#3911

مصنف : امین احسن اصلاحی

مشاہدات : 6748

حقیقت شرک و توحید

  • صفحات: 315
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7875 (PKR)
(جمعہ 29 جولائی 2016ء) ناشر : فاران فاؤنڈیشن، لاہور

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’حقیقت شرک وتوحید‘‘صاحب تدبرقرآن مولانا امین احسن اصلاحی ﷫ کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب دو حصوں حقیت شرک اور حقیقت توحید پر مشتمل ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے دین کے بنیادی عقائد کی وضاحت قرآن حکیم کے فطری وعقلی دلائل کی روشنی میں کی ہے ۔پہلے حصے حقیقت شرک میں دس ابواب قائم کیے ہیں ۔ اور ا ن میں شرک کی حقیقت اور اس کے اقسام ، مشرکین کا شرک،اہل کتاب کا شرک، منافقین کا شرک،موجودہ دنیا او رموجودہ مسلمانوں کی حالت کا جائزہ اور شرک کا اصلی سبب بیان کیا ہے۔اور کتاب کے دوسرے حصہ حقیقت توحید میں توحید کے عمومی دلائل ،توحید کےدلائل انفس،توحید خصوصی دلائل، توحید کےاثرات اور دین میں توحید کی اہمیت کو واضح کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

دیباچہ

13

حقیقت شرک

 

تمہید

19

شرک کی حقیقت اوراس کےاقسام

32

مشرکین کاشرک

27

ملائکہ پرستی

30

جنات پرستی

37

کواکب پرستی

42

آباء پرستی

48

خود پرستی

52

اہل کتا ب کاشرک

71

احبار پرستی

74

پاکی وبرتری کادعوی

89

ایمان بالجنت والطاغوت

94

حمایت شرک

97

منافقین کاشرک

100

تحاکم الی الطاغوت

101

پچھلے مباحث کاخلاصہ

115

موجودہ دنیا کاسرسری جائزہ

120

مشرق بعید

121

ہندوستان

126

مغربی یورپ اورامریکہ

129

روس

132

مسلمانوں کی موجود ہ حالت کاجائز ہ

134

وقت کااصلی فرض اوربعض شبہات کاازالہ

146

کیا شرک تقاضے فطر ت ہے

159

شرک کااصلی سبب

179

حقیقت توحید

 

مقدمہ

201

قرآن کے اولین مخاطب

201

قرآن کاطرز استدلال

202

قرآنی استدلال کی اساس

204

بعض ضروری تنبیات

207

اس حصہ میں مباحث کی ترتیب

209

توحید کےعمومی دلائل

211

دلائل آفاق

211

کائنات کاحسن وجمال

211

کائنات کےمختلف اجزا کاباہمی توافق

216

ضد سےضد کاوجود

224

متحدات سےمختلغات کاوجود

226

مظاہرکائنات کی تسخیر

227

کائنات  کی محکم تدبیر

229

ہر نظم اجتماعی کےلیے لازم ہےکمیت غیر منقسم ہو

232

حق باطل کی آویز ش اورحق  کاغلبہ

234

اشارات

238

توحید کےدلائل انفس

243

عہد فطرت

244

عل ویقین کی فطر ی طلب

251

فطرت انسانی کاغلو

254

انسان کاضعف وافتقار

260

توحید کےخصوصی دلائل

265

دلائل بلحاظ مسلمات  مخاطب

265

شرکاء کےلے کوئی دلیل نہیں ہے

266

لواز م سےاستدلال

270

دلیل عدل

288

اہل کتاب اورمنافقین

290

پچھلے مباحث کاخلاصہ

294

توحید کےاثرات

297

توحید کی اہمیت دین میں

306

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4737
  • اس ہفتے کے قارئین 171772
  • اس ماہ کے قارئین 657964
  • کل قارئین97723268

موضوعاتی فہرست