کل کتب 92

دکھائیں
کتب
  • 76 #6212

    مصنف : حافظ ریاض احمد ثاقب

    مشاہدات : 2787

    نسیم الریاض فی احکام النوازل والامراض وبائی امراض کے احکام و مسائل

    (ہفتہ 24 اکتوبر 2020ء) ناشر : دار الکتاب و الحکمۃ ملتان
    #6212 Book صفحات: 62

    کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل کا شکار رہی ۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ،ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کرتے رہے ۔  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم تھا ۔حتی ٰکہ  جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ۔یہ ایک آزمائش بھی تھی  اور عذاب کی صورت بھی۔ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے تھے۔ بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں مساجد نماز کے لیے بند کر دی گئی  عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق تھی ۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء رہیں ۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےشرعی حقوق  وفرائض)   پر مختلف  تحریریں  آئیں جنہیں بعض احباب  نے  کتابی صورت میں مرتب ...

  • 77 #4840

    مصنف : عبد اللہ بن محمد السدحان

    مشاہدات : 8504

    نظر بد سے بچاؤ کے طریقے اور علاج

    (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4840 Book صفحات: 155

    جادو اور نظر بد کی ہلاکتوں ‘ بربادیوں اور تباہیوں سے کون واقف نہیں!! ہم اپنی روز مرہ زندگی میں آئے دن نظر بد کے تیروں سے بسمل انسانوں کی ماہئ بے آب کی طرح تڑپتے دیکھتےہیں۔ کتنے ہی لوگ ایسے مجروح ومقتول ہوتے ہیں کہ بولنے وبیان کرنے سے ہی قاصر ہو جاتے ہیں۔ کتنے ہی لوگ گم ہم کیفیت میں قبروں میں جا سوتے ہیں۔ یہ نظر کا تیر اپنے پرائے‘ چھوٹے بڑے‘ عزیز ورشتہ دار کسی کو نہیں چھوڑتا۔ شاید ایسے ہی کسی موقع پر نظر بد کو’’نگاہ ناز‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ نظر بد تلوار کی طرح وار کر کے حضرت انسان کو کاٹ ڈالتی  ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہےجس میں نظر بد سے بچاؤ کیسے ممکن ہے اور طریقے وعلاج بتایا گیا ہے۔قرآن وسنت کی روشنی میں ایسی رہنمائی فراہم کی گئی ہے کہ جو پڑھنے والے کی بنجر وویران زندگی میں بہار کے جھونکوں کی آمد کی پیامبر ثابت ہوگی۔ اس کتاب کے مطالعے کے بعد نظر بد‘ حسد وبغض کی ہلاکت خیریوں سے بچنے کے لیے فائدہ بخش طریقے اور نظر بد کے چکروں سے نجات اور شافعی علاج  ممکن ہوگا۔ حوالہ جات سے کتاب کو...

  • 78 #1462

    مصنف : عادل سہیل ظفر

    مشاہدات : 12747

    نظر بد لگنا حقیقت ہے ، کیفیت ، بچاؤ ، علاج ، اعتراضات کا جواب

    (پیر 11 نومبر 2013ء) ناشر : نا معلوم
    #1462 Book صفحات: 24

    ہمارے ہاں پائے جانے والے عقائد میں سے متعدد عقائد افراط وتفریط کا شکار،اور بہت سی غلط فہمیوں کی نذر ہوچکے ہیں۔ انہی میں سے ایک عقیدہ ’’ نظر بد کا لگنا ‘‘ بھی ہے۔  نظر بد ایک ایسا موضوع ہے،جس کے بارے میں ہمارے معاشرے میں دو متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ نظر بد کی دراصل کوئی حقیقت نہیں ہوتی اور یہ محض وہم ہے، اس کے سوا کچھ نہیں ہے ۔دوسری طرف کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو اس پر یقین تو رکھتے ہیں،لیکن اس کے علاج میں کسی حد کی پرواہ نہیں کرتے ہیں،اور شرک کے مرتکب ٹھہرتے ہیں۔نظر بد کا لگنا حق ہے اور اس کا غیر شرکیہ علاج جائز ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ نظر بد لگنا حقیقت ہے،کیفیت، بچاؤ، علاج، اعتراضات کے جوابات ‘‘محترم جناب عال سہیل ظفر صاحب کی تالیف ہے۔ موصوف قرآن وحدیث کی اشاعت سلف صالحین کے منہج پر کرنے کےلیے  ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔اس کتاب میں انہوں نے قرآن وحدیث اور اقوال صحابہ وتابعین سے دلائل کے ساتھ اس بات کو ثابت کیا ہے کہ نظر بد لگ جانا شرعی نصوص کی رو سے حق ہے۔اور اس کا شرعی علاج ممکن ہے جوقرآن وحدیث کی روشنی میں کیا...

  • 79 #3920

    مصنف : عبد اللہ بن عبد العزیز العیدان

    مشاہدات : 8220

    نظر بد، جادو اور نفسیانی بیماریوں کا قرآنی علاج

    (اتوار 24 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #3920 Book صفحات: 64

    جادو کرنا او رکالے علم کےذریعے جنات کاتعاون حاصل کر کے لوگوں کو تکالیف پہنچانا شریعتِ اسلامیہ کی رو سےمحض کبیرہ گناہ ہی نہیں بلکہ ایسا مذموم فعل ہےجو انسان کو دائرۂ اسلام سے ہی خارح کردیتا ہے اور اسے واجب القتل بنادیتا ہے ۔جادو، جنات اور نظر بد سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کےلیے کتاب وسنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کاعلاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم وخیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔جادوکا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث وتحقیق اور تصنیف وتالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کےلیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھر پور انداز سے موجود ہے اور جادوگرچند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصو ل کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں او رانہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتےہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ وہ نظر بد ،جادو کے خطرے او راس کے نقصانات کے متعلق لوگو...

  • 80 #408

    مصنف : عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین

    مشاہدات : 21487

    نفسیاتی وجسمانی صحت کا طریقہ(راستہ)

    (منگل 01 مارچ 2011ء) ناشر : دعوت وتوعیۃ الجالیات ربوہ۔ریاض
    #408 Book صفحات: 90

    اللہ تعالیٰ نے کوئی بھی ایسی بیماری پیدا نہیں کی جس کا علاج ناممکن ہو۔ انسان کو اگر کوئی بھی بیماری لاحق ہو تو وہ دوا کے ساتھ ساتھ دعا کو بھی معمول بنائے یقیناً اس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گےاور اللہ تعالیٰ بیماری سے شفاء عطا فرمائیں گے۔ ہمارے ہاں بہت سے لوگ نفسیاتی اور روحانی بیماریوں میں مبتلا ہوتے رہتے ہیں اور اکثر اوقات نظر بد اور جادو وغیرہ کا بھی سامنا رہتا ہے۔ زیر نظر کتاب میں وظائف، دعاؤوں اور دم کی صورت میں ان تمام تر بیماریوں کا آسان اورسستا علاج تجویزکیا گیا ہے۔

     

  • 81 #6084

    مصنف : ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

    مشاہدات : 3189

    وباء سے بچاؤ کے لیے دس نصیحتیں ( کورونا )

    (بدھ 06 مئی 2020ء) ناشر : المجلس الاسلامی باکستان
    #6084 Book صفحات: 12

    کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں کےش...

  • 82 #6083

    مصنف : ڈاکٹر محمد مشتاق احمد

    مشاہدات : 3841

    وبائی امراض اور جمعہ و جماعت پر بابندی دلائل اور اصولی تجزیہ ( کورونا )

    (منگل 05 مئی 2020ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6083 Book صفحات: 41

    کورونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پوری دنیا مشکل کا شکار ہے۔  اس وبائی مرض  نے  نظامِ حیات تباہ کر کےرکھ دیا ہے  ہنستے کھیلتے شہر وایرانی کا منظر پیش کررہے ہیں  اور انسانوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے ۔ہر طرف  نفسا نفسی اور افراتفری کا عالم ہے ۔جنگلی جانوروں نےشہروں میں بسیرا شروع کردیا ہے ۔یہ ایک آزمائش بھی ہے اور عذاب کی صورت بھی ہو سکتی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اس وقت دنیا بھر کے حالات بالکل بدل گئے ہیں۔ جن ممالک   میں اس وائرس کی وبا شدت اختیار کر چکی ہے وہاں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ ایسے میں بہت سے شرعی مسائل نے بھی جنم لیا ہے۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ کیا اس وبا کی صورت میں مسجد جا کر نماز ادا کرنی چاہیے یا نہیں۔ بہت سے عرب ممالک میں اس وقت مساجد نماز کے لیے بند کی جا چکی ہیں اور عرب علماء کی اکثریت اس رائے سے متفق ہے۔ البتہ پاک و ہند میں اس پر علماء کی مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر علماء کرام کی  مختلف پہلوؤں(جمعہ وجماعت  کےلیےمساجد کوبند کرنے کی پابندی،کورونا وائرس کی حقیقت، کورونا مریضوں ک...

  • 83 #3753

    مصنف : ملک بشیر احمد

    مشاہدات : 6972

    پاکیزہ شہد پاکیزہ زندگی

    (پیر 27 جون 2016ء) ناشر : ہدی اکیڈمی لاہور
    #3753 Book صفحات: 227

    شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو کہ شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لئے اللہ تعالٰی کی عطا کردہ ایک بیش قیمت ایسی نعمت ہے جسے ہر آدمی محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہےاﷲ تعالیٰ نے شہد میں بھی اتنی افادیت رکھی ہے جسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ شہد کمزور لوگوں کیلئے اﷲ تعالیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے جس کا سردیوں میں مستقل استعمال انسان کو چار چاند لگا دیتا ہے۔طب نبوی میں شہد کوامتیازی مقام حاصل ہے ۔شہد کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شہد کا ذکر کیا ہے اسے لوگوں کےلیے شفا قرار دیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ پاکیزہ شہد پاکیزہ زندگی ‘‘ طویل عرصہ شہد کا کاروبار کرنے والے اور شہد کے متعلق مفید معلومات رکھنے والےملک بشیر احمد کی تصنیف ہے ۔مصنف نے اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے حصے میں شہد سے متعلق قرآن وحدیث اور تفسیری نکات کے علاوہ شہد کےفوائد ،استعمال کے طریقے، اقسام، خصوصیات او رملاوٹ وغیرہ سے بچنے کے متعلق معلومات درج کی ہیں...

  • 84 #6995

    مصنف : حکیم مدثر محمد خاں

    مشاہدات : 1387

    ڈینگی بخار اسباب ، علامات ، علاج

    (منگل 09 مئی 2023ء) ناشر : دی اسلامک ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سنٹر فیصل آباد
    #6995 Book صفحات: 59

    ڈینگی بخار ڈینگی وائرس (مچھروں) کی وجہ سے پھیلنے والی ایک بیماری ہے ۔ ڈینگی بخار بظاہر ایک معمولی سی بیماری ہے، جو چند ہی روز میں خطرناک صورتحال اختیار کر لیتی ہے اور موت کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔ ڈینگی کا نشانہ عام طور پر ایسے افراد زیادہ بنتے ہیں جن کی قوت مدافعت کمزور ہوتی ہے ۔ ڈینگی کا مچھر عام طور پر رنگین ہوتا ہے اس کا جسم زیبرے کی طرح دھاری دار جبکہ ٹانگیں عام مچھروں کی نسبت لمبی ہوتی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ ڈینگی بخار ‘‘حکیم مدثر محمود خاں صاحب کی تصنیف ہے انہوں نے اس کتاب میں اسلامی اور طبی نقطۂ نگاہ سے ڈینگی بخار کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ڈینگی بخار کی تعریف اور مرض اسلامی کی نظر میں ،علاج اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے چند احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ دینی اعتبار سے راہنمائی کرتے ہوئے قرآنی آیات اور مسنون دعائیں بھی تحریر کر دی ہیں ۔ (م ۔ ا)

  • 85 #6273

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 2690

    کرونا البم کرونا وائرس جیسے متعدی امراض کے بارے میں شرعی احکام

    (بدھ 30 دسمبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6273 Book صفحات: 49

    دورِ جدید کے اس خطرناک کورونا وائرس کے بارے میں بھی احادیثِ نبویہﷺ سے بہت سی رہنمائی ملتی ہے ۔ اور مسلمانوں کو زندگی کے ہر مسئلے کے بارے میں قرآن وسنت کا علم رکھنے والے علماے کرام سے ہی رہنمائی لینی چاہیے۔اب تک کورونا سے متعلق معلومات ، علاج ، احتیاط پر مشتمل   کئی چھوٹی بڑی کتب  مرتب ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں   محترم جناب خلیل  الرحمٰن  چشتی صاحب کا  مرتب شدہ زیر نظر  کتابچہ  بعوان’’کرونا البم کرونا وائرس جیسے متعدی امراض کےبارے میں شرعی احکام ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔(م۔ا)

  • 86 #4299

    مصنف : حکیم محمد طارق محمود چغتائی

    مشاہدات : 9749

    کلونجی کے کرشمات جدید اضافوں کے ساتھ

    (بدھ 22 فروری 2017ء) ناشر : ادارہ مطبوعات سلیمانی لاہور
    #4299 Book صفحات: 106

    بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔آپ ﷺ نے فرمایا کہ کلونجی موت کے علاوہ ہر مرض کی دوا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب" کلونجی کے کرشمات"محترم  حکیم محمد طارق محمود چغتائی  صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے طب نبوی  کی روشنی میں کلونجی سے مختلف بیماریوں کے علاج اور اس کے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 87 #5179.01

    مصنف : حکیم محمد عبد اللہ

    مشاہدات : 14212

    کنز المجربات جلد دوم

    dsa (جمعرات 01 فروری 2018ء) ناشر : ادارہ مطبوعات سلیمانی لاہور
    #5179.01 Book صفحات: 259

    بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔اللہ رب العزت نے دنیا میں کوئی بھی بیماری ایسی نازل نہیں فرمائی کہ جس کا علاج نہ ہو‘ ہماری اس علاج کے دریافت کرنے کی کوشش کم اور سست ہو سکتی ہے یا ممکن ہے کہ ہم اس کا علاج دیر سے دریافت کریں لیکن اللہ نے بیماری کے ساتھ اس کا علاج بھی نازل کیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  فن حکمت سے ذرا سی شدبد رکھنے والا شخص بھی اس کتاب کو ایک عزیز دوست کے طور پر پہچانتا ہے۔ استاذ الحکماء علم الامراض کی بے پناہ وسعتوں اور بہترین مجربات کی گہرائیوں کو انتہائی سلیس اور سادہ زبان میں اس طرح بیان کیا ہے جیسے کوزے میں دریا بند کر دیا ہو۔ اس کتاب کے مطالعہ کے بعد بلامبالغہ لاکھوں افراد اپنا اور اپنے احباب کا علاج کر چکے ہیں اور ہزاروں افراد نے حکمت کو بطور پیشہ اختیار کیا ہے۔ اس گراں قدر تصنیف کی عزت افزا...

  • 88 #6418

    مصنف : عامر خاکوانی

    مشاہدات : 1595

    کورونا سے کیسے بچا جائے خطرات احتیاط وعلاج

    (ہفتہ 10 جولائی 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6418 Book صفحات: 41

    کورونا (corona) لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تاج یا ہالہ کے ہوتے ہیں۔ چونکہ اس وائرس کی ظاہری شکل سورج کے ہالے یعنی کورونا کے مشابہ ہوتی ہے، اسی وجہ سے اس کا نام’’کورونا وائرس‘‘ رکھا گیا ہے۔کرونا وائرس کی عام علامات کھانسی، سانس پھولنا، سانس لینے میں دشواری وغیرہ شامل ہیں۔متاثرہ مریض میں ہفتہ دس دن میں سانس کے مسائل ظاہر ہونا شروع ہو جاتے ہیں جو شدید متاثرہ مریض میں جلد بگڑ کر شدید سانس کی تکلیف کی بیماری، نظام انہضام میں تیزابیت، خون جمنے میں مسئلے کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔کورونا سے بچاؤ کے لیے طبی اشیاء کے علاوہ مسنون دعائیں بھی   کارآمد ہیں ۔ زیر نظرکتاب’’کورونا سے کیسا بچا جائے ‘‘ عامر خاکوانی  (ایڈیٹر روزنامہ  92 نیوز) کی تحریر ہے موصوف  چونکہ خود دو مرتبہ کورونا میں  مبتلا ہوچکے ہیں اس لیے انہوں نے اس کتاب  میں اپنے ذاتی تجربات ، مشاہدات کی روداد بیان کرتے  ہوئے کورونا کے  خطرات ، احتیاط اور اس  کے علاج ...

  • 89 #6183

    مصنف : ڈاکٹر حافظ حسن مدنی

    مشاہدات : 2850

    کورونا وائرس سے احتیاط اوراحادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رہنمائی

    (بدھ 23 ستمبر 2020ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور
    #6183 Book صفحات: 44

    دسمبر 2019ء میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا کورونا وائرس Covid-19تاریخ انسانی کی مہلک  اور وسیع ترین وبا کی حیثیت رکھتا ہے۔ 175 ممالک میں اڑھائی کروڑ سے زائدمتاثرین میں سے آٹھ لاکھ انسان اس وائرس کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اُتر چکے ہیں جن میں ترقی اور صحت کے عالمی معیار کے بلند بانگ دعوے کرنیوالے ممالک سرفہرست ہیں۔ چند ایک کو چھوڑ کر ہر ملک میں کئی مہینوں پر محیط لاک ڈاؤن کیا جا چکا ہے جس سے وسیع پیمانے پر عالمی سفروسیاحت، صنعت و تجارت ، عالمی معیشت اور ملازمتوں کا ٹریلنوں ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے۔ سائنسی ترقی اور طبّی تحقیقات کے بلندبانگ دعوے کرنے والا انسان اس حقیر وائرس کے سامنے بےبس نظر آتا ہے۔ یہ ایسا اَن دیکھا ننھا وائرس ہے جس کی ہلاکت خیزی کا علم اس وقت ہوتا ہے جب اس سے بچنے کے امکانات مشکل تر ہوجاتے ہیں۔ تاحال اس کا کوئی مؤثر علاج دریافت نہیں ہوا۔آٹھ ماہ کا طویل عرصہ گزرنے کے باوج...

  • 90 #6342

    مصنف : عبد اللہ دانش

    مشاہدات : 2433

    کورونا وائرس طبی و اجتہادی مسئلہ ہے

    (ہفتہ 24 اپریل 2021ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور
    #6342 Book صفحات: 20

    دورِ جدید کے اس خطرناک کورونا وائرس کے بارے میں بھی احادیثِ نبویہﷺ سے بہت سی رہنمائی ملتی ہے ۔ اور مسلمانوں کو زندگی کے ہر مسئلے کے بارے میں قرآن وسنت کا علم رکھنے والے علماے کرام سے ہی رہنمائی لینی چاہیے۔اب تک کورونا سے متعلق معلومات ، علاج ، احتیاط پر مشتمل   کئی چھوٹی بڑی کتب  مرتب ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں  ۔ محترم جناب عبد اللہ دانش صاحب(خطیب مسجد البدر نیویارک) کا  مرتب شدہ زیر نظر  کتابچہ  بعوان’’کورونا وائرس طبی واجتہادی مسئلہ ہے‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔فاضل مرتب نے اس کتابچہ میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ کورونا وائرس متعدی بیماری کا موجب پہلی باردنیا کے علم میں  آیا ہے ،اس وائرس کا علم نہ مذاہب عالم کو پہلے  سے تھانہ ہی قبل ازیں طب کا علم  اس  سے آشنا تھا۔(آمین) (م۔ا) 

  • 91 #2665

    مصنف : محمد اقبال سلفی

    مشاہدات : 5109

    ہم کدھر جا رہے ہیں؟

    (پیر 15 جون 2015ء) ناشر : مکتبہ الکریمیہ گوجرانوالہ
    #2665 Book صفحات: 132

    کسی بھی عمل کی قبولیت کے لئے عقیدہ کا خالص ہونا اور عمل کا مسنون ہونا بنیادی شرائط ہیں۔غیر مسنون اعمال سے جہاں سنت کی اہمیت کم ہوتی ہے، وہاں ان کے نتیجے میں انسان کے اعتقادات بھی متاثر ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔جب عقیدے میں بگاڑ آتا ہے تو انسان کی ساری کی ساری محنت اور کوشش جسے وہ دین سمجھ کر کر رہا ہوتا ہے، اللہ کی طرف سے اجروثواب کی بجائے عذاب وعقاب کا سبب بن جاتی ہے۔ ان غیر مسنون اعمال میں سے ایک تعویذ لکھنا ،لکھوانا اور گلے میں لٹکانا اور جسم کے بعض حصوں کے ساتھ باندھنایا گاڑیوں ،دکانوں اور گھروں میں لٹکانا ہے۔ اس عمل نے اب باقاعدہ کاروبار کی شکل اختیار کر لی ہے۔مختلف عدد،مبہم اور غیر واضح عبارات یہاں تک کہ جنوں اور فرشتوں اور فوت شدہ ہستیوں سے امداد طلب کرنا وغیرہ ایک عام سی بات بن کر رہ گئی ہے۔ کچھ لوگوں نے دیکھا دیکھی قرآنی تعویذات بھی لکھنا شروع کر دئیے ہیں ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ قرآن مجید دلوں کے امراض ،کفر وشرک اور فسق وفجور سے تزکیہ وشفاء کا بہترین ذریعہ ہے۔اس کی تلاوت اور اس پر عمل کے نتیجے میں اللہ تعالی نے برے بڑے کافروں کو مسلم اور مشرکوں کو مو...

  • 92 #5886

    مصنف : سید صفی الدین علی

    مشاہدات : 8278

    یونانی ادویہ مفردہ

    (بدھ 25 ستمبر 2019ء) ناشر : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان نئی دہلی
    #5886 Book صفحات: 349

    انسا ن  کو بیماری  کا لاحق ہو نا  من  جانب  اللہ  ہے  اوراللہ تعالیٰ نے  ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے بیماریوں کے علاج  کے لیے  معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ  علاج،حجامہ سے  علاج) سے  علاج کرنا  سنت  سے  ثابت ہے ۔ روحانی  اور جسمانی  بیماریوں سےنجات کے لیے  ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت  میں  پختگی  ہو گی تو  بیماری سے  شفاء بھی اسی قدر تیزی  سے  ہوگی ۔نبی کریم ﷺ جسمانی  وروحانی بیماریوں کا علاج جن وظائف اور ادویات سے  کیا کرتے تھے یاجن  مختلف بیماریوں کےعلاج کےلیے  آپﷺنے جن چیزوں کی نشاندہی کی اور  ان کے  فوائد ونقصان کو  بیان کیا ان کا ذکر  بھی  حدیث وسیرت کی کتب میں موجو د ہے  ۔ کئی اہل علم نے  ان  چیزوں کو یکجا کر کے  ان کو طب ِنبوی کا نام  دیا ہے ۔ان میں امام  ابن قیم﷫ کی کتاب ...

< 1 2 3 4 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19839
  • اس ہفتے کے قارئین 281649
  • اس ماہ کے قارئین 767841
  • کل قارئین97833145

موضوعاتی فہرست