#3214

مصنف : عبد الغفار اثر

مشاہدات : 4666

اصلاح معاشرہ ( عبد الغفار اثر )

  • صفحات: 51
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1020 (PKR)
(ہفتہ 16 جنوری 2016ء) ناشر : محکمہ اوقاف مغربی پاکستان لاہور

ہماری معاشرتی ،اخلاقی اور سماجی برائیوں کےحل کی صرف ایک ہی راہ ہے وہ یہ ہےکہ  ملک میں اسلامی احکامات وقوانین کو ذاتی اوراجتماعی طور پر عمل کی دنیا میں نافذ کیا جائے ۔قرآن پاک  کی تعلیمات اور رسول مقبولﷺ کی پاکیزہ زندگی کا مکمل اسوۂ حسنہ ہماری اصلاح اور رہنمائی کے لیے کافی ہے ۔  تاریخ گواہ ہےکہ  ماضی میں جب تک مسلمانوں نےاپنے  معاشرے  کو اسلامی معاشرہ بنائے رکھا اس وقت تک مسلم قوم سر بلند   رہی  او رجیسے جیسے معاشرہ تباہ  ہوگیاہے  ویسے ویسے امتِ مسلمہ بھی  اخلاقی زبوں حالی جڑ پکٹرتی چلی گئی چنانچہ معلوم ہوا کہ  فوز وفلاح وکامیابی کے لیے اپنے معاشرے  کی اصلاح کرناضرروی ہے  معاشرےکی اصلاح  کے لیے  اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں اور اصولوں کو اپنانا چاہیے او راسی پاک اوربے عیب  ذات سے اصلاح طلب کرنی چاہیے۔سرور کائنات ﷺ کی بعثت کے وقت عرب معاشرہ جن گھناؤنے اعمال کامرتکب تھا    قرآن وحدیث ہی کا نورتھا  جس نے  تاریک معاشرے کو روشن کرکردیا ان کی برائیوں کونیکیوں میں تبدیل کردیا ۔رزائل وفضائل کالباس پہنا دیا کہ وہ لوگ شرافت،دیانت،محبت ،اخوت، شرم وحیا اوراخلاق فاضلہ کے پتلے بن گئے ترقی کے زینے چڑہتے چڑہتے وہ اوج ثریا پر جا پہنچے  اور نجات ِآخرت کی بشارتیں انہیں قرآن نے سنائیں۔حکومت ربانی کا فرض کہ  وہ قانون کے زورسے  بدیوں کو مٹاکر معاشرے کی اصلاح کر ے  اور علمائے ربانی  کوبھی چاہیے کہ  وہ مسلمانوں کی اصلاح اورمعاشرےکو  گناہوں کی آلوگی سے پاک کرنے کے  لیے  ان کو  اللہ تعالیٰ کے  عذابوں سے ڈرائے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اصلاح معاشرہ ‘‘ محترم جناب مولانا عبد الغفار صاحب کی کاوش  ہے ۔جس میں انہو ں نے  جملہ حقوق  وفرائض اور معاشرہ  میں پائی جانی والے بیماریوں کو ذکر کرنےکےساتھ ان کی  اصلاح کےلیے بھی آسان فہم  اندازمیں  تجاویز پیش کی ہیں ۔(م۔ا)

 عناوین

صفحہ نمبر

اخلاقی زندگی کےچند تدریجی منازل

8

حقوق اور ان کی بجاآوری

9

ذاتی حقوق و فرائض

10

حقوق والدین

11

میاں بیوی کے حقوق

12

حقوق اقرباء

13

ہمسایہ کے حقوق

13

یتیموں کے حقوق

15

بیوہ کے حقوق

15

حاجت مندوں  کے حقوق

16

بیمار کے حقوق

17

مہمان کے حقوق

17

انسانی حقوق

23

جانوروں کےحقوق

24

سچائی ، دیانتداری

27

فیاضی و سخاوت

28

رحم و ہمدردی

30

عدل و انصاف

31

حلم و بردباری

31

تواضع ، خوش خلقی

35

شجاعت و استقامت

37

حق گوئی

38

استغناء

39

عہد حاضر کی چند معاشرتی خرابیاں

40

فحاشی

45

جعلسازی ، قتل و غارت گری

42

شادی و مرگ  کی غیر اسلامی رسوم

43

نئی پود کی اصلاح

45

سادہ زندگی کا فقدان

46

اصلاح کیسے ہو؟

47

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51148
  • اس ہفتے کے قارئین 144652
  • اس ماہ کے قارئین 944293
  • کل قارئین98009597

موضوعاتی فہرست