#1371

مصنف : محمد بن صالح المنجد

مشاہدات : 10209

حرام چیزیں جنہیں معمولی سمجھ لیا گیا

  • صفحات: 158
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5530 (PKR)
(منگل 23 جولائی 2013ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور

بنی اسرائیل کی تباہی کا بڑا سبب اللہ کی حدود کو توڑنا ، احکام شریعت کا مذاق اڑانا ، مختلف تاویلوں سے حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دینا تھا ۔ جس کے نتیجے میں اللہ تعالی نے ان پر پے درپے عذاب نازل کیے تھے ۔ ذلت و رسوائی ان کا مقدر ٹھہری ان کو سور اور بندر بنا دیا گیا تھا ۔ امت محمدیہ کو اس خصلت بد سے باز رکھنے کے لیے قرآن و حدیث میں جابجا احکام  نازل فرمائے ۔ لیکن بدقسمتی سے آج مسلمانوں نے وہی طور طریقے اختیار کر لیے ہیں ۔ اس لیے حرام چیزوں کا بیان علم دین کا ایک اہم ترین جز ہے اور جب تک آدمی حرام چیزوں سے نہ بچے نہ اس کا اسلام معتبر ہے نہ اس کی عبادت مقبول ۔ اسی لیے حرام چیزوں کو بیان کرنے کے لیے علمائے کرام نے متعدد کتابیں تالیف کی ہیں اور یہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جسے عالم اسلام کے مشہور و معروف عالم دین الشیخ محمد صالح المنجد نے ترتیب دیا ہے ۔ زیرنظر کتاب موصوف کی تالیف محرمات استہان بہا الناس یجب الحذر منہا کا اردو ترجمہ ہے جس میں بیشتر ایسی محرمات پر تنبیہ کی گئی ہے جن میں لوگ آج کل بہت تساہل برتتے ہیں او ران محرمات کو بہت معمولی سمجھتے ہیں ۔ اور بڑی جرت سے ان کا ارتکاب کرتے ہیں ۔ کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اسے فاضل مؤلف نے محنت اور عرق ریزی سے کوشش کی ہے کہ اس میں اکثر وہ محرمات آجائیں جو آج کل معاشرے میں مروج ہیں ۔ (ع۔ح)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

گزارشات

 

8

مقدمہ

 

13

حرام کاموں کی تفصیل

 

25

اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا

 

26

قبروں کی پوجا

 

27

غیراللہ کے نام کی نذر ونیاز

 

29

حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دینا

 

30

جادو کہانت اور غیبی خبریں جاننے کا دعویٰ کرنا

 

32

حادثات زمانہ میں ستاروں کے عمل دخل کا اعتقاد رکھنا

 

38

کسی چیز میں نفع پہنچانے کا اعتقاد رکھنا

 

39

دکھلاوے اور شہرت کے لیے عبادت کرنا

 

41

بدشگوفی با بدفالی لینا

 

43

غیراللہ کی قسم کھانا

 

48

نماز میں عدم اطمینان

 

52

دوران نماز مقتدی کا مام سے سبقت کرنا

 

55

غلام بازی( لواطت)

 

63

بغیر شرعی عذر کے بیوی کا ہمبستری سے انکار کرنا

 

65

ظہار

 

67

حالت حیض میں جماع کرنا

 

69

بیویوں کے درمیان ناانصافی

 

74

غیر محرم عورت کے ساتھ خلوت

 

75

عورت کا خوشبو لگا کر گھر سےنکلنا

 

79

بغیر محرم عورت کا سفر کرنا

 

80

اپنے گھر کی کسی عورت کی بدچلنی کو دیکھ کر خاموش رہنا

 

83

فروخت کے وقت سامان کے عیب چھپانا

 

89

بغیر ارادہ خریداری چیز کا بھاؤ بڑھانا

 

91

باہم جوا کھیلنا

 

93

چوری

 

95

رشوت لینا اور دینا

 

98

کسی کی زمین پر ناجائز قبضہ کرنا

 

99

مزدور سے کام مکمل لینا اور اجرت پوری نہ دینا

 

103

عطیہ دینے میں اولاد کے درمیان ناانصافی کرنا

 

105

واپس نہ کرنے کی نیت سے قرض لینا

 

109

حرام کھانا

 

111

سونے اور چاندی کے برتن استعمال کرنا

 

115

جھوٹی گواہی

 

116

چغل خوری

 

122

بغیر اجازت لوگوں کے گھروں میں جھانکنا

 

124

لباس کو ٹخنوں سے نیچے تک لٹکانا

 

126

عورتوں کا چھوٹے ، باریک اور تنگ کپڑے پہننا

 

129

بالوں کو سیاہ خضاب لگانا

 

134

جھوٹا خواب بیان کرنا

 

138

پیشاب کے چھینٹوں سے پرہیز نہ کرنا

 

143

برا پڑوس

 

146

چوسر کھیلنا

 

147

نوحہ کرنا

 

150

چہرے پرمارنا اور چہرے پر نشان بنانا

 

150

آخری بات

 

155

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23062
  • اس ہفتے کے قارئین 262776
  • اس ماہ کے قارئین 1290941
  • کل قارئین96942785

موضوعاتی فہرست