عشرہ ذی الحجہ عیدین اور قربانی کے احکام و مسائل

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
محمد سعید طیب بھٹوی
دار الاندلس،لاہور
42
840.00 (PKR)
title-pages-ashra-zilhajja-eidain-aur-qurbani-k-ahkam-w-masail-copy

اللہ تعالیٰ نے جن وانس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے او رعبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ، مالی اور مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔قربانی وہ جانور ہے جو اللہ کی راہ میں قربان کیا جائے اور یہ وہ عمل ذبیحی ہے جس سے اللہ تعالیٰ کاقرب حاصل کیا جاتا ہے ۔تخلیق انسانیت کے آغازہی سے قربانی کا جذبہ کار فرما ہے ۔ قرآن مجید میں حضرت آدم کے دو بیٹوں کی قربانی کا واقعہ موجود ہے۔اور قربانی جد الانبیاء سیدنا حضرت ابراہیم کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کواتنا پسند آیا کہ اس عمل کوقیامت تک کےلیے مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی حضر ت ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کوتفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کواس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن احادیث میں اس کے واضح احکام ومسائل اور تعلیمات موجو د ہیں ۔عید الفطر کا بنیادی مقصد اور فلسفہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ رب العزت کے خصوصی احسانات ،انعامات او رنوازشات، کاشکرادا کرنا اور دربار الٰہی میں بصد عجز وانکسار اپنی کم ہستی ، کم مائیگی او رکوتاہ عملی کا اعتراف کر کے اس ذات عظیم وبرتر سے معافی اور عفو ودرگزر کی دہا والتجاء کرنا ہے۔ اور عیدالاضحیٰ امام الموحدین، جد الانبیاء سیدناابراہیم کی قربانی ، ایثار، اخلاص اور وفا کی یاد تازہ کر کے سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا کےلیے جانورذبح کر کے اللہ ارحم الراحمین کی بارگاہ سے بے پناہ اجروثواب اور نیکیاں حاصل کرنے کا دن ہے ۔کتب احادیث وفقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کےاحکام ومسائل اور فضائل کے سلسلے میں کتابیں تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ رسالہ ’’عشرۂ ذی الحجہ عیدین اور قربانی کے احکام ومسائل ‘‘ محترم جناب محمدسعید طیب بھٹوی ﷾ کا مرتب شدہ ہے ۔ اس کتابچہ میں انہو ں نے عشرۂ ذی الحجہ کی اہمیت وفضیلت ، عیدین اور قربانی کے متعلق جملہ مسائل قرآنی نصوص اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں بیان کیے ہیں ۔نیز ان عبادات اوراعمال کوادا کرنے کے مسنون طریقوں کی وضاحت کی ہے اور غیر مسنون اور غیر ضروری کاموں کی نشاندہی بھی کردی ہے۔ تاکہ قارئین ان مناسک اور عبادات کو سنت نبوی کے مطابق انجام دے سکیں جوکہ قبولیت اعمال کی بنیادی اور اولین شرط ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

3

عشرۃ ذی الحجہ

 

عشرہ ذی الحجہ میں کرنے والے کام

6

اصلاح عقیدہ

7

اقامت صلاۃ

7

انفاق فی سبیل اللہ

9

روزہ

10

تکبیر وتہلیل وتحمید

11

اعمال صالحہ

12

توبہ واستغفار

14

جہادفی سبیل اللہ

14

مسائل عیدین

 

عید کےدن غسل کرناخوشبو لگانا اورمسواک کرنا

16

نمازعید سےقبل کھانا پینا

16

نماز عید باہر کھلے میدان میں اداکرنا

17

نماز عید کےلیے نہ اذان کہی جائے گی نہ اقامت

17

نماز عید سےپہلے یابعد نوافل

17

نماز عیدکاوقت

18

عیدگاہ میں سب مسلمان مردوں عورتوں کاحاضر ہونا

18

عیدگاہ جانےوالی عورتوں کےلیے ہدایات

19

نماز عید کےلیے آتے جاتے راستہ بدلنا اورتکبیرات کہنا

19

نماز عدی اورسترہ

20

عیدکی نماز کاطریقہ

20

تکبیرات زائدہ میں رفع الیدین

20

نماز عید میں قراءت بلند آواز سے

212

خطبہ عیداورمنبر

21

عیدکے دن کیےجانے والے کاموں کی ترتیب

21

عیدکاخطبہ

22

عید کی مبارک باد

22

مسائل قربانی

 

قربانی کاحکم

26

قربانی کرنےوالے کےلیے مالوں اورناخنوں کاکاٹنا

27

لمحہ فکریہ

27

قربانی کےجانور کی عمر

29

قربانی کےلیے موٹا تازہ اورخوبصورت جانور

30

خصی جانوروں کی قربانی

30

قربانی سےمانع عیوب

30

قربانی کاوقت

32

قربانی کےدن اورسب سے زیادہ فضیلت والادن

33

سارے گھر والوں کی طرف سے قربانی

33

قربانی کرتے ہوئے اونٹ یاگائے میں شراکت

34

جانور کو بوقت ذبح قبلہ رخ کرنا

34

قربانی کی دعا

35

جانور ذبح کرنے کےآداب

35

قربانی میں وکالت

35

قربانی کےگوشت کی تقسیم

37

قربانی کاگوشت ذخیرہ کرنا

37

قربانی کی کھال بیچنا

38

قربانی کاگوشت کھال یاکوئی بھی چیز قصاب کی مزدوری میں دینا

38

قربانی کی کھالوں کامصرف

39

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-ashra-zilhajja-eidain-aur-qurbani-k-ahkam-w-masail-copy

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 271 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں