#932

مصنف : ڈاکٹر ذاکر نائیک

مشاہدات : 27012

ڈاکٹر ذاکر نائیک کے مشہور اور فیصلہ کن مناظرے

  • صفحات: 250
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7500 (PKR)
(جمعہ 23 مارچ 2012ء) ناشر : ایان پبلیشرز اردو بازار لاہور

ڈاکٹر ذاکر نائک کا نام عوامی و علمی حلقوں  میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان کی موجودہ زمانہ سے ہم آہنگ کتابیں اور ہر فکر سے منسلک لوگوں سے مناظرے خود ان کا تعارف ہیں۔ ان کی اسلام پر چالیس اعتراضات اوران کے مدلل جوابات، قرآن اور جدید سائنس، تصور خدا بڑے مذاہب کی روشنی میں، اسلام اور دہشت گردی، اسلام میں عورتوں کے حقوق وغیرہ جیسی کتابیں زیور طبع سے آراستہ ہو کر عوام و خواص سے داد وصول کر چکی ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب ڈاکٹر موصوف کے چند مشہور مناظروں پر مشتمل ہے۔ پہلا مناظرہ ’قرآن اور بائبل سائنس کی روشنی میں‘ کے عنوان سے ہے جس میں ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قرآن جبکہ کرسچن سکالر ڈاکٹر ولیم کیمبل نے بائبل کو سائنس سے ثابت کرنے کے لیے اپنے اپنے دلائل دئیے ہیں۔ دوسرا مناظرہ ’اسلام اور ہندو مت میں خدا کا تصور‘ کے موضوع پر ہے جو ڈاکٹر ذاکر نائیک اور ہندو سکالر سری سری روی شنکر کے مابین ہے۔ تیسرا اور آخری مناظرہ گوشت خوری کے موضوع پر ہے جس میں ہندوؤں کے مناظر رشمی بھائی زاویری نے حصہ لیا ہے۔ ان مناظروں میں اسلام کی حقانیت پر بہت سے علمی و عقلی دلائل قارئین کے لیے افادے کے باعث ہیں۔ کتاب کے شروع میں عرفان احمد خان صاحب نے ہاٹ لائن کےعنوان سے ابتدائیہ لکھاہے جس میں ملاؤں کے کافی لتے لیےگئےہیں۔ علما کے بارے میں اس قدر تشدد آمیز رویہ سے حقائق سے نابلد ہونے کا ثبوت ہے۔(عین۔ م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مختصر سوانحی خاکہ

 

7

ہاٹ لائن

 

9

قرآن اور بائیبل سائنس کی روشنی میں(مناظرہ)(حصہ اول)

 

13

قرآن اور بائیبل سائنس کی روشنی میں(مناظرہ)(حصہ دوم)

 

55

قرآن اور بائیبل سائنس کی روشنی میں(سوال وجواب کا دور)

 

75

اسلام اور ہندومت میں خدا کا تصور(حصہ اول)(مناظرہ)

 

101

اسلام اور ہندومت میں خدا کا تصور(حصہ دوم)(مناظرہ)

 

123

اسلام اور ہندومت میں خدا کا تصور(سوال وجواب کا دور)

 

137

گوشت خوری کی اجازت یا ممانعت (مناظرہ)

 

163

اس مصنف کی دیگر تصانیف

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 33615
  • اس ہفتے کے قارئین 295425
  • اس ماہ کے قارئین 781617
  • کل قارئین97846921

موضوعاتی فہرست