#3031

مصنف : ڈاکٹر سید تنویر بخاری

مشاہدات : 20883

اسلام اور جدید افکار

  • صفحات: 643
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16075 (PKR)
(جمعرات 05 نومبر 2015ء) ناشر : ایورنیو بک پیلس لاہور

اسلام نے ہمیں زندگی کے تمام شعبوں کے بارے میں راہنمائی فراہم کی ہے۔عبادات ہوں یا معاملات،تجارت ہو یا سیاست،عدالت ہو یا قیادت ،اسلام نے ان تمام امور کے بارے میں مکمل تعلیمات فراہم کی ہیں۔اسلام کی یہی عالمگیریت اور روشن تعلیمات ہیں کہ جن کے سبب اسلام دنیا میں اس تیزی سے پھیلا کہ دنیا کی دوسرا کوئی بھی مذہب اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے۔اسلامی تعلیمات نہ صرف آخرت کی میں چین وسکون کی راہیں کھولتی ہیں ،بلکہ اس دنیوی زندگی میں اطمینان ،سکون اور ترقی کی ضامن ہیں۔اسلام کی اس بے پناہ مقبولیت کا ایک سبب مساوات ہے ،جس سے صدیوں سے درماندہ لوگوں کو نئی زندگی ملی اور وہ مظلوم طبقہ جو ظالموں کے رحم وکرم پر تھا اسے اسلام کے دامن محبت میں پناہ ملی۔ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے۔اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " اسلام اور جدید افکار "ڈاکٹر سید تنویر بخاری اور پروفیسر حمید اللہ جمیل صاحبان کی مشترکہ کاوش ہے۔ جس میں انہوں نے اسلام اور جدید سیاسی، معاشی اور معاشرتی افکار  کا موازنہ کرتے ہوئے اسلام کی روشن تعلیمات کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اسلام اور جدید معاشی افکار

9

علم معاشیات

9

معاشیات کی تعریف

9

معاشیات کے لادینی اور اسلامی

9

اسلام کی معاشی اقدار

18

اللہ کی رزاقیت

18

اسلامی نظام معیشت کے اساسی تصورات

50

کسب معیشت میں جدوجہد کی اہمیت

68

درجات معیشت کا مقصد اور اسلامی فلسفہ

80

کفالت عامہ

90

اسلام اور معاشی استحصال

122

جاگیر داری

124

فہرست نا مکمل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 2659
  • اس ہفتے کے قارئین 242373
  • اس ماہ کے قارئین 1270538
  • کل قارئین96922382

موضوعاتی فہرست