاعت اسلام

 

204

صحابہ و تابعین اور تبع تابعین کی ہندوستان میں آمد

 

213

معاشرتی اثرات

 

248

غیر معاشرتی رویے کا فروغ

 

255

معاشی اثرات

 

276

معاشی عدم استحکام کے سلسلے میں صوفیاء کے منفی اثرات

 

280

سیاسی اثرات

 

294

سیاسی طور پر صوفیاء کے منفی اثرات

 

298

عصر حاضر کے اہم مسائل اور خانقاہ کا کردار

 

307

دینی و فکری مسائل اور خانقاہ کا کردار

 

308

سیاسی افکار و مسائل اور خانقاہ کا کردار

 

325

اہم معاشی مسائل اور خانقاہ کا کردار

 

329

معاشرتی مسائل اور خانقاہ کا کردار

 

333

خانقاہی نظام علماء و مفکرین کی نظر میں

 

337

متقدمین

 

337

متاخرین

 

362

خلاصہ مباحث

 

391

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-islam-aur-khanqahi-nizam-copy

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 1794 مہمان آن لائن ہیں اور اراکین میں سے ایک رکن موجود ہے۔

  • jalal

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں