#785

مصنف : محمد عاصم الحداد

مشاہدات : 49507

فقہ السنہ حصہ اول ودوم

  • صفحات: 753
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22590 (PKR)
(اتوار 18 ستمبر 2011ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور

محمد عاصم الحداد فقہ و اصول فقہ کے میں نہایت اعلیٰ ذوق کے حامل ہیں۔ اصول فقہ پر ان کی مختصر کتاب ’اصول فقہ پر ایک نظر‘ علمی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے اور متعدد مدارس میں بطور نصاب پڑھائی جا رہی ہے۔ محترم عاصم الحداد نے جہاں اصول فقہ کو اپنا موضوع سخن بنایا وہیں شریعت اسلامیہ کے عملی مسائل یعنی فقہی احکام پر بھی ایک شاندار اور منفرد کتاب لکھی جو اس وقت ’فقہ السنۃ‘ کے نام سے آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلا حصہ طہارت، نماز اور جنائز کے مسائل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جبکہ دوسرے حصے میں زکوٰۃ، رمضان اور حج و عمرہ کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ فقہی احکام پر اردو زبان میں متعدد کتب موجود ہیں لیکن اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں مولانا نے مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام فقہی مسالک کی بنیادوں کا تعارف کرایا ہےاور انہیں دوسرے کے قریب لانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ فقہی اختلافات کو ایک دوسرے سے نفرت کی بنیاد بنا لیتے ہیں حالانکہ مسالک کے مابین اختلاف اصولی نہیں سراسر اجتہادی ہے جس کی وجہ سے اپنے علاوہ دیگر تمام مسالک کے ساتھ متعصبانہ رویہ اختیار کرنا کسی طور درست نہیں ہے۔ مصنف نے کتاب کا اسلوب یہ اختیار کیا ہے کہ متن میں احناف، موالک، شوافع، حنابلہ اور جمہور اہل حدیث کا جن مسائل میں اتفاق ہے ان کو قلمبند کیا ہے اور جن مسائل میں اختلاف موجود ہے اس کو متن کے بجائے حاشیہ میں جگہ دی ہے۔ انہوں نے اپنی سی پوری کوشش کی ہے کہ ہر مسئلہ میں ہر مسلک کے متعلق قرآن و حدیث سے اس کی بنیاد کا ذکر  کیا جائے  اور یہ وضاحت بھی کی جائے کہ اگر دوسرے مسلک والوں کی بنیاد کسی اور آیت اور حدیث پر ہے تو اختلاف کا بنیادی سبب کیا ہے۔ تاکہ مسالک کے مابین موجود نفرت کی حدت کو کم کیا جا سکےاور ان مسالک سے وابستہ لوگ ایک دوسرے کی نیتوں پر حملے کرنے کی بجائے دیانت کے ساتھ  دوسروں کوکوئی موقف طے کرنے کا حق دے سکیں۔(ع۔م)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حصہ اول

 

 

مقدمہ

 

25

کتاب الطہارۃ

 

 

نجاست کی اقسام

 

33

نجاست دور کرنے کی صورتیں

 

41

پانی کے احکام

 

45

رفع حاجت کے آداب

 

51

موزوں اور جرابوں کا مسح

 

71

غسل

 

74

تیمم

 

82

حیض ،نفاس اور استحاضہ

 

87

کتاب الصلوۃ

 

97

اذان او راقامت

 

108

نماز کی شرائط

 

116

نماز کی سنتیں

 

133

نماز کے مکروہات

 

174

نماز باجماعت کے احکام

 

194

سنت اور نفل نمازیں

 

233

جمعہ

 

234

تراویح یا قیام رمضان

 

271

عیدالفطر اور عیدالضحی کی نماز

 

272

کتاب الجنائز

 

 

مرض اور عیادت

 

331

موت اور میت کے عام مسائل

 

336

تدفین

 

389

زیارت قبور

 

402

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38010
  • اس ہفتے کے قارئین 277724
  • اس ماہ کے قارئین 1305889
  • کل قارئین96957733

موضوعاتی فہرست