#2404

مصنف : امت پانڈے

مشاہدات : 4010

ہندوستان کے مسلمان امتیازی سلوک کا شکار

  • صفحات: 92
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3680 (PKR)
(اتوار 15 مارچ 2015ء) ناشر : مشعل بکس، لاہور

آج کل یوں تو پورا عالم اسلام استعمار اور دشمنوں کی سازشوں کےچنگل میں نظرآرہاہے لیکن دنیاکی سب سےبڑی جمہوریت کادعوی کرنےوالے ہندوستانی سیاستدان بھی آئے روزمسلمانوں کوہراساں کرنے اور انہیں طرح طرح سے خوف و وحشت میں مبتلا کرنےکی سازشیں رچاتےرہتےہيں۔اوریوں ہندوستان کےعوام اور اس کےاندر پائی جانےوالی سب سےبڑی اقلیت فی الحال بےشمارمسائل کاشکار ہے۔اوراس کاسب سےبڑا ثبوت ہندوستان میں ہرسطح پر مسلمانوں کوہراساں کئےجانےکےلئےکھیلاجانےوالا کھیل اور تمام اہم قومی وسرکاری اداروں سے ان کی بیدخلی ہے۔ہندوستان میں مسلمان دوسری سب سے بڑی قوم ہیں۔ یہاں ان کی تعداد تقریبا 30 کروڑ ہے۔پورے ہندوستان میں مسجدوں کی تعداد اگر مندروں سے زیادہ نہیں تو کسی طرح کم بھی نہیں ہے ۔ ایک سے ایک عالیشان مسجد جن میں دلی کی جامع مسجد بھی شامل ہے ، اس مسجد کو شاہی مسجد بھی کہا جاتا ہے ۔ان تمام مساجد میں پانچوں وقت اذان دی جاتی ہے ۔لیکن اس کے باوجودمسلمانوں کو ہر میدان سے باہر کیا جارہا ہے اور انہیں غربت،افلاس اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔ وہ تعلیم میں، تجارت میں، ملازمت میں، صحت میں غرض زندگی کے ہر شعبے میں ملک کی دوسری برادری سے پیچھے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب" ہندوستان کے مسلمان امتیازی سلوک کا شکار"امت پانڈیا کی تصنیف ہے جس کا ارود ترجمہ محمد اختر صاحب نے کیا ہے۔مولف نے اس کتاب میں ہندوستانی مسلمانوں کی حالت زار پر مختلف زاویوں اور پہلوؤں سے گفتگو کی ہےاور ہندوستانی حکومت کے دوغلے پن اور جھوٹے دعوے کا پول کھول دیاہے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

تعارف

5

وسیع تر تناظر

10

ایک مختلف قسم کی اقلیت

14

مذہبی اور قومی تشخص

16

سیاسی شراکت

21

تشدد، انتہا پسندی اور ریاست

25

ریاست اور معاشرہ

31

سماجی اور معاشی نقصانات

39

تعلیم، تشخص اور اختیار

46

غیر یقینی اعداد و شمار

51

ان کی اپنی آواز میں

53

مسلمانوں کا ثقافتی، نظریاتی اور سماجی تنوع

60

اپنی مدد آپ اور ذمہ داری کی روح

66

احیاء العلوم (نشاۃ ثانیہ)

70

معاشی حالت

73

طرز سیاست

76

معیاری تعلیم۔۔۔ اعلیٰ ترین ترجیح

84

قانون کی حکمرانی

88

اردو زبان

94

جنس

97

ذرائع ابلاؑ، مقبول تاثر اور اس کی رسائی

99

تشدد

102

حاصل بحث

107

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5045
  • اس ہفتے کے قارئین 244759
  • اس ماہ کے قارئین 1272924
  • کل قارئین96924768

موضوعاتی فہرست