#2283

مصنف : عبد اللہ یوسف ذہبی

مشاہدات : 19673

فضائل صدقات

  • صفحات: 162
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3240 (PKR)
(منگل 03 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

صدقہ ایک مستحب اور نفلی عبادت ہے  جس کا تعلق تزکیہ نفس سے بھی ہے اور تزکیہ مال سےبھی۔ اللہ کی راہ  میں خرچ کیا گیا مال تبھی صدقہ کہلا سکتا  ہے اوراس پر اجر مل سکتا ہے جب کہ وہ مشروع آداب وشرائط کے ساتھ دیا  جائے ۔ ایک مسلمان ایمان لانے کےبعد ہر کام صرف اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق اور اس کی  خوشنودی ،اس کی تعظیم، اس کی عبادت اوراس کی رحمت حاصل کرنے کےلیے  کرنے کا پابند ہے ۔ صدقہ چونکہ مالی عبادت اور ایک نیک عمل ہے لہٰذا یہ اللہ کے علاوہ اور کسی کےلیے کرنا حرام ہے ۔جوشخص حلال کمائی میں سے  ایک کھجور کےبرابر صدقہ کرے  تو اللہ اس کواپنے ہاتھ میں لیتا  ہے پھر صدقہ دینے  والے  کےلیے  اسے  پالتا ہے  جیسے تم میں سے کوئی اپنابچھڑا پالتا  یہاں تک کہ وہ احد پہاڑ کےبرابر ہوجاتا ہے۔ اور حرام کمائی سے دیا ہوا صدقہ اللہ تعالیٰ قبول  نہیں کرتا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ فضائلِ صدقات ‘‘ مکتبہ  اسلامیہ ،لاہور کے   ریسرچ سکالر  محترم   عبد اللہ یوسف  ذہبی ﷾ کی   کاوش ہے ۔ جس  میں انہو ں نے  فضائل صدقات ،   افضل ترین صدقات،صدقے کے آداب ومسائل قرآن  وحدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے  صدقہ کرنے کی چند  روشن مثالیں بھی بیان کی ہیں ۔اس  کتاب کی  امیتازی خوبی یہ کہ  اس میں  ضعیف اور من گھڑت روایات   کوپیش   کرنے سے اجتناب کیا گیا  ہے ۔اور اس میں  بیان شدہ ہر حدیث کی مکمل تخریج اور اس پر صحیح یا حسن کا حکم نمایاں ہے۔اگر کہیں ضعیف روایت ہے تواس کی  وضاحت کردی گئی ہے۔۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے اور  اسے مؤلف وناشر کی نجات کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقدیم

 

اہل ایمان کو سخاوت کا حکم

 

8

اہل ایمان کے اوصاف

 

9

حقیقی نیکی

 

9

صدقہ کرنے والے نیکو کار ہیں

 

10

بخیلی کی مذمت اور صدقہ کرنے کی رغبت

 

10

انفاق فی سبیل اللہ کی خیر وبرکت

 

11

زیر نظر کتاب ’’صحیح فضائل صدقات ‘‘ کے بارے میں کچھ باتیں

 

12

حرف اول

 

انسان اور مال کی محبت

 

13

تصویر کا دوسرا رخ

 

16

خسارے سےبچاؤممکن ...مگر کیسے ؟

 

23

کتاب کا خاکہ

 

23

صدقہ کیا ہے ؟

 

25

دیگر اعمال خیر پر صدقے کا اطلاق

 

28

نابینا کی مدد کرنا اور بھولے کو راہ دکھانا بھی صدقہ ہے

 

30

چاشت کی نماز صدقہ ہے

 

31

ہر نیکی صدقہ ہے

 

32

باب اول :

 

 

فضائل صدقات

 

صدقے کی اہمیت اور مقام ومرتبہ

 

35

صدقے کا اجر و ثواب

 

37

گناہوں کی معافی کا ذریعہ

 

39

مصائب و آلام سےنجات کا ذریعہ

 

42

عذاب الہٰی سے نجات اور جنت میں داخلے کا ذریعہ

 

47

سچے ایمان کی دلیل

 

51

اعمال صالحہ کے لیے توفیق

 

53

صدقہ کرنےوالے کو عمل کا ثواب

 

54

جیسا کروگے ویسا بھروگے

 

55

میدان محشر میں سائے کا سبب

 

57

قیامت کے دن کے لیے ذخیرہ

 

60

مرنے کے بعد بھی ثواب

 

62

میت کی طرف سے صدقے کی سہولت

 

63

شیطان کے مقابلے میں فتح

 

965

ثواب مل کر ہی رہتا ہے

 

66

قرب الہٰی اور نبی ﷺ کی دعاؤں کے حصول کا ذریعہ

 

67

باب دوم :

 

افضل ترین صدقات

 

صحت اور تندرستی کی حالت میں صدقہ کرنا

 

72

کم مال والے کا محنت کر کے صدقہ کرنا

 

73

جس صدقے کےبعد آدمی خود محتاج نہ ہو

 

75

اہل و عیال پر خرچ کرنا

 

77

جہاد فی سبیل اللہ میں مال خرچ کرنا

 

80

کھانا کھلانا

 

83

جانوروں کو کھلانا پلانا ض

 

87

قرض دینا اور مقروض کومہلت دینا

 

90

غلام آزاد کرنا

 

95

پڑوسی پر صدقہ کرنا

 

97

رمضان المبارک میں صدقہ کرنا

 

99

ذو الحجہ کے پہلے عشرے میں صدقہ کرنا

 

100

مسجد تعمیر کرنا

 

103

علوم دینیہ کی نشرو اشاعت او رطلبا کی کفالت

 

104

وقف

 

106

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16753
  • اس ہفتے کے قارئین 91047
  • اس ماہ کے قارئین 577239
  • کل قارئین97642543

موضوعاتی فہرست