#2376

مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

مشاہدات : 6642

ھدیۃ النساء

  • صفحات: 457
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11425 (PKR)
(جمعرات 12 مارچ 2015ء) ناشر : مبشر اکیڈمی،لاہور

یہ بات  روزِ روشن کی طرح عیاں  ہے  کہ عورت کی تخلیق مرد کے سکون واطمینان کا باعث ہے ۔ اور انسانی معاشرہ میں  جتنی اہمیت ایک مرد کو  حاصل ہے  اتنی ہی ایک عورت  کوبھی حاصل ہے اس لیے کہ وہ  خاندان کی مرکزی اکائی ہے ۔ ، اگر یہ اسلامی پلیٹ فارم پر سیدھی  چلتی رہی تو اس مادی دنیا کا اصل زیور  وحسن ہے اورمرد کی زندگی میں نکھار اور سوز وگداز پیداکرنے والی یہی عورت ہے ۔ اس کی بدولت مرد جُہدِ مسلسل اور محنت کی  دلدوز چکیوں میں پستا رہتاہے ۔ اور اس کی وجہ سے مرددنیا کے ریگزاروں کو گلزاروں او رسنگستانوں کو گلستانوں میں  تبدیل کرنے کی ہر آن کوشش وکاوش کرتا  رہتا ہے ۔اگر عورت بگڑ جائے اور اس کی زندگی میں فساد وخرابی پیدا ہوجائے  تویہ سارے گلستانوں کو خارستانوں میں تبدیل کردیتی ہے  اور مرد کوہر آن ولحظہ برائی  کے عمیق گڑھوں میں دھکیلتی دیتی ہے ۔اسلام نے  عورت کوہر طرح کے ظلم وستم ، وحشت وبربریت، ناانصافی ، بے حیائی وآوارگی اور فحاشی وعریانی سے نکال کر پاکیزہ ماحول وزندگی عطا کی ہے ۔ او ر جتنے حقوق ومراتب اسلام نے  اسے دیے  ہیں دنیا کے کسی بھی معاشرے  اور تہذیب  وتمدن میں  وہ حقوق عورت کوعطا نہیں کیے گئے ۔اس لیے  عورت  کا اصل مرکز ومحور اس کے گھر کی چاردیواری ہے ۔جس کے اندر رہ کر گھر کے ایک چھوٹے سے یونٹ کی آبیاری کرنا اس کا فریضہ ہے ۔اسلام عورت کی تربیت پر خصوصی توجہ  دیتا ہے  کسی گھر کی عورت اگر نیک  اور پرہیز گار ہے تو وہ امن وآشتی کا گہوارہ ہے اور اگر عورت بدکار فاسقہ وفاجرہ ہے تو  وہ برائی کا اڈا  ہ اور فحاشی  وعریانی کاسیل رواں ہے۔اس لیے  ہمیں اپنے گھر کی خواتین کو اسلامی تہذیب وتمدن ، دینی معاشرت ورہن سہن اور عقائد صحیحہ واعمال صالحہ پر گامزن رکھنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے ۔زیر نظر کتاب’’ ہدیۃ النساء‘‘ڈاکٹر حافظ مبشر حسین  لاہور ی ﷾ (فاضل جامعۃ الدعوۃ الاسلامیۃ،مرید کے ،سابق  ریسرچ سکالرمجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور) کی تصنیف ہے  یہ  کتاب  ان کی اصلاحِ خاندان سیریز میں شامل ہے ۔ خواتین کے احکام ومسائل اور ان کی  دینی واخلاقی تربیت پر ایک جامع  کتاب  ہے تاکہ اس کے مطالعہ سے  ایک عورت پہلے اپنی اصلاح کرے اور پھر اپنے خاندان کے دیگر افراد کی اصلاح کےلی کمر بستہ  ہوجائے ۔اللہ تعالی ٰ اس کتاب کو  خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے (آمین)(م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

عورت کا کردار ، دائرہ عمل اور حقوق و فرائض

 

25

عورت اور مرد میں تخلیق فرق

 

25

تخلیقی فرق کا نتیجہ .... دائرہ عمل میں فرق

 

26

مغرب کی فطرت کی طرف واپسی ؟

 

30

اسلام دین فطرت ہے

 

31

اسلام میں عورت کا مقام ومرتبہ

 

31

مردو زن میں مساوات یا انصاف؟

 

32

مرد افضل ہے یا عورت ؟

 

36

عورت کے حقوق

 

37

جینے کا حق

 

37

تعلیم و تربیت کا حق

 

38

انتخاب شوہر کا حق

 

38

حق علیحدگی ( خلع)

 

39

جنسی تمتع کاحق

 

40

عزت وعصمت کی حفاظت کا حق

 

41

کفالت کی سہولت

 

42

پردے کی سہولت

 

43

شادی کےاخراجات میں سہولت

 

44

سفر کےلیے محرم کی سہولت

 

45

وراثت میں حصہ داری کی سہولت

 

46

عورت کے فرائض

 

47

باب :1

 

 

عورت ... پیدائش و پرورش اور تعلیم و تربیت

 

48

فصل 1: عورت کی پیدائش و پرورش

 

49

لڑکا پیدا نہ ہو تو خرابی مرد میں ہے عورت میں نہیں

 

50

جہیز کےخوف سے بچیوں کا قتل

 

51

بچیوں کوباعث اجر سمجھو

 

52

بچیوں کی پرورش اور تربیت سےمتعلقہ احادیث

 

53

فصل2: عورت کی تعلیم و تربیت

 

57

بنیادی ضرورت کے دنیوی علوم اورخواتین

 

58

معاشرتی ضرورت سےمتعلقہ علوم اورخواتین

 

59

اضافی نوعیت کے علوم اور خواتین

 

60

خواتین کے لیے تعلیمی ماحول کیسا ہو ؟

 

61

فصل3: عورت اور اسلامی عقائد

 

65

اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان

 

66

حضرت خدیجہ کااللہ پر ایمان

 

68

عمر بن عبد العزیز کی والدہ اورخوف خدا

 

70

اللہ کے رسول پر ایمان

 

71

فرشتوں پر ایمان

 

72

قرآن مجید پر ایمان

 

73

آخرت پر ایمان

 

74

عورتوں میں عقائد کی خرابیاں

 

75

بدشگونی

 

78

عورتوں میں جادو ٹونااور تعویذ گنڈا

 

81

باب :2

 

 

عورت کا لباس ، پردہ اور زیب وزینت

 

84

فصل 1: عورت اور احکام لباس

 

85

پردہ پوشی

 

85

سردی گرمی اور موسمی تغیرات سے بچاؤ

 

89

زیب وزینت

 

90

لباس سے ستر چھپایا جائے

 

91

عورت کا لباس تنگ اور چست نہ ہو

 

94

عورت کا لباس پتلا اور باریک نہ ہو

 

95

عورت لباس پر خوشبو لگا کر باہر نہ نکلے

 

96

عورت مردانہ وضع کا لباس نہ پہنے

 

97

فصل 2: عورت اور ستر وحجاب

 

99

حجاب کے بارے میں قرآنی دلائل

 

99

حجاب کےبارے میں احادیث

 

100

گھر سے باہر نکلنے کے لیے بڑی چادر یا برقع لینا چاہیے

 

107

غیر محرم رشتہ داروں سے پردہ

 

108

شرعی حجاب

 

109

ڈرائیور اور نوکر سے پردہ

 

110

ہاتھ پاؤں کاپردہ ؟

 

111

رضاعی باپ سےپردہ

 

113

سگے چچا سے پردہ ؟

 

114

چھوٹا اورتنگ لباس پہننا

 

115

کیاڈاکٹر عورت کا جسم چھو سکتا ہے ؟

 

116

عورتکاغیر محرم مرد کی طرف دیکھنا

 

117

فصل3:عورت اورزیب وزینت

 

118

زیب و زینت کی حدود

 

119

ہر وقت بناؤ سنگھار

 

120

تکبر اور غرور کے لیے فیشن

 

121

زیب وزینت او رحرام چیزیں

 

121

عورت کے لیے سر کے بال کاٹنا

 

122

جسم کے دیگر حصوں کے بال

 

124

چالیس دنوں کی مہلت

 

126

روزانہ کنگھی کرنا

 

128

بالوں کو رنگنے کے مسائل

 

130

سیاہ خضاب کے استعمال کی استثنائی صورت

 

131

رنگوں کا فیشن

 

132

ہاتھ پاؤں پر مہندی

 

132

سرمہ لگانا

 

134

انگوٹھی اور زیورات سے متعلقہ مسائل

 

135

انگوٹھی کس انگلی میں پہنی جائے ؟

 

136

اعضا کی قطع و برید

 

137

دانتوں کا علاج

 

138

جسم گدوانا

 

140

عورت کے لیے سر کے بال کاٹنے کاحکم

 

141

چہرے کے غیر عادی بال زائل کرنا

 

142

ابرو کے زائد بالوں میں کمی کرنے کا حکم

 

143

مصنوع بالوں ( وگ) کا استعمال

 

144

بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا

 

145

بالوں کو گھنگھر یالا بنانا

 

146

بغل اور زیر ناف بالوں کا ازالہ

 

147

اونچی ایڑھی والی جوتی پہننا

 

148

جسم گدوانا

 

149

ناک میں نتھ پہننا

 

150

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41959
  • اس ہفتے کے قارئین 197533
  • اس ماہ کے قارئین 997174
  • کل قارئین98062478

موضوعاتی فہرست