#3172

مصنف : علی عبد الرزاق

مشاہدات : 8916

اسلام اور اصول حکومت

  • صفحات: 175
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6125 (PKR)
(جمعرات 31 دسمبر 2015ء) ناشر : بزم اقبال کلب روڑ لاہور

اسلام ایک کامل دین اورمکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے، اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اور اپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے،لیکن اسلام میں سیاست شجرِ ممنوعہ نہیں ہے، یہ ایسا کامل ضابطہٴ حیات ہے جو نہ صرف انسان کو معیشت ومعاشرت کے اصول وآداب سے آگاہ کرتا ہے، بلکہ زمین کے کسی حصہ میں اگراس کے پیرو کاروں کواقتدار حاصل ہو جائے تووہ انہیں شفاف حکم رانی کے گربھی سکھاتاہے، عیسائیت کی طرح اسلام”کلیسا“ اور” ریاست“ کی تفریق کاکوئی تصورپیش نہیں کرتا،بقول ڈاکٹرمحمود احمدغازی  کے:”اسلامی نظام میں ریاست اور دین مذہب اور سلطنت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں دونوں ایک دوسرے کے مددگار ہیں، دونوں کے تقاضے ایک دوسرے سے پورے ہوتے ہیں، چناں چہ ماوردی نے یہ بات لکھی ہے کہ جب دین کم زورپڑتاہے تو حکومت بھی کم زورپڑجاتی ہے اورجب دین کی پشت پناہ حکومت ختم ہو تی ہے تودین بھی کم زورپڑجاتاہے، اس کے نشانات مٹنے لگتے ہیں۔“(محاضراتِ شریعت :ص287) زیر تبصرہ کتاب" اسلام اور اصول حکومت"مصر کے معروف عالم دین شیخ علی عبد الرازق ﷫ کی عربی تصنیف"الاسلام اصول الحکم "کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ محترم راجا محمد فخر ماجد نے کیا ہے۔ مولف نے اس کتاب میں اسلامی حکومت کے بنیادی اصول وتصورات بیان فرمائے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

7

مقدمہ مصنف

19

حصہ اول: خلافت اور اسلام

 

پہلا باب: خلافت اور اس کا مفہوم

25

دوسرا باب: خلافت کی قانونی حیثیت

39

تیسرا باب: خلافت: اجتماعیت کے نقطٔ نظر سے

49

حصہ دوم: حکومت اور اسلام

 

پہلا باب:عہد نبوی میں نظام حکومت

73

دوسرا باب: رسالت اور حکومت

83

تیسرا باب: نبوت نہ کہ حکومت۔۔۔ دین نہ کہ دولت

101

حصہ سوم: خلافت اور حکومت تاریخ میں

 

پہلا باب: وحدت دینی اور عرب

129

دوسرا باب: دولت عربیہ

141

تیسرا باب: خلافت اسلامی

147

فٹ نوٹ

159

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40102
  • اس ہفتے کے قارئین 279816
  • اس ماہ کے قارئین 1307981
  • کل قارئین96959825

موضوعاتی فہرست