#4053

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 8028

عورتوں کے لیے صرف

  • صفحات: 720
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 28800 (PKR)
(پیر 14 نومبر 2016ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض

روز مرہ زندگی میں خواتین کو بہت سارے خصوصی مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں سے بیشتر کاتعلق نسوانیت کے تقاضوں، عبادات اور معاشرتی مسائل سے ہوتا ہے عموماً خواتین ان مسائل کو پوچھنے میں جھجک محسوس کرتی ہیں جبکہ ان مسائل کا جاننا پاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ پاکیزگی اور طہارت کسی بھی قوم کا طرۂ امتیاز ہے معاشرے اور خاندان میں عورت کی اہمیت اور مقام مسلمہ ہے اگر آپ معاشرہ کو مہذب دیکھنا چاہتے ہیں تو عورت کومہذب بنائیں۔ رسول اللہ اکرمﷺ کی زندگی ہر مسلمان ، خواہ مردہو یا عورت ، کے لیے اسوۂ حسنہ ہے۔ یقیناً یہ اسلامی تعلیمات کا اعجازی پہلو ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات میں مردو زن ہرایک کے لیے یکساں طور پر احکام و مسائل کابیان ملتا ہے۔ کیونکہ دین اسلام کی نگاہ میں شرعی احکام کے پابند اور مکلف ہونے نیز اجر و ثواب کے اعتبار سے مرد وزن میں کوئی فرق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عورتوں کے لیے صرف‘‘ عربی زبان میں عورتوں کےاحکام ومسائل پر مشتمل کتاب ’’للنساء فقط‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب میں قرآن وحدیث کی روشنی میں خواتین کےلیے روزہ مرہ کے احکام ومسائل یکجا کیے گئے ہیں جو تمام موضوعات کااحاطہ کیے ہوئے ہیں ۔ چونکہ خواتین کے مسائل دریافت کرنے میں عموماً شرم حیا مانع ہوتی ہے اس لیے یہ کتاب خواتین کےلیے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں طہارت، نما ز، زکاۃ، حج، جنائز، لباس وغیرہ کے متعلقہ خواتین کے مسائل کو نہایت شرح وبسط کےبیان کیاگیا ہے۔ علاوہ ازیں اس مجموعہ کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں عالم اسلام کے جید علماء کرام اور نامور مفتیان عظا کےفتاویٰ کو جمع کیا گیا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

51

کتاب الطہارۃ

 

پانی کی اقسام اور نجاست دور کرنے کا بیان

 

قضائے حاجت کے وقت عمارتوں کے اندر اور باہر قبلہ رخ ہو کر بیٹنے کا حکم

55

جب عورت کے کپڑے کا دامن نا پاک ہو جائے

56

دوران نماز عورت کے کپڑوں پر بچے کے پیشاب کا لگ جانا

56

بچے کے پیشاب سے طہارت کیسے حاصل کی جائے

56

بچوں کی قے کا حکم

58

دلالت کے وت خون اور پانی سے طبیب اور طبیبہ کے آلودہ کپڑوں کا حکم

58

جس پانی کو تنہا عورت نے استعمال کیا؟

58

عورت کی طہارت کے بعد بچے ہوئے پانی کا حکم

59

نالوں کے ان پانیوں کا حکم جن میں کیمیائی مواد کی امیزش ہو جاتی ہے

60

فہرست نامکمل ہے۔

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30245
  • اس ہفتے کے قارئین 113966
  • اس ماہ کے قارئین 809616
  • کل قارئین96461460

موضوعاتی فہرست