#844.01

مصنف : مفتی علی الرحمن فاروقی

مشاہدات : 25013

اوضح التسہیل لشرح ابن عقیل جلد2

  • صفحات: 298
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8940 (PKR)
(منگل 31 جنوری 2012ء) ناشر : مکتبہ العلوم بنوری ٹاؤن کراچی

کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لئے نحو و صرف و گرائمر کی اہمیت محتاج بیان نہیں۔ خصوصاً عربی زبان جو قرآن و حدیث کی زبان ہے جسے فصاحت و بلاغت میں بلاشبہ تمام زبانوں پر فوقیت و برتری حاصل ہے۔ چنانچہ ہر دور میں ارباب علم و فن اس زبان کی خدمت کیلئے ’’مختلف قسم کی چھوٹی بڑی کتب تصیف و تألیف کی ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک ساتویں صدی ہجری میں ابن مالکؒ کی ’’الفیہ‘‘ ہے اور اس کی شرح علامہ ابن عقیل نے تحریر فرمائی ہے جو ’’شرح ابن عقیل‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ یہ متن و شرح بیشک علم نحو و صرف کی عظیم الشان اور فقید الثال خدمت ہے خصوصاً بلاد عرب میں اس کتاب کو جو پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے سینکڑوں برس سے یہ کتاب مدارس و جامعات میں شامل و عجم نصاب ہے اس میں علم نحو کی تمام اہم جزئیات کا احاطہ کیا گیا ہے نیز مسائل کو آیات قرآنیہ، احادیث مبارکہ، عربی زبان کے محاورات و ضرب الأمثال فصیح و بلیغ اشعار سے مدلّل و مبرہن کر کے آراستہ کیا گیا ہے چونکہ مذکورہ کتاب اور اس کے حواشی عربی زبان میں ہیں جن سے استفادہ عجمی طلبہ کے لئے قدرے دشوار تھا اور عرصۂ دراز سے یہ شدید ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ اردو زبان میں مذکورہ کتاب کی کوئی خدمت ہو سکے تاکہ اس سے استفادہ کی راہیں مزید آسان اور بہتر ہو سکیں۔ دو جلدوں پر مشتمل زیر نظر کتاب مولانا علی الرحمٰن فاروقی کی سعی مسلسل کا نتیجہ ہے جنہوں نے کمال مہارت سے شرح ابن عقیل کی تسہیل و تحلیل کر دی ہے۔ مقدمہ النحو، شرح ابن عقیل کا با محاورہ ترجمہ و تشریح، اشعار کا بامحاورہ ترجمہ، اشعار کی ترکیب، اشعار کے مفردات مشکلہ کی تشریح، محل استشہاد کی وضاحت، ضرورت کے مطابق شان و رود اور غیر ضروری طوالت سے اجتناب، یہ سب وہ خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ کتاب واقعی ہی قابلِ داد و ستائش ہے اور علم نحو کے شیدائیوں کیلئے ایک عظیم مخزن اور تحفہ ہے۔ (آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض مؤلف

 

5

لاء نفی جنس کے عمل کی شرائط

 

7

لا کے اسم کے اعراب

 

12

شبہ مضاف کی تعریف

 

12

تعلیق کی تعریف

 

50

وہ جگہیں جہاں تعلیق ہوتی ہے

 

56

فاعل کی تعریف

 

83

فاعل فعل کے ساتھ متصل ہوتا ہے

 

102

مفعول فعل سے الگ ہوتا ہے

 

103

نائب فاعل کے احکام

 

119

فعل لازم  اور متعدی کی تعریف اور ان کی علامتیں

 

151

تنازع کی بحث

 

165

مفعول مطلق کی تعریف

 

176

مصدر اصل ہے یا فعل

 

178

مفعول معہ کی تعریف

 

212

حال کی تعریف

 

246

حال کی قسمیں

 

247

حال کبھی جامد بھی آتا ہے

 

249

مضاف الیہ سے حال کا واقع ہونا

 

266

حال کی دو ا ور قسمیں

 

273

جملہ حالیہ میں واو کا آنا

 

277

تمیز کی تعریف اور اس کی قسمیں

 

282

تمیز کو اس کے عامل پر مقدم کرنا

 

288

اس کتاب کی دیگر جلدیں

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17774
  • اس ہفتے کے قارئین 233099
  • اس ماہ کے قارئین 1032740
  • کل قارئین98098044

موضوعاتی فہرست